اجمل

  1. محمد اجمل خان

    نیت کو خالص رکھنا

    نیت کو خالص رکھنا ہمیں اپنے دل کو ٹٹولتے رہنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ ہماری نیت میں اخلاص ہے کہ نہیں۔ اگر نیت میں کوئی کھوٹ پیدا ہو یا اخلاص کی کمی ہو تو اسے صحیح اور خالص کرنا چاہئے۔ یہ کام باربار کرنا چاہئے اور باربار کرتے رہنا چاہئے کیونکہ ہماری نیتوں کو بگاڑنے کیلئے شیطان ہمارے ساتھ لگا...
  2. محمد اجمل خان

    آج بہانے نہ بناؤ

    آج بہانے نہ بناؤ ابھی گرمی کا موسم چل رہا ہے۔ آج سخت گرمی ہے اور لو بھی چل رہی ہے۔ اس گرمی اور لو سے بچنے کیلئے ہر شخص پوری تدبیر کرتا ہے۔ سر ٹوپی، عمامہ یا رومال سے ڈھانک کر پورے بندوبست کے ساتھ باہر نکلتا ہے۔ ایسی گرمیوں میں گاڑیوں، بسوں اور ٹرینوں میں ایئر کنڈیشن چلا کر سفر کیا جاتا ہے۔ گھر...
  3. محمد اجمل خان

    زندگی اور موت

    زندگی اور موت زندگی کی کہانی لکھ رہا ہوں اور لکھتا ہی جا رہا ہوں۔ روزانہ نہ جانے کتنے نئے نئے الفاظ چنتا ہوں اس کہانی کو رنگین بنانے کیلئے۔ کبھی ایسے الفاظ ذہن میں آجاتے ہیں جو زندگی کو خوشیوں سے بھر دیتے ہیں۔ اور کبھی غمگین کر دینے والے لفظوں سے زندگی میں اداسی چھا جاتی ہے۔ بہر حال زندگی ان ہی...
  4. محمد اجمل خان

    بہترین عمل اوربہترین صدقہ جاریہ

    بہترین عمل اوربہترین صدقہ جاریہ آم، جامن، لیچی اور فالسہ۔ وغیرہ کا موسم اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ اس سلسلے میں، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم پھل کھانے کے بعد ان پھلوں کے بیج اور گھٹلیاں کوڑے میں مت پھینکیں۔ بلکہ ان کو اپنی گاڑی وغیرہ میں رکھ لیں اور جب بھی کسی ایسی جگہ سے آپ کا گزر ہو،...
  5. محمد اجمل خان

    بہلول اور خلیفہ ہارون رشید: عقلمند کون

    بہلول اور خلیفہ ہارون رشید: عقلمند کون خلیفہ ہارون رشید کے زمانے میں بہلولؒ نام کے ایک بزرگ گزرے ہیں۔ یہ مجذوب قسم کے بزرگ تھے لیکن بڑی حکیمانہ باتیں کیا کرتے تھے۔ ہارون الرشید بہلولؒ کی بہت عزت کرتا تھا اور ان سے ہنسی مذاق کا بھی رشتہ تھا۔ ہارون کے دربار میں ان کی آزادانہ رسائی تھی، جب ان کا...
  6. محمد اجمل خان

    بیش و کم کی دنیا میں قناعت

    بیش و کم کی دنیا میں قناعت ہم بیش و کم کی دنیا میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے کو دیکھ کر حسرت بھرتے ہیں اور کسی کو زیادہ ملا کسی کو کم ملا کا مالا جپتے ہیں۔ جو ملا اس کی ناقدری ہے، جو نہیں ملا اس پر حسرت ہے۔ انسان کی زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی تَمَنّا کم نہیں ہوتی، جس کیلئے اپنے رب کی نافرمانی...
  7. محمد اجمل خان

    بڑی کامیابی

    بڑی کامیابی آخرت اور دنیا کی مثال گندم اور بھوسے جیسی ہے۔ جس طرح گندم اگانے والے کو بھوسہ مفت مل جاتا ہے۔ اسی طرح آخرت کمانے والے کو دنیا مفت میں مل جاتی ہے۔ اللہ تعالٰی فرماتے ہیں: ’’جو بھی نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشر طیکہ ہو وہ مومن، تواسے ہم دنیا میں پاکیزہ زندگی بسر کرائیں...
  8. محمد اجمل خان

    ٹائم منیجمنٹ (Time Management)

    ٹائم منیجمنٹ (Time Management) وقت ۔۔۔ ایک ایسا خزانہ ہے جسے الله رب العزت نے عورت مرد، بچہ بوڑھا، امیر غریب ، شا ہ و گدا سب کو برابر عطا کیا ہے۔ جسے ایک دن مل گیا اسے چوبیس گھنٹے مل گئے، اسے 1440 منٹ مل گئے، اسے 86,400 سیکنڈ مل گئے۔ ایک دن میں کسی کو ایک سیکنڈ بھی کم نہیں ملے۔ اب جس نے ٹائم...
  9. محمد اجمل خان

    تعیمی نظام کو بدلئے

    تعیمی نظام کو بدلئے دنیا میں انسان کو بدلنا ہی سب سے مشکل کام ہے اور انسان کو بدلے بغیر نظام کو بدلنا ممکن نہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالی نے انسان کو بدلنے کیلئے انبیاء علیہم السلام کو مبعوث کیا اور آخر میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و الیہ و سلم کو رحمت للہ العالمین بنا کر بھیجا۔ آپ ﷺ نے انسان کو...
  10. محمد اجمل خان

    یہ بچ نہیں سکتے

    یہ بچ نہیں سکتے آج ایسے کتنے ہی لوگ ہیں جو کہنے کو تو مسلمان ہیں لیکن مال بنانے کیلئے ہر طرح کی کرپشن میں ملوث ہیں اور رشوت خوری، ٹیکس چوری، چور بازاری، سودی کاروبار، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ، اسمگلنگ و بلیک مارکیٹنگ وغیرہ کے ذریعے ناجائز اور حرام کمانے میں لگے ہوئے ہیں۔ کہنے کو مسلمان ہیں لیکن...
  11. محمد اجمل خان

    ایمان اور مثبت سوچ

    ایمان اور مثبت سوچ دیکھو! کوّے کو دیکھو! کوّے کوئی قید نہیں کرتا کیونکہ کوّا نہ ہی دیکھنے میں خوبصورت ہے اور نہ ہی آواز اچھی نکالتا ہے۔ لیکن جو خوبصورت پرندے ہوتے ہیں اور جن کی آواز پیاری ہوتی ہیں، انہیں لوگ پنجروں میں قید کرکے اپنی گھروں کی زینت بناتے ہیں۔ اسی طرح تم بھی خوبصورت ہو اور...
  12. محمد اجمل خان

    تجارت سے خلافت تک

    تجارت سے خلافت تک مسلمانوں کا عروج، غلبہ اور خلافت ہر چیز معیشت سے جڑی ہوئی ہے اور اس کیلئے مسلمانوں کو اپنی تجارت، صنعت و حرفت کو فروغ دینا ہوگا۔ یہودیوں سے دنیا کی معیشت چھیننا ہو گا۔ آج جس طرح پوری دنیا یہودیوں کے سودی نظام کی اسیر ہوکر تڑپ رہی ہے بالکل یہی حالت حضور ﷺ کے زمانے میں بھی تھا۔...
  13. محمد اجمل خان

    پرندوں کو پانی دینا

    پرندوں کو پانی دینا آج کل گرمی کا موسم ہے اور گرمی بھی شدت کی ہے۔ ہماری طرح چرند پرند بھی موسم کی شدت محسوس کرتے ہیں۔ جس طرح ہم پیاس کی شدت محسوس کرتے ہیں اسی طرح چرند پرند کو بھی پیاس لگتی ہے۔ گرمی کے موسم میں آپ نے اکثر پرندوں کو مرا ہوا دیکھا ہوگا۔ بعض پرندے اڑتے اڑتے اچانک گر پڑتے ہیں۔ یہ...
  14. محمد اجمل خان

    وعدے، ضمانتیں اور مثبت سوچ

    وعدے، ضمانتیں اور مثبت سوچ کبھی خوشی کبھی غم، زندگی خوشی اور غم کا مرکب ہی تو ہے۔ ہر انسان خوش رہنا چاہتا ہے لیکن اس خوشی کا احساس تب ہی ہوتا ہے جب زندگی خوشی اور غم کا مرکب ہو یعنی خوشی اور غمی زندگی میں آتی جاتی رہے۔ دیکھا جائے تو انسان کی زندگی میں خوشیاں زیادہ اور غم کم ہی ہوتی ہیں۔ لیکن...
  15. محمد اجمل خان

    دجالی فتنہ ہمارے دروازے پر

    دجالی فتنہ ہمارے دروازے پر ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ''قریب ہے کہ مسلمان کا بہتر مال بکریاں ہوں، جنہیں لے کر وہ پہاڑ کی چوٹیوں اور بارش کے مقامات پر پھرتا اور اپنا دین لے کر وہ فساد اور فتنوں سے بھاگتا ہو''۔ (سنن ابي داود، كِتَاب الْفِتَنِ...
  16. محمد اجمل خان

    مثبت سوچ، محنت اور لگن

    مثبت سوچ، محنت اور لگن میں مفلس ہوں، میں غریب ہوں۔ میرے پاس کوئی روپیہ پیسہ نہیں۔ مجھے مدد کرنے والا کوئی نہیں۔ میں 6 مہینے سے بے روزگار ہوں۔ مجھے کوئی ملازمت نہیں مل رہی ہے۔ مجھے کوئی جاب دلا دیں، باہر بھیج دیں۔ میں بزنس کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ بزنس کرنا چاہتا ہوں لیکن ہاتھ میں کچھ بھی...
  17. محمد اجمل خان

    سنتوں پر عمل

    سنتوں پر عمل کیا آپ نے کسی ایسے شخص کو دیکھا ہے جسے کھانے کیلئے روٹی اور سالن میسر ہو لیکن وہ صرف سوکھی روٹی کھانے پر اکتفا کرے اور سالن کو ہاتھ بھی نہ لگائے۔ جب اسے سالن کھانے کو کہا جائے تو کہے: بس پیٹ بھرنے کیلئے روٹی کافی ہے۔ آپ ایسے شخص کو کیا کہیں گے؟ آج کل ایسے ہی کچھ لوگ (خاص کر نوجوان)...
  18. محمد اجمل خان

    قرآن سے تعلق

    قرآن سے تعلق خلیفۃ المسلمین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ اپنی دورِ خلافت میں نافع بن عبد الحارث رضی اللہ تعالٰی عنہ کو مکہ کا گورنر مقرر کر رکھا تھا۔ ایک مرتبہ حضرت عمرؓ مکہ کے قریب عسفان نامی نامی وادی پہنچے اور نافع کو ملاقات کیلئے بلایا۔ جب دونوں کی ملاقات ہوئی تو حضرت عمرؓ نے نافع سے...
  19. محمد اجمل خان

    خواہشات کے پنجرے

    خواہشات کے پنجرے پنجرے میں بند پرندے سے میں نے کہا: "دیکھو میں تمہارا کتنا خیا رکھتا ہوں، تمہیں کھانا دیتا ہوں، تمہیں پانی دیتا ہوں اور تمہیں بلی اور دوسرے جانوروں سے بھی بچائے رکھتا ہوں کہ کہیں تمہیں کھا نہ جائے"۔ اب بتاو! "انسان اچھے ہیں یا جنگل کے جانور؟" پرندے نے چینخ کر کہا: "جانور ۔۔۔...
  20. محمد اجمل خان

    تم تو مست ہو

    تم تو مست ہو تمہیں کیا معلوم کہ بھوک کیا ہوتی ہے؟ تمہیں تو بھوک نے کبھی ستایا ہی نہیں، اور شاید ہی تم نے کبھی روزہ رکھا ہو۔ تم تو سونے کی چمچی منہ میں لئے حکمرانی کرنے کیلئے پیدا ہوئے۔ رات کو تم بڑے آرام سے سوتے ہو لیکن کیا تمہیں معلوم ہے کہ جو بھوکا ہو، جس کے بچے بھوک سے رو رہے ہوں وہ سو نہیں...
Top