نتائج تلاش

  1. طالش طور

    تعارف تعارف طالش حسین طور

    میرا تعلق کھلی فضاؤں کے شہر عارفوالا سے ہے جہاں پر بچپن بیتا اور کالج کی تعلیم تک پہنچتے پہنچتے مشق سخن کا آغاز کردیا تھا بی ایس سی بورےوالا سے مکمل کی جہاں پر مجھے جناب اورنگزیب صاحب ودیگر صاحبان کتاب سے واسطہ پڑا اسی طرح عارفوالا میں الفت رسول مرحوم اور متین یونس صاحب جیسے صاحبان کتاب سے...
  2. طالش طور

    کوچۂِ یار سے نکلے تو کدھر جائیں گے

    سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے یہ نہ ہوگا کہ تری یاد میں مر جائیں گے بس یہی ہے کہ ذرا اور بکھر جائیں گے گر یہ اشکوں کی برستی ہوئی جھڑیاں نہ رکیں ان کے سیلاب میں چپکے سے اتر جائیں گے جس طرح وصل کی گھڑیوں کا پتہ تک نہ چلا ایسے تنہائی کے لمحے بھی گذر جائیں گے منصفو اور...
  3. طالش طور

    ہائے اس موڑ پہ جینے کی دعا دی کس نے

    سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے میں نہیں رند مجھے آج پلا دی کس نے تیرے بیمارِ تمنا کو دوا دی کس نے دل یہ کہتا ہے کہ بے نوری کا ماتم کرلوں میری آغوش میں یہ رات سلا دی کس نے اپنی گم گشتہ جوانی کی جھلک سے پوچھو خود کو خود ساختہ ہجراں کی سزا دی کس نے اپنے چہرے کو اسیری کی...
  4. طالش طور

    نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

    سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح و تنقید کی درخواست ہے منہ سے اسم نبی جو نکالا ہو گیا تیرگی میں اجالا تو ہے امت کو بخشانے والا تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ تو نے پتھر سے کلمہ پڑھایا اور سجدہ شجر سے کرایا تو ہے شق القمر کرنے والا تیری ہستی ہے دو چگ سے اعلیٰ دو جہانوں کی رحمت بھی تو ہے...
  5. طالش طور

    وداعِ مولائے کائنات

    سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح و تنقید کی گذارش ہے دنیا سے کائنات کے مولا چلے گئے ہر بے کس و غریب کے آقا چلے گئے کوئی نہ جانے کون تھے ان کےکفیل وہ سارے یتیم بچوں کے بابا چلے گئے مشکل کشا نہیں ہیں مرے سامنے تو کیا مشکل کشائی جاری ہے مولا چلے گئے مغموم انبیاء تھے فرشتے بھی رو دیئے...
Top