السلامُ علیکم ۔مجھے سمجھ نہیں آئی یہ آپ نے جان بوجھ کر عام دید لکھا ہے یا کہ آپ کی املا کچھ ناقص ہے۔لیکن آپ کے مراسلے اچھے خاصے ہیں تو یقینا پہلی وجہ ہی ہو گی۔
بہت شکریہ۔
جی برادر جب تک یہ بدعنوان حکومت اور کرپٹ عناصر معاشرے پر قابض ہیں تب تک امداد بلکہ امداد کی کھرچن سے ہی کام چلانا پڑے گا۔کیونکہ اصل امداد بھی کہاں نیچے تک آ پاتی ہے۔
ہاشمی صاحب ایک با عزت سیاسی لیڈر ہیں ۔اور ہر ایک آدمی کو اختلاف رائے کا حق حاصل ہے لیکن اس وقت میں ان کی پریس کانفرنس نے تحریک انصاف کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ افسوس کہ ہاشمیہ صاحب ایک نازک وقت میں تحریک انصاف کو اچھا خاصا دھچکا پہنچا گئے۔
السلام و علیکم، میرا نام سیدحمزہ علی ہے۔ تعلق ڈسکہ سے ہے اور ایک گورنمنٹ سکول میں ٹیچر ہوں۔ اردو محفل سے کچھ عرصہ سے آگاہ ہوں اور شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے آپ لوگوں سے کافی کچھ سیکھ سکوں گا۔