انجمن ترقی اردو سو سال سے زیادہ قدیم ادارہ ہے۔ تقسیم کے بعد اس کے دو حصے ہوئے، ایک حصہ ہندوستان میں رہ گیا اور ایک حصے کو مولوی عبدالحق پاکستان لے آئے۔ اس کے تحت نہایت وقیع کتابیں شایع ہوئیں اور دو علمی جرائد بھی پابندی سے شایع ہوتے رہے۔
چند دنوں پہلے اس کے ماہنامے ’’ قومی زبان‘‘ کی مدیر ڈاکٹر...
ابنِ صفی کی یاد میں
از: احمد حاطب صدیقی
یومِ آزادی پر ملنے والی خبروں میں ایک خوش کُن خبر بھی ملی۔ خبر یہ تھی کہ ہمارے محبوب مصنف اسرار احمد (ابن صفی) کو حکومت پاکستان نے (بعد از مرگ) تمغاء امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابن صفی مرحوم پر بڑی تفصیل سے لکھنے کا جی چاہتا ہے۔ لکھیں گے اِن شاء...
السلام علیکم
میں نے ابنِ صفی مرحوم کے تمام ناول پڑھے ہیں، کرنل فریدی اور عمران سیریز دونوں،
اور اب عمران سیریز پڑھنے کا دوسرا دور تقریباً اختتام کو پہنچ رہا ہے اس کے بعد فریدی سیریز کا نمبر ہے،
آج میں کچھ ایسی اصطلاحات کے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ چاہتا ہوں جو "جنگی داؤ و پیچ" کے سلسلے میں...
کبھی قاتِل ، کبھی جینے کا چلن ہوتی ہے
ہائے کیا چیز یہ سینے کی جلن ہوتی ہے
چھیڑیے قصۂ اغیار ہی ، ہم سُن لیں گے
کچھ تو کہئے کہ خموشی سے گھٹن ہوتی ہے
یادِ ماضی ہے کہ نیزے کی اَنّی، کیا کہئے؟
ذہن میں ایسی چُبھن ، ایسی چُبھن ہوتی ہے
پُھول کِھلتے ہی چمن آنکھ سے اوجھل ہو کر
ڈھونڈتا ہے اُسے، جو رشکِ...
ایک اقتباس
"اِدھر اُدھر کی باتوں میں آدمی ہمیشہ ننگا ہو جاتا ہے۔ یعنی تمہاری روح اور فرشتے اِدھر اُدھر کی باتوں میں لازمی طور پر ظاہر ہو جائیں گے۔
تم اِدھر اُدھر کی باتوں میں غیرشعوری طور پر اپنے کردار کی جھلکیاں دکھاتے چلے جاؤ گے۔"
ابنِ صفی
یونہی وابستگی نہیں ہوتی
دور سے دوستی نہیں ہوتی
جب دلوں میں غبار ہوتا ہے
ڈھنگ سے بات بھی نہیں ہوتی
چاند کا حسن بھی زمین سے ہے
چاند پر چاندنی نہیں ہوتی
جو نہ گزرے ، پَری وشوں میں کبھی
کام کی زندگی نہیں ہوتی
دن کے بھولے کو رات ڈستی ہے
شام کو واپسی نہیں ہوتی
(ق)
آدمی کیوں ہے...
ڈاکٹر دعاگو
ص 116-125
“بشرطیکہ وہ عورتیں ہوں۔“ جولیا نے چبھتے ہوئے لہجے میں کہا۔
“آخر یہ ہے کون بدتمیز۔“ مارتھا نے عمران سے پوچھا۔
“اور تم مجھے بتاؤ۔“ جولیا نے بھی عمران کو مخاطب کیا، “کہ یہ خوش جمال کتیا کس نسل سے تعلق رکھتی ہے۔“
“شٹ اپ۔“ مارتھا روہانسی ہو کر چیخی۔
جولیا اچھل کر کھڑی...
ڈاکٹر دعاگو
ص 106-115
“اچھا وہیں ٹھہرو۔ میں کسی کو بھیج رہا ہوں۔“
“لیکن یہاں ایک سب انسپکٹر صاحب میری گرفتاری پر مصر ہیں۔“
“ریسیور دو اسے۔“
عمران نے سعادت مندانہ انداز میں ریسیور انسپکٹر کو تھما دیا۔
انسپکٹر برا سا منہ بنائے سنتا رہا اور جی اچھا۔۔۔۔ بہت بہتر جناب کی گردن جاری رہی پھر...
ڈاکٹر دعاگو
ص 96-105
عمران نے سلسلہ منقطع کر دیا۔
لیکن خواب گاہ میں دوسرے فون کی گھنٹی بج رہی تھی۔ جھپٹ کر وہاں پہنچا۔ ریسیور اٹھایا۔ دوسری طرف سے کوئی عورت اس کا نام لے رہی تھی۔
“ہاں۔ ہاں۔ آپ کون ہیں؟“ عمران نے پوچھا
“مارتھا۔ ڈاکٹر کی سیکرٹری۔“ دوسری طرف سے آواز آئی، “میں سول ہسپتال...
ڈاکٹر دعاگو
ص 86-95
“کیا قصہ ہے بھئی۔“ فیاض ریشہ خطمی ہوا جا رہا تھا اور عمران سوچ رہا تھا کہ فیاض جولیا سے پہلے بھی کبھی مل چکا ہے یا نہیں۔ اسے تاؤ آ رہا تھا جولیا کو آخر فیاض کی موجودگی ہی میں چڑھ دوڑنے کیا کیا ضرورت تھی۔
“قصہ بےتصویر ہے۔ اس لئے تمہیں کوئی دلچسپی نہ ہونی چاہئے۔“...
ایک رات
ابن صفی
[line]
دیکھو دیکھو ۔۔۔۔ وہ رہا ۔۔۔۔ جانے نہ پائے ۔۔۔۔ ابے مار “ ۔
رائفل سے شعلہ نکلا ۔۔۔۔ فائر کی آواز آئی اور وہ چار دیواری پھلانگ کر نکل بھاگا۔
“لاحول ولاقوہ ۔۔۔۔ پھر نکل گیا ۔۔۔۔ اب تو اندھا ہے اندھا“ خان بہادر گرجے۔
نصیرا بھنا کر رہ گیا ۔۔۔۔ تیس خاں بنتے ہیں تو خود...
“تم فی الحال اپنے بارے میں سوچو کہ تمہارا اگلا قدم کیا ہونا چاہئے۔!“
“کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔!“
“اسی برتے پر اکیلے نکل کھڑی ہوئی تھیں۔!“
“یہاں کس میں اتنی جرات ہے کہ خان کے خلاف میرا ساتھ دے سکے۔!“
وہ گاڑی سے اتر کر چاروں طرف نظریں دورانے لگی۔ پھر پلٹ کر عمران سے بولی ۔“دو ڈھائی میل کا سفر...
خطرناک لاشیں از ابنِ صفی (صفحہ 26 تا 35)
دوستوں کا سا تھا۔
"آہا۔۔۔۔تو کیا میرے علاوہ کوئی اور بھی اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔"
"مجھے اس کا علم نہیں ہے۔" جولیا نے کہا۔
"آہا۔۔۔۔ٹھیک، یہ عمران صاحب بھی کیفے کاسینو میں نظر آئے تھے۔"
"ارے چھوڑو یہ قصہ، وہ کہاں نہیں نظر آتا۔" جولیا نے کہا۔...
دولتِ غم (ابنِ صفی)
دولتِ غم اپنے ہی اوپر ہم نے خوب لٹائی
سارے جہاں میں کوئی نہ ہوگا ہم سا حاتم طائی
ہم نے کہا تھا پچھتاؤ گے جانے کیسی ساعت تھی
چھوٹے منہ سے نکلی ہوئی بھی بات بڑی کہلائی
فہم و فراست خواب کی باتیں جاگتی دنیا پاگل ہے
عقل کا سورج ماند ہوا ہے ذروں کی بن آئی
دریا کی گہرائی ناپو...