نتائج تلاش

  1. ز

    کُتیا

    بہت عمدہ افسانہ ہے۔عورت کی نفسیاتی اور جذباتی کشمکش کو کتیا کے ساتھ عمدگی سے مربوط کیا گیا ہے۔ داد قبول فرمائیے۔ زیف
  2. ز

    لڑکی

    میں ایک شی سے واقف ہوں، جو رائڈر ہیگرڈ کے 1886 کے ناول ’شی‘ کا مرکزی کردار ہے۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ اساطیری کردار ہے۔ زیف
  3. ز

    انیس ناگی کا انتقال

    دانش ور کو موت بھی پڑھی لکھی ہی ملی کہ کتابوں کے درمیان انتقال ہوا۔ اک اور چراغ بجھا ۔۔۔ زیف
  4. ز

    لڑکی

    جناب نجمی صاحب: سب سے پہلے تو دل کو موہ لینے والی تحریر کے لیے شکریہ اور داد قبول فرمائیے۔راجستھان میں صدیوں سے ایک قسم کی خیالی تصویر بنانے کی روایت ہے جسے ’بنی ٹھنی‘ کہا جاتا ہے اور جو رادھا کی نمائندگی کرتی ہے۔ جیسا کہ تصویر کے نام سے ظاہر ہے، اس میں خاتون کو سولہ سنگھار کے ساتھ دکھایا...
  5. ز

    بہروپیا

    سر جی، لاتعلقی عداوت سے بھی بڑھ کر ستم ہوتی ہے۔ :)
  6. ز

    بہروپیا

    مرے پیارے بچے بڑا ظلم تم پر ہوا ہے بہ یک جنبشِ سر تمہیں اپنی مسند سے معزول ہونا پڑا ہے سمجھ میں نہیں آتا ایسی خطا کیا ہوئی تم سے مانا کہ تم آٹھ کے آٹھ بھائیوں سے ٹھگنے تھے یا پھر تمہارا ٹھکانا مقرر نہیں تھا تم اپنی حدوں سے بھٹک کر کسی اور کے دائرے میں درانداز ہوتے تھے پاتال کی منجمد...
  7. ز

    سمندر خان

    جنابِ والا: نظم پسند فرمانے کا بہت بہت شکریہ۔ اگر اس بات کی وضاحت فرما دیں کہ بیانیے میں کیا خامی ہے تو عین نوازش ہو گی۔ زیف
  8. ز

    سمندر خان

    اصل میں کچھ تو ’فنکاری‘ دکھانی تھی، ورنہ تو یہ کاوش منظوم اخباری خبر بن کر رہ جاتی :) شاید اس سے مراد یہ ہے کہ سمندر خان سمندر نے پشتو عروض پر پہلی کتاب لکھی، کیوں کہ پشتو میں ’عروضی‘ شاعر تو قدیم سے ہوتی چلی آئی ہے۔یہ الگ بات کہ پہلی کتاب لکھنے کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہو چکا ہے۔ سمندر صاحب...
  9. ز

    سمندر خان

    استادِ محترم، نظموں کا انبار تو نہیں، ایک چھوٹی سی ڈھیری ہے، جس کے نیچے مجھ دھان پان کے دبنے کا بھی احتمال نہیں :) نظمیں یہاں پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کی فنی یا معنوی خامیوں کی نشان دہی ہو سکے، کیوں کہ ان میں سے کئی نظمیں ایسی ہیں جو خاک سار کے علاوہ کسی اور کی نظر سے نہیں گزریں۔ بس دو...
  10. ز

    سمندر خان

    سمندر خان، اک پشتو کا شاعر جا رہا تھا گاؤں سے دور ایک ویرانے میں‌ یک دم اک جھپاکا سا ہوا اور ذہن کے پردے پہ اک دھندلا ہیولا بننے اور مٹنے لگا پر شومیِ‌قسمت، قلم ہی جیب میں‌تھا اورنہ کاغذ کا کوئی پرزہ سمندر خان رک کر، اور اک پتھر پہ ٹک کر، میچ کر آنکھوں‌کو دنیا اور مافیہا سے بیگانہ ہوا...
  11. ز

    آغازِ فارسی کلاس

    جناب آسی صاحب: آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے اس قدر عرق ریزی سے یہ اسباق تحریر کر کے محفل پر عنایت کیے۔ مجھے یقین ہے کہ میری طرح فارسی سیکھنے کے خواہش مند دوسرے احباب بھی ان سے بھرپور استفادہ کریں گے۔ ایک تجویز: اگر ممکن ہو تو اسباق تھوڑے تھوڑے کر کے دیے جائیں۔ اس سے ایک طرف تو پیش کردہ مواد...
  12. ز

    زمیں آسماں

    انیس صاحب، نظم پسند فرمانے کا بہت شکریہ۔ زیف
  13. ز

    زمیں آسماں

    ذرہ نوازی کے لیے ممنون ہوں۔ زیف
  14. ز

    زمیں آسماں

    بڑے ملک کے اک بڑے شہر کی تنگ و تیرہ گلی میں کھڑا ہوں فلک اونچے برجوں کے بھالوں سے کٹ کر افق تا افق کرچی کرچی پڑا ہے زمیں پاؤں کے نیچے بدمست کشتی کی مانند ہچکولے کھاتی ہے اور میں کھڑا سوچتا ہوں کہ دستار کو دونوں ہاتھوں سے تھاموں کہ فٹ پاتھ کی گرتی دیوار سے اپنے سر کو بچاؤں
  15. ز

    حلقہ تخلیقِ ادب ٹیکسلا

    جناب آسی صاحب: روف امیر صاحب کی رحلت پر بہت افسوس ہوا۔بہت شکریہ کہ آپ نے یہ خبر دی اورتعزیتی تقریب کا احوال بھی چسپاں کر دیا۔ مضمون بھی بہت عمدہ ہے جس میں ان کی شاعری کے بہت سے گوشوں پر روشنی پڑتی ہے۔ میں نے بہت پہلے ٹیلی ویژن کے کسی پروگرام میں یہ شعر سنا تھا جو ذہن سے چپک کر رہ گیا تھا...
  16. ز

    چادر

    استادِ محترم، مجموعہ تو نہ جانے کب آئے، کیوں کہ رفتار بہت سست ہے۔ آپ کی محبت کا بہت بہت شکریہ۔ زیف
  17. ز

    چادر

    رات کے بارہ بجے تھے نیند آنکھوں میں کسی آوارہ بدلی کی طرح آتی تھی، اور انگلی چھڑا کر بھاگ جاتی تھی اچانک ذہن میں اک نظم کا کوندا سا لپکا ہڑبڑا کر، پھینک کر چادر میں اٹھا میز پر سے پین اٹھایا اور کاپی کھول کر کاغذ پہ پہلا حرف لفظ لکھنا چاہتا ہی تھا یکایک کان میں آواز آئی “اے میاں...
  18. ز

    آغازِ فارسی کلاس

    جناب قادری صاحب، یہ نکتہ اٹھانے کا بہت بہت شکریہ۔ میں اختلاف کی جسارت کروں گا۔میرا خیال ہے کہ شجر سے اشجار بناتے وقت اردو والے عربی گرامر کا اصول استعمال نہیں کرتے بلکہ واحد شجر کے ساتھ ساتھ جمع اشجار بھی سموچا عربی ہی سے نقل کر دیتے ہیں۔ اگر اصول نقل کیا ہوتا تو پھر اردو الفاظ کی جمع بناتے ہوئے...
  19. ز

    آغازِ فارسی کلاس

    جناب آسی صاحب: کتاب کا ربط عنایت فرمانے کا بہت بہت شکریہ۔ میں نے ابھی کتاب کے چند ابتدائی صفحے پڑھے ہیں، لیکن ایک بات میری سمجھ میں نہیں آ سکی۔ آپ فرماتے ہیں (صفحہ نمبر 4 پر) نثر کو لے لیجئے، جملے کی ساخت سے لے کر قواعد و انشاء تک فارسی کا اثر نمایاں ہے۔ ہماری گرامر اور گردان کی بنیاد فارسی...
  20. ز

    آغازِ فارسی کلاس

    رباعی عنایت کرنے کا شکریہ۔ اگر برا نہ منائیں تو تیسرے مصرعے میں لفظ در کی جگہ من کر لیں، یعنی: اکنوں کہ بہ چشمِ عقل من می نگرم زیف
Top