انور مسعود

  1. محمد تابش صدیقی

    غزل: اسے تو پاسِ خلوصِ وفا ذرا بھی نہیں ٭ انور مسعود

    اسے تو پاسِ خلوصِ وفا ذرا بھی نہیں مگر یہ آس کا رشتہ کہ ٹوٹتا بھی نہیں گھرے ہوئے ہیں خموشی کی برف میں کب سے کسی کے پاس کوئی تیشۂ صدا بھی نہیں مآلِ غنچہ و گل ہے مری نگاہوں میں مجھے تبسم‌ِ کاذب کا حوصلہ بھی نہیں طلوعِ صبحِ ازل سے میں ڈھونڈتا تھا جسے ملا تو ہے پہ مری سمت دیکھتا بھی نہیں مری...
  2. محمد تابش صدیقی

    غزل: کب تلک یوں دھوپ چھاؤں کا تماشا دیکھنا ٭ انور مسعود

    کب تلک یوں دھوپ چھاؤں کا تماشا دیکھنا دھوپ میں پھرنا، گھنے پیڑوں کا سایا دیکھنا ساتھ اس کے کوئی منظر، کوئی پس منظر نہ ہو اِس طرح میں چاہتا ہوں اُس کو تنہا دیکھنا رات اپنے دیدۂ گریاں کا نظارہ کیا کس سے پوچھیں، خواب میں کیسا ہے دریا دیکھنا اس گھڑی کچھ سوجھنے دے گی نہ یہ پاگل ہوا اک ذرا آندھی...
  3. محمد تابش صدیقی

    غزل: سوچنا، روح میں کانٹے سے بچھائے رکھنا ٭ انور مسعود

    سوچنا، روح میں کانٹے سے بچھائے رکھنا یہ بھی کیا سانس کو تلوار بنائے رکھنا راہ میں بھیڑ بھی پڑتی ہے، ابھی سے سن لو ہاتھ سے ہاتھ ملا ہے تو ملائے رکھنا کتنا آسان ہے تائید کی خو کر لینا کتنا دشوار ہے اپنی کوئی رائے رکھنا کوئی تخلیق بھی تکمیل نہ پائے میری نظم لکھ لوں تو مجھے نام نہ آئے رکھنا اپنی...
  4. محمد تابش صدیقی

    غزل: میں جرمِ خموشی کی صفائی نہیں دیتا ٭ انور مسعود

    میں جرمِ خموشی کی صفائی نہیں دیتا ظالم اسے کہیے جو دہائی نہیں دیتا کہتا ہے کہ آواز یہیں چھوڑ کے جاؤ میں ورنہ تمہیں اذنِ رہائی نہیں دیتا چرکے بھی لگے جاتے ہیں دیوارِ بدن پر اور دستِ ستمگر بھی دکھائی نہیں دیا آنکھیں بھی ہیں، رستا بھی، چراغوں کی ضیا بھی سب کچھ ہے مگر کچھ بھی سجھائی نہیں دیتا اب...
  5. عدنان عمر

    اب تو راوی آبِ آلودہ کا اک تالاب ہے

  6. عباس رضا

    انور مسعود ابھی نندن اور آب دوز

    امن وسلامتی کی روش ہے مرا شعار دنیا کو یہ پیام دئیے جارہا ہوں میں بھارت نے پائلٹ ابھی نندن کی شکل میں ”جو کچھ مجھے دیا تھا وہ لوٹا رہا ہوں میں“ آب دوز اس نے نکالی اپنی ہم کو معلوم تھا ایسا ہوگا اب وہ پانی کی طرف سے آیا ڈوب مرنے کا ارادہ ہوگا
  7. عباس رضا

    انور مسعود کی نظم ”افتاد“

    بہت سے لوگ رستے میں کھڑے تھے کسی کے تین مصرعے گر پڑے تھے وہاں اک بھیڑ تھی اہلِ سخن کی سُنی میں نے بھی اِک اِک بات اُن کی چِھڑی تھی ایک بحثِ بے کرانہ فسانہ در فسانہ در فسانہ کوئی بولا یہ صنفِ ماہیا ہے بڑی پُرسوز سی طرزِ ادا ہے دُھواں اٹھتا ہو جیسے چُوبِ تر سے پگھل جاتے ہیں دل اس کے اثر سے...
  8. عباس رضا

    تبصرہ کتب ”صدیقہ انور کے نام خطوط“ چاہیے

    انور مسعود کی کتاب ”صدیقہ انور کے نام خطوط“ پی ڈی ایف میں درکار ہے۔;);) چارہ گرو! خدارا! کوئی کرو نا چارہ
  9. الف نظامی

    انور مسعود اج کیہہ پکائیے

    اج کی پکائیے http://www.i4minhaj.com/en/fun/Aj_Ki_Pakaiye.rm
  10. محمد تابش صدیقی

    قطعہ: لاریب ساعت ٭ انور مسعود

    لاریب ساعت ختم ہو جائیں گے سب تکیے، بھروسے ایک دن اِک فقط حسنِ عمل کا آسرا رہ جائے گا اُس گھڑی کا خوف لازم ہے، کہ انورؔ جس گھڑی دھر لیے جائیں گے سب اور سب دھرا رہ جائے گا ٭٭٭ انور مسعود
  11. فرخ منظور

    انور مسعود بجٹ میں نے دیکھے ہیں سارے ترے ۔ انور مسعود

    بجٹ میں نے دیکھے ہیں سارے ترے انوکھے انوکھے خسارے ترے اللے تللے ادھارے ترے بھلا کون قرضے اتارے ترے گرانی کی سوغات حاصل مرا محاصل ترے گوشوارے ترے مشیروں کا جمگھٹ سلامت رہے بہت کام جس نے سنوارے ترے مری سادہ لوحی سمجھتی نہیں حسابی کتابی اشارے ترے کئی اصطلاحوں میں گوندھے ہوئے کنائے ترے...
  12. محمد تابش صدیقی

    انور مسعود قطعہ

    موٹے شیشوں کی ناک پر عینک کان میں آلۂ سماعت ہے منہ میں مصنوعی ایک بتیسی چوتھے مصرع کی کیا ضرورت ہے؟ ٭٭٭ انور مسعود
  13. محمد فہد

    "تجھے مجھ سے ، مجھے تجھ سے جو بہت پیار ہوتا " (انور مسعود)

    تجھے مجھ سے ، مجھے تجھ سے جو بہت پیار ہوتا نا تجھے قرار ہوتا نا مجھے قرار ہوتا تیرا ہر مرض الجھتا میری جانِ نا تواں سے جو تجھے زکام ہوتا تو مجھے بخار ہوتا جو میں تجھے یاد کرتا ، تجھے چھینکنا بھی پڑتا میرے ساتھ بھی یقیناً ، یہی بار بار ہوتا کسی چوک میں لگاتے جو چوڑیوں کا کھوکھا تیرے شہر میں...
  14. ابن توقیر

    اردو سے ہو کیوں بیزار،انگلش سے کیوں اتنا پیار:انور مسعود

    جشن ریختہ 2016ء کے سلسلہ میں انور مسعود کی یہ وڈیو شاہد پہلے ہی محفل پر اپ لوڈ کی گئی ہو مگر میں فراغت میں دیکھ رہا تھا تو سوچا یہاں بھی شیئر کردوں۔سمائلس اگر پہلے سے موجود ہے تو اس لڑی میں "مرج" کردیجئے گا۔ میں ابھی پہلا حصہ دیکھ رہا ہوں ساتھ سجشن میں دوسرا بھی آرہا ہے تو وہ بھی یہاں ایڈ...
  15. طارق شاہ

    انور مسعود :::::: گھُوک جے ویلے چرخے دی اجے مَٹّھی جیہی ::::: Anwar Masood

    جھَولا جیہا گھُوک جے ویلے چرخے دی اجے مَٹّھی جیہی میریاں کناں دے وِچ، کُجھ بولدائے ہولا جیہا کوئی ایسی چاپپ مَینُوں نیڑے نیڑے چاپدی کوئی گمّیں وِچ جِیویں لبھدا پِھرے وَولا جیہا خوف کِس ہونی دا سانہواں نال نتّھی ہوگیائے دِل دے وِچ پِھردا اے پرچھانویں دا اِک جَھولا جیہا مَیں محلّے والیاں...
  16. طارق شاہ

    انور مسعود :::::: پنڈ کے بوہڑ تھلے ہم عشق لڑایا کرتے تھے ::::: Anwar Masood

    غزل کہن دے زُلفاں دا قصّہ کہن دے بہن دے کُجھ چھانویں بہن دے کُجھ نہ کُجھ پردہ وی ہٹّی والیا رہن دے مومی لفافہ رہن دے جھٹ دا جھٹ بہنائے دُراڑے جاونائے بہن دے سانُوں وی لاگے بہن دے تُوں جے خوشبُوواں دے پینڈے پَے گیا مَیں کھہن دے کنڈیاں نُوں راہیا کھہن دے دِل نے ہتّھوں جاونا سی ٹُر گیا ئے...
  17. عبداللہ محمد

    اب کہاں اور کسی چیز کی جا رکھی ہے(انور مسعود)

    اب کہاں اور کسی چیز کی جا رکھی ہے دل میں اک تیری تمنا جو بسا رکھی ہے سر بکف میں بھی ہوں،شمشیربکف ہے تو بھی ہے تونے کس دن پہ یہ تقریب اُٹھا رکھی ہے دل سُلگتا ہے ترے سرد رویّے پہ مرا دیکھ اس برف نے کیا آگ لگا رکھی ہے آئینہ دیکھ ذرا، کیا میں غلط کہتا ہوں تُونے مجھ سے بھی کوئی بات چھپا رکھی ہے جیسے...
  18. دوست

    انور مسعود کی ایک نظم

    پپو سانوں تنگ نہ کر توں بڑے ضروری کم لگے آں سوچیں پئے آں ہنڑ کی کرئیے روٹی شوٹی کھا بیٹھے آں لسی شسی پی بیٹھے آں حقے دا کش لا بیٹھے آں پونجھ پانجھ کے اندروں باہروں پانڈے وی کھڑکا بیٹھے آں سوچیں پئے آں ہنڑ کی کرئیے ویکھ لیاں نیں سب اخباراں تھُل بیٹھے آں سارے ورقے پڑھ بیٹھے آں سارے اکھر سارے حرف...
  19. فرخ منظور

    مشرف بہ ضیا ۔ انور مسعود

    امریکہ سے جو روشنی آتی رہی پیہم ہم اُس پہ دل و جاں سے فدا ہوتے رہے ہیں کیا اس میں کوئی شک ہے کہ ایّوب سے اب تک ہم لوگ مشرّف بہ ضیا ہوتے رہے ہیں (انور مسعود)
  20. محمد تابش صدیقی

    میرے پانی میں ملا اور ذرا سا پانی * انور مسعود

    میرے پانی میں ملا اور ذرا سا پانی میری عادت ہے کہ پیتا ہوں میں پتلا پانی اللہ اللہ صفائی سے وہ رغبت اس کی اس نے حقے کا کئی سال نہ بدلا پانی مجھ کو شوگر بھی ہے اور پاس شریعت بھی ہے میری قسمت میں نہ میٹھا ہے نہ کڑوا پانی چائے ہی چائے بدن میں ہے لہو کے بدلے دوڑتا اب ہے رگوں میں یہی تتا پانی میں...
Top