محمد حسین ھیکل ( 1956-1888 ) مصری دانشور و صحافی گزرے ہیں جنہوں نے اسلامی تاریخ و سیر پر بھی قلم اٹھایا ہے۔عملی سیاست میں حصہ لینے کے لئےانہوں نے صحافت کو خیر باد کہا اور مصر کے وزیر تعلیم اور سینٹ کے اسپیکر جیسے عہدوں پر فائز رہے۔ ابتدآ ان کے خیالات کچھ اس قسم کے تھے کہ مصری کلچر کی بقاءو...