میں شام کو آفس سے آیا ابھی سڑک سے گاڑی اندر گلی میں ٹرن کرنے کی کوشش کی ''ارےیہ کیا میں کس گلی میں گھس گیا یہ تو ہماری گلی نہیں تھی موٹر سائیکل سڑک پر واپس لایا شیدا دودھ والا سڑک پر ہی مل گیا '' کیا حال ہیں منظر صاحب دیکھا اپنی گلی کے نکڑ کو صدیوں سے جمع کچرے کا انبار صاف ہوگیا ہے شکر ہے...