نتائج تلاش

  1. علی امان

    تخالف : مثالوں کا ذخیرہ

    فخر بمعنی: غرور، گھمنڈ وغیرہ خے کی جزم کے ساتھ صحیح ہے ورنہ غلط۔ اجر: بمعنی صلہ، بدلہ، ثواب وغیرہ بھی جیم کی جزم کے ساتھ ہی صحیح ہے۔ البتہ طرح میں دونوں صورتین جائز ہیں۔
  2. علی امان

    یہ میرے قوم کے سردار جھوٹ بولتے ہیں

    وارث بھائی! پیالہ کی "ی" کو نظر انداز کرنا درست ہے۔ اس قسم کے الفاظ مثلا پیار، جیالا وغیرہ عموما شاعری میں دونوں طرح سے باندھے جاتے ہیں۔ ی کو شمار کر کے بھی اور نظر انداز کر کے بھی۔ در اصل ایسے الفاظ جن میں کوئی حرف اپنی پوری آواز نہ دیتا ہو اور محض اس کی بو موجود رہتی ہو، شعر میں اس حرف...
  3. علی امان

    برائے اصلاح

    استاد الف عین صاحب کا بھی شکریہ ادا کریں۔ انہوں نے تفصیلی تنقید کر دی ہے۔
  4. علی امان

    برائے اصلاح

    واہ، واہ، عین میم۔ بیٹھے بیٹھے اچھے شعر کہہ دیئے۔ داد اس بنا پر اشعار میں تصنع اور تکلف نہیں ہے۔ یہ بہت اچھی اور ضروری صفت ہے۔ لوگ گاڑھے الفاظ اور الجھی تراکیب کو کمال سمجھتے ہیں، جن سے زیادہ تر کلام میں لفظی و معنوی تعقید پیدا ہوجاتی ہے۔ ہر جگہ تقدیم نہیں چلتی، ہی مقدم ہو کر اپنا معنی اصلی...
  5. علی امان

    غزل: زلفِ عشق کے پیچ و خم

    غزل: زلفِ عشق کے پیچ و خم دل ہے باغی سر ہے خم بدلا پھر اندازِ ستم جائیں جہاں الفت مفقود دیکھیں جدھر پتھر کے صنم دل کا حال بتائیں کیا رکھتے ہیں شعلہ پیہم کہتے ہیں ہم بات بڑی لفظ چنیں پر کم سے کم رات اندھیری، منزل دور رستہ گم، راہی بے دم اس کا ہمارا جوڑ کہاں ہم ہیں شعلہ وہ شبنم ڈالیں...
  6. علی امان

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    بہت شکریہ الف عین صاحب، میں نے تصحیح کر دی ہے: بچو تفریق سے لوگو! خدارا ایک ہو جائو بغیر اس کے نہیں ہوگا گذارا ایک ہو جائو اسی میں ہے بقا اپنی اسی میں ارتقا اپنا اسی سے پائیں گے رب کا سہارا ایک ہوجائو
  7. علی امان

    غزل: زندگی تو ہے۔

    آپ جیسے حضرات کی توجہات کو میں اپنے لئے خوش نصیبی سمجھتاہوں۔ بہت شکریہ۔
  8. علی امان

    غزل برائے اصلاح

    بھول جاتا کے بجائے بھول جاؤں مناسب رہے گا۔ دوسرے مصرعے کے لفظ بے وفا کا مقابل یاد رکھنا غلط ہے۔ وفا داری اور ہے اور یاد رکھنا اور ہے۔
  9. علی امان

    غزل برائے اصلاح

    اعمال کے بجائے دوسرا کوئی مترادف لائیں۔ مثلا: کرتوت وغیرہ۔
  10. علی امان

    غزل برائے اصلاح

    پیارے دوست اچھی کوشش ہے۔ آپ نے عنوان میں برائے اصلاح لکھا ہے اس لئے کچھ کہنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ سرسری طور پر دیکھنے سے کچھ اصلاحات کی ضرورت محسوس ہوئی: شعر: تری طرح نہیں مجرم وفا کا یہ دعویٰ بھی نہیں کہ پارسا ہوں میں لفظ طرح کو غلط باندھاہے۔ اس کا تلفظ دو طرح ہوسکتا ہے: طَرحَ اور طَرَح اسے...
  11. علی امان

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    تخلص کی علامت کس یہاں کس طرح ٹائپ ہوگی؟
  12. علی امان

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    بندہ پروری ہے جناب کی۔
  13. علی امان

    غزل: زندگی تو ہے۔

    میں مسافر ہوں رہبری تو ہے دشتِ تیرہ میں روشنی تو ہے جانِ ساغر ہے مے کشی تو ہے جس کے دم سے ہے بے خودی تو ہے تو تغزل ہے میری غزلوں کا میرے نغموں کی نغمگی تو ہے گذریں کتنی نگہ سے تصویریں اک جو دل میں اتر گئی تو ہے بے خبر ہوں میں ساری دنیا سے ہے فقط جس سے آگہی تو ہے گر ضرورت ہے تو فقط تیری اور...
  14. علی امان

    ایک غزل اصلاح کے لئے.... وہ مجسم ہے تصور میں یہاں ہے سامنے

    وہ مجسم ہے تصور میں یہاں ہے سامنے چھونا چاہوں گر اسے میں پھر دھواں ہے سامنے پیارے بھائی! میرے خیال میں چند اصلاحات کی ضرورت ہے۔ پہلے مصرع میں "یہاں ہے سامنے" خلاف محاورہ ہے۔ یہ محل"جیسے سامنے ہو" کا ہے۔ دوسرے مصرع میں "پھر" غیر مناسب ہے، "تو" ہونا چاہئے اور تھوڑی ترتیب میرے خیال میں تبدیل ہونی...
  15. علی امان

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اس ویب سائٹ پر پہلی بار آ رہا ہوں، ایک شاعر ہوں، نام علی امان ہے، تعلق کراچی سے ہے۔ اپنے کچھ اشعار پیش کر رہا ہوں۔ دوستوں کی آرا کا منتظر ہوں، خصوصا اساتذہ کی۔ بچو تفریق سے لوگو! خدارا ایک ہو جائو کہ اس کے بن نہیں ہوگا گذارا ایک ہو جائو اسی میں ہے بقا اپنی اسی میں ارتقا اپنا اسی سے پائیں گے باہم...
Top