نتائج تلاش

  1. علی امان

    غزل ۔ اشک کیا ڈھلکا ترے رُخسار سے ۔ محمد احمدؔ

    نہیں میرے دوست! کسی بھی اسم میں تقدیس یا توہین اس کے مسمیٰ کی طرف نسبت تک محدود ہوتی ہے۔ جب نسبت نہ ہو تو وہ خالی ہے۔ یہ لسانیات کا مسئلہ ہے۔ اس باب میں بہت سارے لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔
  2. علی امان

    غزل ۔ اشک کیا ڈھلکا ترے رُخسار سے ۔ محمد احمدؔ

    یہ غزل پڑھ کر ہمیں اچھا لگا ورنہ تھے بیٹھے ہوئے بیزار سے واہ! واہ واہ! واہ واہ! زبردست! مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا ہے۔ بہرحال مزہ آیا،محمد احمد! داد قبول کیجے۔ اور 7 نمبر دیکھ لیجئے۔
  3. علی امان

    وقت بیتا محبت پرانی ہوئی

    ہر شعر، بہت خوب، بہت داد۔
  4. علی امان

    اب وقت ہے تاریخ کے صفحات سے نکلو

    جی ہاں! دراصل غزل کا ایک خاص رنگ، خاص زبان ہے، جس کے بارے میں فن کی کتابوں میں مذکور ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ یہ کلام غزل نہیں لیکن یہ کہنا کوئی عیب اور برائی بھی نہیں۔
  5. علی امان

    غزل برائے اصلاح (فعولن فعولن فعولن فعولن)

    بہت خوب، بہت بہتر۔ آپ نے برائے اصلاح لکھا ہے اس لئے کچھ گزارشات پیش کر رہا ہوں۔ غزل میں ہر شعر میں ایک مضمون وہ بھی پورا ہونا چاہئے۔ شعرا کے کلام میں شاذو نادر کہیں قطعہ واقع ہوجاتا ہے، کسی ضرورت سے کہیں ہوجائے تو گوارا ہے نہ ہو تو اچھا ہے۔ قطعہ یعنی ایک مضمون ایک سے زائد اشعار میں تمام ہو۔ غزل...
  6. علی امان

    ہیں راہِ شوق کے اہلِ صفا ہم

    جی ہاں، اردو میں اس قافیہ کے لئے الفاظ کم ہیں۔
  7. علی امان

    اپنے ہی گھر کے در و بام سے جھگڑا کر کے

    ماشاءاللہ، آپ میں اچھی صلاحیت ہے۔ امانِ سخن۔۔میرا بلاگ
  8. علی امان

    میری ایک غزل ۔ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر

    واہ! واہ! میں آپ کی صلاحیت سے متاثر ہوا۔
  9. علی امان

    ہیں راہِ شوق کے اہلِ صفا ہم

    چند تازہ اشعار نہ کر پائے کبھی اس سے جفا ہم کہا کرتے ہیں جس کو بے وفا ہم خفی رہتی نہیں اپنی محبت گو ظاہر میں ہوں کتنے ہی خفا ہم اماؔن اب یہ گماں ہوتا ہے خود پر ہیں راہِ شوق کے اہلِ صفا ہم
  10. علی امان

    غزل _ زلفِ لیلیٰ کا خَم نکلتا ہے

    واہ واہ، کہا کہنے۔ اچھا شعر ہے۔ میں اسے یوں پڑھنا چاہوں گا: ہم خوشی کا جو نام لیتے ہیں منہ سے اک لفظِ غم نکلتا ہے
  11. علی امان

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    ایسی بات نہیں، آپ میں شاعری کی اچھی صلاحیت ہے۔
  12. علی امان

    ترکش کا تیر ہاتھ کا پتھر بڑا ہوا.۔۔ ۔۔۔ غزل برائے اصلاح

    کاشف بھائی میرے خیال میں آپ یوں لکھنا چاہ رہے تھے: تاروں کو شب میں ڈھونڈنا دوبھر بڑا ہوا دونوں صورتوں میں بات بنتی نہیں لگتی۔
  13. علی امان

    اہلِ ذوق کی نذر۔۔۔

    میرے خیال میں نوید ناظم نے کیجے ہی باندھا ہے، غلطی سے کیجئے لکھ دیا۔ یہ اس لئے کہ اس حد تک موزوں کرنے والے کو یہ بات معلوم ہی ہوتی ہے۔ بحر حال اچھا لکھا ہے ماشاء اللہ۔
  14. علی امان

    پھر آ گئے ہیں نہ آنے کی ٹھاننے والے

    بہت خوب۔ اگر نبیﷺ کے اخلاق سے واقف ہوتے تو بندوقیں تاننے کے بجائے عفو کرم کا ابر بن کر برستے۔
  15. علی امان

    شام کے سرمئی اندھیروں میں۔۔۔ علی شیر

    اس نظم کے شاعر کا نام کسی کو معلوم ہو تو بتادیں۔ بہت شکریہ۔
  16. علی امان

    تخالف : مثالوں کا ذخیرہ

    ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا جی ہاں فاخر صاحب، دونوں پر زبر ہے۔
  17. علی امان

    تخالف : مثالوں کا ذخیرہ

    کیا کہنا چاہ رہے ہیں بھائی، پوری بات لکھئے۔
  18. علی امان

    غزل: ۔۔۔ چلے جانا ۔۔۔

    غزل: ۔۔۔ چلے جانا ۔۔۔ شب ہے ٹھہرو سحر چلے جانا باندھ رختِ سفر چلے جانا اپنی دنیا الگ بسانے کو چھوڑ کر میرا گھر چلے جانا میری تعمیرِ آس کو ہمدم کر کے زیر و زبر چلے جانا کتنا مشکل ہے تم سے یہ کہنا کہہ رہا ہوں مگر، چلے جانا ظلمتِ شب اماؔن کو دے کر لے کے نورِ سحر چلے جانا (علی اماؔن)
Top