*~* غزل *~*
مَیں سحرِ نَا گہاں مِیں کھو گیا تھا
ذرا سی دِیر --- پاگل ہو گیا تھا
کہانی مِیں نَصیحت بھی تھی لیکن
وہ بَچّہ سُنتے سُنتے سو گیا تھا
سَمندر جانتا ہے، اُس سے پوچھو
ہَوا مِیں کون آنسو بو گیا تھا
سَمندر آسماں کی پیروی مِیں
اُفق تک جا کے اِک خط ہو گیا تھا
لَبِ ساحل...
*~* غزل *~*
غذا ہائے تَبَر دِکھتا نَہیں ہے
ہوا کو اَب شَجر دِکھتا نَہیں ہے
سجایا آپ نے ہے گھر کو ایسے
مُجھے اَپنا بھی گھر دِکھتا نَہیں ہے
کہیں پتھّر جو مِل جائیں تو اُن کو
اُچھالو ! اَب کہ سر دِکھتا نَہیں ہے
اُسی ساحل کے چرچے شہر مِیں ہیں
جہاں اَب کوئی گھر دِکھتا نَہیں ہے...
*~* غزل *~*
دُعا نہیں تو کِسی بَد دُعا کی زَد مِیں ہے
ہمارا گھر ہی ہَماری بَلا کی زَد مِیں ہے
یہ جِسم ٹُوٹ کے آخِر بِکھَر تو جَائے گا
مَگر اَبھی یہ خُود اَپنی اَنا کی زَد مِیں ہے
فِراق مِیرے لیے مَسٔلہ نَہیں ہے مَگر
کِسی کا پیار کِسی کی وَفا کی زَد مِیں ہے
مَیں شَایَد اِس لیے گھر لوٹ کر...
*~* غزل *~*
عَبَث یہ پَانی تَڑپتا نَہیں ہے دَھارے پَر
ضَرُور ہوگا کوئی دُوسَرے کِنَارے پَر
ٹَرین گُذری تو پَٹڑی پہ دِیر تَک وہ جِسم
تَڑپتا رِہ گیا، جِیسے ہو جَان آرے پَر
اُسی کے لَفظوں کے مَعنی بَدلتے رِہتے ہو
جو کَائنات چَلاتا ہے اِک اِشارے پَر
قَفَس کی قَید سے نِکلے تو اَب...
محترم خواتین و حضرات!
السلام علیکم!
میرا نام اور تخلّص عؔلی خان ہے- میری شاعری کی ایک چھوٹی سی کتاب، "کیا کمی تھی"، آپ کے مطالعہ کے لیے www.AliKhan.org/book.pdf کے لِنک پر حاضر ہے جو کہ ۱۹۹۸ سے آن لائن ہے۔
شکریہ۔
مُخلص
عؔلی خان
ای٘ میل: Ali@۔۔۔۔۔۔۔
ویب سائٹ: www.AliKhan.org
کیلیفورنیا، ریاست ہائے...