نتائج تلاش

  1. محسن حجازی

    درہ آدم خیل طلاق اور نسوار پر پابندی

    میرے خیال میں دونوں باتوں میں کوئی قباحت نہیں۔ نسوار پر تو کیا سگریٹ پر بھی پابندی ہونا چاہئے۔ طلاق ویسے بھی حلال کاموں میں ناپسندیدہ ترین ہے۔ بہتر ہے کہ مصالحت سے اگر خاندان کی اکائی بچ جائے تو اس سے معاشرے کو تقویت ملے گی۔
  2. محسن حجازی

    ڈرون :امریکا کا آخری ہتھیار؟ زبیر احمد ظہیر

    ابھی دفتر آتے ہوئے میرے بالکل سامنے سے سیاہ رنگ کی کار میں چینی سفیر گزر رہے تھے۔ نہ آگے کوئی سیکیورٹی نہ پیچھے کوئی کارواں۔ امریکیوں کو سوچنا چاہئے کہ انہوں نے خود کو کیوں غیر محفوظ کر لیا ہے؟ یا وہ کیوں غیر محفوظ ہیں؟ وہ کیوں اس طرح نہیں گھوم سکتے؟ اگر واقعی امریکی اہل دانش ہیں تو انہیں بہت...
  3. محسن حجازی

    محسن حجازی کہاں ہیں؟

    اسلام وعلیکم! ہم اپنی بابت اعلان گمشدہ بھی شاید دیکھ نہ پاتے وہ تو بھلا ہو م م مغل صاحب کا کہ انہوں نے جرس ہاتف بروئے کار لاتے ہوئے ہمیں جگایا :grin: ہم جناب ادھر ہی ہیں تاہم کچھ کش مکش کہہ لیجئے یا تگ و دو کہہ لیجئے، میں مصروف ہیں۔ ماورا کو آن لائن دیکھا تھا۔ ماسی فیس پر میں بہت ہی کم جاتا ہوں...
  4. محسن حجازی

    سری لنکا کرکٹ‌ ٹیم پر لاہور میں‌ حملہ

    تمام کی تمام پولیس جلسے جلوس روکنے پر لگا رکھی ہے، آتے ہی محکمے میں اٹھا پٹخ شروع کر دی تو یہ سب تو ہونا ہی تھا۔ بہرطور، تیار رہئے رحمان ملک صاحب کا بیان آنے کو ہی ہے کہ سوات والے ملوث ہیں۔ زرداری صاحب کو چاہئے کہ کرسی کی ہوس اور بڑے صوبے کو نگلنے کی کوشش ترک کر کے امور سلطنت پر بھی تھوڑا دھیان...
  5. محسن حجازی

    شریف بردران ناہل قرار

    خرم بھائی قیادت کہاں سے آئے گی؟ زرداری بھی ٹھیک نہیں، نوازشریف بھی ٹھیک نہیں، قاضی صاحب ویسے مولوی ہیں، فوج کو ویسے دور رہنا چاہئے تو آخر ملک کون چلائے گا؟ برادر محترم، بات یہ ہے کہ انہیں لوگوں نے جنہیں اللہ نے موقع دیا ہے، انہیں کو ملک چلانا ہے۔ زرداری صاحب لاکھ برے سہی تو آپ ان کے عمل پر تنقید...
  6. محسن حجازی

    شریف بردران ناہل قرار

    اچھا یہ بتائیے کہ اچھائي کہاں سے ملے گی؟ اس سوال کا جواب ضرور دیجئے۔ دوم یہ بتائیے کہ میں نے نواز شریف کی غیر مشروط حمایت کب کی ہے؟ مجھے اس فورم پر تین سال ہو چکے ہیں، میرا خیال ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں آپ کا تاثر غلط ہے۔ کہاں ہمت بھائی سے ملا رہے ہیں :grin:
  7. محسن حجازی

    شریف بردران ناہل قرار

    بالکل درست۔ اب ہونا یہ چاہئے کہ مسلم لیگ احتجاج میں تشدد در نہ آنے دے ہاں تقاریر پر کوئي پابندی نہیں ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے۔ اور زرداری صاحب دھرنے اور مظاہروں کو بزور بازو روکنے کی کوشش نہ کریں اس سے ان کے اقتدار کو کوئی خطرہ نہیں تاہم روکنے کی صورت میں نقصان ہو سکتا ہے خود مشرف...
  8. محسن حجازی

    شریف بردران ناہل قرار

    آپ کی بات جزوی طور پر درست ہے، بات صرف یہ ہو رہی ہے کہ پنجاب حکومت کی برطرفی درست فیصلہ نہیں تھا۔ اکثریتی پارٹی کو دوسرا قائد ایوان لانے دیا جاتا تاکہ جمہوری سلسلہ آگے بڑھتا۔ اگر زرداری صاحب اس قدر ہی جمہوریت سے انس رکھتے ہیں تو پھر یہ ہونا چاہئے تھا۔ لیکن مسئلہ صرف یہاں تک محدود نہیں تھا۔ آج...
  9. محسن حجازی

    شریف بردران ناہل قرار

    چلئے نااہلی برحق سو اسے چھوڑئیے۔ یہ فرمائیے کہ گورنر راج کی کیا ضرورت تھی؟ اب آپ تو وکلا کے بھی خلاف ہیں، ایم کیو ایم بھی آپ کے نزدیک فرشتہ ہے۔ زرداری صاحب بھی مرد صالح ہیں، مشرف بھی معصوم ہیں۔ آپ بتائیے کہ آپ سے بات کی جائے تو کیا کی جائے؟
  10. محسن حجازی

    شریف بردران ناہل قرار

    تبدیلی لانے محض سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ عام آدمی پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بساط بھر سعی کرے۔ دوم یہ کہ غلط غلط اور صحیح رہتا ہے۔ سیدھی سی بات ہے کہ: * کم از کم فرح حمید ڈوگر کیس سے ثابت ہوتا ہے کہ عدالتوں کی حیثیت اور فیصلے مشکوک ہیں۔ * نااہلی ریفرنس مشرف دور میں دائر...
  11. محسن حجازی

    شریف بردران ناہل قرار

    پنجاب سے آپ کو کیا تکلیف ہے؟ پنجاب کا یہی قصور ہے کہ وہ پورے پاکستان کو غلہ فراہم کر رہا ہے؟ صوبوں کے ٹکڑے کرنے سے بہتر قیادت میسر آئے گی؟ یہ زرداری صاحب کیا چھوٹے صوبے سے نہیں آئے؟ تو پھر یہ صوفی سانت کیوں نہیں؟ کیا آپ کے خیال میں اس طرح نااہل کر دینے سے معاملہ ٹل جائے گا؟ کیا پی پی پی اگر نیک...
  12. محسن حجازی

    مناسبات کا کھیل

    عشق لاحاصل
  13. محسن حجازی

    شریف بردران ناہل قرار

    اطلاعات کے مطابق لاہور میں ہنگامہ آرائی شروع۔ تفصیلی تبصرہ فراغت میں۔
  14. محسن حجازی

    خالہ کے گھر کے چکر۔۔۔۔۔

    آپ بتائیں میں کونسی والی خالہ کہ گھر جاؤں؟
  15. محسن حجازی

    دل کا چاکلیٹ !

    نہیں نام ریکارڈ پر نہیں آنا چاہیے :grin:
  16. محسن حجازی

    ہر طرف پی‌ڈی‌اے کے خلاف جہاد

    زیک آج کل آپ آئی فون سے بھی آن لائن ہوتے ہیں اور لکھا کچھ یوں آتا ہے: Online from iPhone. Might disappear تو ہم کو یہ گمان ہوا کہ آئی فون کے جدید ورژن میں کوئی ایسا فیچر بھی ڈالا گیا ہے جس سے آپ غائب ہو سکتے ہیں۔ :grin: اگر ایسا ہے تو ہم بھی بلیک بیری سے آئی فون کی طرف کا سوچیں :grin:
  17. محسن حجازی

    گرافکس جمیل نوری نستعلیق، کورل ڈرا میں!

    فائلوں کے روابط وغیرہ کاپی رائٹ اور محفل قوانین کی خلاف ورزی نہیں؟
  18. محسن حجازی

    خالہ کے گھر کے چکر۔۔۔۔۔

    بھئی یہ موضوع ہماری نظر سے اب گزرا کافی راز فاش ہو رہے ہیں، انکشافات ہو رہے ہیں۔ اور کون کون ہے بھئی جو خالہ کہ گھر چکر کاٹ رہا ہے ذرا ہاتھ کھڑے کریں :grin:
  19. محسن حجازی

    سوات میں شریعت مبارک

    جو کچھ بھی ہے بہرطور یہ بات زرداری صاحب کے کریڈٹ میں جاتی ہے کہ انہوں نے متبادل راستہ اختیار کیا ہے جس کے لیے وہ یقینا داد کے مستحق ہیں۔ جب ایم کیو ایم کے غنڈوں سے بات ہو سکتی ہے، حصے دیے جا سکتے ہیں تو طالبان سے ایسا کیوں نہیں ہو سکتا؟ سرحد حکومت اپنے طور پر نہیں بلکہ زرداری صاحب کی رضامندی بھی...
  20. محسن حجازی

    دل کا چاکلیٹ !

    ہم تو ادھر لیا ادھر دیا دے مار ساڑھے چار :grin: اب کے سوچا ہے کہ پکا پکا کسی کے نام کر دیا جائے :grin:
Top