میری رائے تو اس بارے میں یہی ہے کہ اسے کرننگ ڈال کر ریلیز کیا جائے۔ یا پھر بغیر کرننگ کے ہی ریلیز کر دیں۔ جو لوگ انپیج استعمال نہیں کرتے وہ یہ فونٹ استعمال کر لیں گے۔ فونٹ کو اس طرح سردخانے میں سڑنے کے لئے نہیں چھوڑ سکتے۔
آٹو کشیدہ صرف ان ڈیزائن میں چلتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو ctrl+shift+Alt+J یہ بٹن دبانے ہیں۔ اس کے بعد ایک ڈائلاگ باکس ونڈو کھلے گی اس میں جو آپشن ہوتے ہیں اس میں سے Justification Alternates Naskh یہ سلیکٹ کرنا ہے۔
کتنے عرصے کے لئے معطل ہوئے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لگتا نہیں ہے کہ ان کی معطلی ہٹانے سے وہ واپس آئیں گے۔ فونٹ سازی اور خطاطی کے زمرے میں ان کی ضرورت محسوس ہوتی رہے گی۔
معطلی کی وجہ سے arifkarim@ جواب نہیں دے سکتے۔ فونٹ کی ٹیسٹنگ میں
بجھر ب ج ھ ر ۔ بجھڑ
نگیتی ن گ ی ت ی۔ نگینی
نہین ن ہ ی ن - ہنین
ان تین لگیچرز کے علاوہ اور کوئی غلطیاں نہیں ملیں۔ کرننگ بھی ٹھیک ہی ہے۔
اس لئے پھر نیا ورژن ریلیز کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔
انپیج کا نوری نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق ایک ہی فونٹ ہے۔ بس فرق یہ ہے کہ جمیل نوری نستعلیق یونیکوڈ بیسڈ فونٹ ہے اور اس میں انپیج سے بھی زیادہ لگیچرز ہیں۔ Sayani صاحب کی تصویر میں نوری نستعلیق فونٹ ہے۔