سلطان کربلا کو ہمارا سلام ہو
مہمان کربلا کو ہمارا سلام ہو
عباسِ نامدار ہیں زخموں سے چور چور
اس پیکر رضا کو ہمارا سلام ہو
اکبر سے نوجوان بھی رن میں ہوئے شہید
ہم شکلِ مصطفی کو ہمارا سلام ہو
اصغر کی ننھی جان پہ لاکھوں درود ہوں
مظلوم و بے خطا کو ہمارا سلام ہو
بھائی بھتیجے بھانجے سب ہوگئے...
سلام بحضور سیّد الشہداء امام حسین
لباس ہے پھٹا ہوا ،غبار میں اٹا ہوا
تمام جسمِ نازنیں چھدا ہوا کٹا ہوا
یہ کون ذی وقار ہے بلا کا شہ سوار ہے
کہ ہے ہزاروں قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا
یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
یہ جسکی ایک ضرب سے ، کمالِ فنِ حرب سے
کئی شقی گرئے ہوئے تڑپ رہے ہیں کرب سے
غضب...
طلسم سود و زیاں ہو کہ ظلمت باطل
فیصل دار و رسن ہو کہ کوچہ قاتل
دیار ظلم و ستم ہو کہ صید گاہ رقیب
وہ کئی جادہ پرخار ہو کہ شہر صلیب
رہ حیات میں جب یہ مقام آتے ہیں
حسین سارے زمانے کے کام آتے ہیں
نمود صبح ازل سے حدودِ امکاں تک
فرات و نیل کے ساحل سے چاہ کنعاں تک
ستیزہ کار رہا ہے ہر ایک...
یوں تو تاریخ کے پردے پر بے شمار شخصیتیں ابھریں اور ایک وقت میں تو اپنی شخصیت کی گھن گرج سے انہوں نے پوری دنیا کو لرزہ بر اندام کر دیا ، بعض وہ تھیں جو مسند علم کی وارث ٹھہریں ، کچھ طبیعات اور سائنس کی امام بنیں ، ایسی بھی جو اخلاق و تصوف کے حوالے سے دنیا کی مرشد قرار پائیں ، لیکن ان میں سے بہت...