افسانہ

  1. محمداحمد

    افسانہ: سفرنامہ ٴ ابتلاء ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمد

    سفرنامہ ٴ ابتلاء افسانہ: محمد احمد کبھی کبھی ہماری ترجیحات ہمیں ایسے فیصلے کرنے پر مجبور کرتی ہیں کہ عام زندگی میں اگر ہمیں موقع ملے تو ہم ایسا کبھی نہ کریں۔ مجھے ایک سفر درپیش تھا۔ ایک جنازے میں شرکت کے لئے میں ابھی ابھی بس میں سوار ہوا تھا۔ میرا مقامِ مقصود تین چار گھنٹے کی مسافت پر واقع ایک...
  2. صابرہ امین

    احمق کون؟

    معزز محفلین، السلام علیکم یہ افسانہ لکھنے کی میری پہلی کوشش ہے۔ تمام صاحب علم لوگوں اور سینئرز سے تنقیدی و اصلاحی مدد کی گزارش ہے۔ میں مشکور ہوں گی اگر مجھے میری لکھی گئی نثر کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کیا جائے۔ اس طرح مجھے یقینا اچھا لکھنے کی ترغیب ہو گی۔ شکریہ وہ اسکول وین سے اتری...
  3. محمداحمد

    روپ بہروپ ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمد

    روپ بہروپ افسانہ : محمد احمد "یہ عامر وسیم پاگل واگل تو نہیں ہے؟ "صدیقی صاحب کافی غصے میں نظر آ رہے تھے لیکن میں اس لڑکے کی بات سن کر ایک خوشگوار حیرت میں مبتلا تھا۔ میرا ذاتی خیال یہی تھا کہ کرکٹر وغیرہ کافی لا ابالی ہوتے ہیں۔ پھر یہ تو ابھی بالکل نوجوان ہی تھا۔ اکیس بائیس سال کی عمر بھی کوئی...
  4. عمر شرجیل چوہدری

    آواز کا جادو

    یہ اکیسویں صدی کا آغاز تھا اور ٹیکنالوجی دن بدن اپنے کمالات دکھاتے ہوئے آسمان کی بلندی کو چھو رہی تھی ٹیلی-فون اس دور کی سب سے عظیم ایجاد تھی. کافی حد تک لوگوں نے اپنے گھروں میں ٹیلی-فون کو جگہ دے دی سوائے ان لوگوں کے جو بہت غریب تھے. حامد نے جلدی جلدی ٹیلی-فون پر نمبر ڈائل کیا وہ اس وقت اپنے...
  5. محمداحمد

    فریاد کی لے ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    فریاد کی لے از محمد احمدؔ وہ اِس وقت ذہنی اور جسمانی طور پر بالکل مستعد تھا۔ بس انتظار تھا کہ مولوی صاحب سلام پھیریں اور وہ نماز ختم کرکے اپنا کام شروع کر دے۔ اُس نے اپنے ذہن میں اُن لفظوں کو بھی ترتیب دے لیا تھا جو اُس نے حاضرینِ مسجد سے مخاطب ہو کر کہنا تھے۔ جیسے ہی مولوی صاحب نے سلام...
  6. ام اویس

    حریم ادب کے لیے میری تحریر ۔ ویزا

    ہر مہینے کی آخری جمعرات کو مجلس حریم ادب ہوتی ہے ۔ اس میں شامل ہونے کی شرط ہے کہ آپ کچھ نہ کچھ ضرور پڑھ کر سنائیں ۔ اپنی لکھی کہانی ، شاعری ، افسانہ ، آب بیتی ، جگ بیتی کچھ بھی پھر وہاں اس پر بحث ہوتی ہے خامیاں بتائی جاتی ہیں ، اصلاح کی جاتی ہے اور بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے ۔ آج کی مجلس...
  7. ام اویس

    یہ بھی ایک سنگین مسئلہ ہے!

    لباس ملکہ نے شہزادے کو اپنے سائے کا عادی بنا لیا تھا لیکن شہزادے کو لباس کی ضرورت تھی ۔ گھر گھر کی تلاش اور دیکھ بھال کے بعد ملکہ نے اس کے لیے بہت خوبصورت ، نرم و ملائم لباس کا انتخاب کیا ۔ لباس تیار کرنے والا ملکہ کے فریب سے آگاہ ہونے کے باوجود دھوکا کھا گیا اور اپنا سب سے قیمتی ، نفیس اور نرم...
  8. ام اویس

    ایک اور مسئلہ

    درد سر میں پڑنے والے جوتے نے اس کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیا لیکن درد کی جو لہر اس کے دل سے اٹھی تھی اس نے اسے بے حال کردیا ۔ اب تو آنکھیں بھی سوکھ چکی تھی آخر کب تک بہتی رہتیں وہ صحن میں پھسکڑا مارے بیٹھے تھی اور اس کا شوہر اس کے بازو کو پکڑ کر اندر لے جانے کے لیے گھسیٹ رہاتھا ساتھ ساتھ انتہائی بے...
  9. ام اویس

    چھوٹا سا مسئلہ

    اب کیا ہوگا ؟ وہ ایک ان پڑھ عورت تھی ۔ شادی کے بعد شوہر اسے شہر لے آیا ۔ مزدور آدمی تھا دیہاڑی لگاتا جو کما کر لاتا مل کرکھا لیتے ۔ کرائے کا چھوٹا سا مکان تھا ۔ اس کے ہاں پہلا بیٹا پیدا ہوا تو اخراجات میں اضافہ ہوگیا ۔ بچے کے لیے بہت سی چیزوں کی ضرورت تھی ۔ سردی کا موسم آیا اور بچہ نمونیے کا...
  10. ام اویس

    آئینہ خانہ ۔ ماں

    چاروں طرف آئینے تھے اور وہ ان کے درمیان بیٹھی حیرت سے ادھر اُدھر دیکھ رہی تھی ہر آئینے میں مختلف مناظر کی جھلک تھی تجسس نے اسے مجبور کیا کہ وہ پوری توجہ سے ایک ایک منظر کو غور سے دیکھے اس نے اپنے انتہائی دائیں جانب کے آئینے کو دیکھا اور اسے محسوس ہوا وہ اس منظر میں داخل ہوگئی ہے ۔ بالکل ویران...
  11. فرخ منظور

    مکمل یہ پری چہرہ لوگ ۔ غلام عباس

    یہ پری چہرہ لوگ (تحریر: غلام عباس) پت جھڑ کا موسم شروع ہو چکا تھا۔ بیگم بلقیس تراب علی ہر سال کی طرح اب کے بھی اپنے بنگلے کے باغیچے میں مالی سے پودوں اور پیڑوں کی کانٹ چھانٹ کرارہی تھیں۔ اس وقت دن کے کوئی گیارہ بجے ہوں گے۔ سیٹھ تراب علی اپنے کام پر اور لڑکے لڑکیاں اسکولوں کالجوں میں جا چکے تھے۔...
  12. فرخ منظور

    مکمل تھالی کا بینگن ۔ کرشن چندر

    تھالی کا بینگن تحریر: کرشن چندر تو جناب جب میرم پور میں میرا دھندہ کسی طور نہ چلا، فاقے پر فاقے ہونے لگے اور جیب میں آخری اٹھنی رہ گئی تو میں نے جیب میں سے آخری اٹھنی نکال کر اسے دیتے ہوئے کہا:'' جا بازار سے بینگن لے آ، آج چپاتی کے ساتھ بینگن کی بھاجی کھا لیں گے۔ '' وہ نیک بخت بولی:''اس وقت تو...
  13. فرخ منظور

    مکمل جھُوٹی کہانی ۔ سعادت حسن منٹو

    جھُوٹی کہانی (تحریر: سعادت حسن منٹو) کچھ عرصے سے اقلیتیں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بیدار ہورہی تھیں۔ ان کو خوابِ گراں سے جگانے والی اکثریتیں تھیں جو ایک مدت سے اپنے ذاتی فائدے کے لیے ان پر دباؤ ڈالتی رہی تھیں۔ اس بیداری کی لہر نے کئی انجمنیں پیدا کردی تھیں۔ ہوٹل کے بیروں کی انجمن۔ حجاموں کی...
  14. فرخ منظور

    مکمل دو بیل ۔ پریم چند

    دو بَیل (تحریر: پریم چند) جھوری کاچھی کے پاس دو بیل تھے ۔ ایک کا نام تھا ہیرا اور دوسرے کا موتی ۔ دونوں دیکھنے میں خوب صورت، کام میں چوکس، ڈیل ڈول میں اونچے ۔ بہت دِنوں سے ایک ساتھ رہتے رہتے ، دونوں میں محبت ہوگئی تھی ۔ جس وقت یہ دونوں بیل ہَل یا گاڑی میں جوتے جاتے اور گردنیں ہِلا ہِلا کر چلتے...
  15. فرخ منظور

    مکمل چندرو کی دنیا ۔ کرشن چندر

    چندرو کی دُنیا (تحریر: کرشن چندر) کراچی میں بھی اس کا یہی دھندا تھااور باندرے آکر بھی یہی دھندا رہا۔ جہاں تک اس کی ذات کا تعلق تھا ، کوئی تقسیم نہیں ہوئی تھی ۔ وہ کراچی میں بھی سدّھو حلوائی کے گھر کی سیڑھیوں کے پیچھے ایک تنگ و تاریک کوٹھری میں سوتا تھا اور باندرے میں وہی سیڑھیوں کے عقب میں اسے...
  16. غدیر زھرا

    منٹو نیا سال (سعادت حسن منٹو)

    کیلنڈر کا آخری پتا جس پر موٹے حروف میں31 دسمبر چھپا ہوا تھا، ایک لمحہ کے اندر اسکی پتلی انگلیوں کی گرفت میں تھا۔ اب کیلنڈر ایک ٹنڈ منڈ درخت سا نظر آنے لگا۔ جسکی ٹہنیوں پر سے سارے پتے خزاں کی پھونکوں نے اُڑا دیے ہوں۔ دیوار پر آویزاں کلاک ٹِک ٹِک کر رہا تھا۔ کیلنڈر کا آخری پتا جو ڈیڑھ مربع انچ...
  17. فرخ منظور

    مکمل پانی کا درخت ۔ کرشن چندر

    پانی کا درخت (تحریر: کرشن چندر) جہاں ہمارا گاؤں ہے اس کے دونوں طرف پہاڑوں کے روکھے سو کھے سنگلاخی سلسلے ہیں۔مشرقی پہاڑوں کا سلسلہ بالکل بے ریش وبرودت ہے۔اس کے اندر نمک کی کانیں ہیں۔مغربی پہاڑی سلسلے کے چہرے پر جنڈ،بہیکڑ،املتاساور کیکر کے درخت اگے ہوئے ہیں ۔اس کی چٹانیں سیاہ ہیں لیکن ان سیاہ...
  18. فرخ منظور

    مکمل سو روپے (افسانہ) ۔ کرشن چندر

    سو روپے (افسانہ) (تحریر: کرشن چندر) میں نے سو روپے کا کام کیا تھا ۔مجھے سو روپے ملنے چاہیے اس لیے میں نے سیٹھ سے بات کی۔ سیٹھ نے کہا:’’سولہ تاریخ کو آنا۔‘‘ میں سولہ تاریخ کو گیا۔ سیٹھ وہاں نہیں تھا۔اس کا بڈھا منیجر جس کی چند یا صاف تھی اور جس کا ایک دانت باہر نکلا ہوا تھا اور جو اپنے اسیسٹنٹ...
  19. محمد خرم یاسین

    احمد ندیم قاسمی کی شاعری کتب اور ان کی شاعری پر تبصرہ، تحقیق یا تنقید کی کتب درکار ہیں

    السلام علیکم ! احبابِ ذی وقار! مجھے احمد ندیم قاسمی کی شاعری کتب، افسانے اور ان کی شاعری پر تبصرہ، تحقیق یا تنقید کی کتب درکار ہیں۔ اگر کسی بھی صاحب یا صاحبہ کو آن لائن ڈاون لوڈ کا لنک معلوم ہے تو براہِ کرم عنایت فرمائے۔ الف عین راشد اشرف
  20. فرخ منظور

    مکمل گُل رُخے (افسانہ) ۔ احمد ندیم قاسمی

    گُل رخے (افسانہ) (تحریر: احمد ندیم قاسمی) میں اس قسم کی ہنگامی رقّت کا عادی ہوچکا ہوں۔ کسی کو روتا دیکھ کر، خصوصاً مرد کو اور پھر اتنے تنومند اور وجیہہ مرد کو روتا دیکھ کر دُکھ ضرور ہوتا ہے،مگر اب میں اس بے قراری کے مظاہرے کا اہل نہیں رہا جو ایسے موقعوں پر غیر ڈاکٹر لوگوں سے سرزد ہوجاتی ہے۔...
Top