مہرنستعلیق ویب ۔۔۔اغلاط

متلاشی

محفلین
السلام و علیکم !
مہرنستعلیق ویب فونٹ کے فائنل ورژن پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔محفلین میں سےجن احباب کو مہرنستعلیق ویب فونٹ کے حوالے سے جن جن دشواریوں یا مسائل کا سامنا ہے وہ یہاں تصاویرکے ساتھ پوسٹ کریں تاکہ انہیں درست کیا جا سکے۔
شکریہ۔۔۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
میری جانب سے تو ایک پرانی فرمائش ہے: :)
علاماتِ ہندسہ، سنہ، حاشیہ، اور صفحہ (U+0600..03) ہندسوں کے ساتھ کام نہیں کر رہیں:

subtending-marks-comparison_zps78kwxk59.png
درج بالا مراسلے میں تصویر اب غائب ہو گئی ہے، سو وہ یہ رہی:

39774953245_d9380cc546_o.png
 
میری جانب سے تو ایک پرانی فرمائش ہے: :)

درج بالا مراسلے میں تصویر اب غائب ہو گئی ہے، سو وہ یہ رہی:

39774953245_d9380cc546_o.png
سعادت بھائی انہی علامات کی مشکل میں میں بھی گرفتار ہوں۔ کوئی نستعلیق سٹائل فونٹ ایسا ہے جس میں "امیری فونٹ" کی طرح علامت کے اوپر ہندسہ آسکے؟ اگر ہے تو ضرور ضرور ضرور بتائیں۔
 
نوٹو نستعلیق اردو میں ان کی جزوی سپّورٹ موجود ہے۔ ’جزوی‘ یوں کہ کچھ ایپلیکیشنز میں یہ علامات درست کام کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں۔ :confused: (اس سے متعلق دو ایشوز یہاں اور یہاں دیکھیے۔)
 
الف عین

لائبریرین
میری طرف سے ایک فرمائش نئے ورژن کے لیے، یہ غلطی نہیں تھی، لیکن یوں بھی کیا جا سکے تو بہتر ہے :
لے آؤٹ ٹیبل میں بڑی ے اگر آخر میں کسی حرف سے جڑ رہی ہو، تو اس کی شکل درمیانی چھوٹی ی کی ہو جائے۔ یعنی اگر ’مےل‘ لکھا جائے تب بھی ’میل‘ نظر آئے۔
اس کے علاوہ اگر درمیانی نون غنہ کی آواز والے الفاظ، جیسے گونج، نیند، گوند وغیرہ کی کمپوزنگ میں اگر غنہ بھی استعمال کیا جائے تب بھی درست دکھائی دیں۔ گوںج، نیںد اور گوںد نہیں۔ فی الحال بھی مہر صرف شوشہ تو دیتا ہے، مکمل ’ں‘ کی جگہ، مگر اس میں نقطہ بھی شامل کر دیا جائے۔
یہ محض لے آؤٹ ٹیبل والی وولٹ کے کام ہیں۔ جوڑوں کی اغلاط نہیں
 
سعادت

تکنیکی معاون
لے آؤٹ ٹیبل میں بڑی ے اگر آخر میں کسی حرف سے جڑ رہی ہو، تو اس کی شکل درمیانی چھوٹی ی کی ہو جائے۔ یعنی اگر ’مےل‘ لکھا جائے تب بھی ’میل‘ نظر آئے۔
اس کے علاوہ اگر درمیانی نون غنہ کی آواز والے الفاظ، جیسے گونج، نیند، گوند وغیرہ کی کمپوزنگ میں اگر غنہ بھی استعمال کیا جائے تب بھی درست دکھائی دیں۔ گوںج، نیںد اور گوںد نہیں۔ فی الحال بھی مہر صرف شوشہ تو دیتا ہے، مکمل ’ں‘ کی جگہ، مگر اس میں نقطہ بھی شامل کر دیا جائے۔
میری رائے میں یہ دونوں چیزیں ڈیفالٹ کی بجائے اگر کسی سٹائلسٹک سیٹ کے تحت دستیاب رہیں تو زیادہ مناسب ہو گا، کیونکہ یونیکوڈ سٹینڈرڈ (صفحات ۳۸۸ اور ۳۸۹) میں غیر‌منقوط نون غنہ اور صرف دائیں جوڑ والی بڑی ے شامل ہے۔
 
سروش

محفلین
سعادت بھائی انہی علامات کی مشکل میں میں بھی گرفتار ہوں۔ کوئی نستعلیق سٹائل فونٹ ایسا ہے جس میں "امیری فونٹ" کی طرح علامت کے اوپر ہندسہ آسکے؟ اگر ہے تو ضرور ضرور ضرور بتائیں۔
علی نستعلیق فونٹ میں یہ خاصیت ہے
 
Top