اقبال

  1. طارق شاہ

    لالۂ صحرائی۔نظم از علامہ اقباؔل

    لالۂ صحرا علامہ اقباؔل یہ گنبدِ مِینائی، یہ عالَمِ تنہائی مجھ کو تو ڈراتی ہے اِس دشت کی پنہائی بھٹکا ہُوا راہی مِیں، بھٹکا ہُوا راہی تُو منزِل ہے کہاں تیری! اے لالۂ صحرائی خالی ہی کلِیموں سے یہ کوہ و کمر، ورنہ ! تُو شعلۂ سِینائی، مَیں شعلۂ سِینائی تُو شاخ سے کیوں پُھوٹا، مَیں شاخ سی کیوں...
  2. محمد تابش صدیقی

    اقبال اورمسجدِ قرطبہ ٭ ڈاکٹر رؤف پاریکھ

    اقبال اورمسجدِ قرطبہ ڈاکٹر رؤف پاریکھ November 4, 2022 باربرا ڈی میٹکاف (Barbara D Metcalf) کا نام برعظیم پاک و ہند کے علمی حلقوں میں معروف ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں تاریخ کی پروفیسر تھیں اور اب وہاں پروفیسر ایمریطس ہیں۔ جنوبی ایشیا کی تاریخ بالخصوص انگریزی دور اور مسلم تاریخ و ثقافت کی...
  3. ام اویس

    علامہ اقبال سے منسوب یہ شعر جناب وقار انبالوی کا ہے۔

    تحریر: ڈاکٹر عقیل عباس جعفری اسلام کے دامن میں بس اس کے سوا کیاہے اک ضرب یداللہی اک سجدہ شبیری علامہ اقبال سے منسوب یہ شعر جناب وقار انبالوی کا ہے جناب سید احسن عمرانی اپنی کتاب ”اقبال درمدح محمد و آل محمد “ میں لکھتے ہیں: ”یادش بخیر! مجھے یہ شعر پڑھ کر اور سن کر خیال آیا کرتا تھا کہ یہ علامہ...
  4. فلک شیر

    جسٹس ڈاکٹر ناصرہ جاوید اقبال صاحبہ

    جج صاحبہ عشق سے زیادہ خرد کی روایت کی نمائندہ ہیں۔ اقبال کی حساب کتاب کی ڈائریاں تو ہم نے دیکھی ہیں، مگر دنیا ان کا "مسئلہ" نہیں تھا۔ جج صاحبہ ان کی بہو ہیں اور فیروز سنز والوں کی صاحبزادی۔ جاوید اقبال صاحب فرزندِ اقبال ہونے کے سبب عمر بھر محبتیں ہی محبتیں سمیٹا کیے، بیرون ملک سے پڑھے تھے، اقبال...
  5. محمد تابش صدیقی

    گوئٹے کی نظم نغمۂ محمدی کے تین تراجم ۔ خان حسنین عاقب

    گوئٹے کی نظم نغمۂ محمدی کے تین تراجم مضمون نگار: خان حسنین عاقب مطبوعہ : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27 ABSTRACT: The world renowned German poet GOETHE, JOHANN WORLFGANG was very much influenced by Eastern thoughts and languages plus Religions. He learnt Arabic and read Persian language and impressed...
  6. محمد تابش صدیقی

    اقبال غزل: کہوں کیا آرزوئے بے دلی مجھ کو کہاں تک ہے

    کہوں کیا آرزوئے بے دلی مجھ کو کہاں تک ہے مرے بازار کی رونق ہی سودائے زیاں تک ہے وہ مے کش ہوں فروغِ مے سے خود گلزار بن جاؤں ہوائے گل فراقِ ساقیِ نامہرباں تک ہے چمن افروز ہے صیاد میری خوشنوائی تک رہی بجلی کی بے تابی، سو میرے آشیاں تک ہے وہ مشتِ خاک ہوں ، فیضِ پریشانی سے صحرا ہوں نہ پوچھو...
  7. محمد تابش صدیقی

    اقبال نظم: سیاست

    سیاست ٭ اس کھیل میں تعیینِ مراتب ہے ضروری شاطر کی عنایت سے تُو فرزیں، مَیں پیادہ بے چارہ پیادہ تو ہے اک مہرۂ ناچیز فرزیں سے بھی پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ! ٭٭٭ علامہ اقبالؒ
  8. فلک شیر

    اقبال کے "ری کنسٹرکشن آف ریلجس تھاٹ" سے اقتباسات

    اقبال رحمہ اللہ کے "ری کنسٹرکشن آف ریلجس تھاٹ " کی صورت میں نظریات و فلسفیانہ افکار ہمارے پاس موجود ہیں۔ علم، عقل، تعلیم، تعلق با کائنات و خالق پہ اقبال کے نظریات سے کچھ اقتباسات پیش ہیں۔ "کوئی عمل بھی مسرت افزا یا اذیت ناک نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ صرف خودی کو قائم رکھنے والا یا اس کو برباد کرنے...
  9. محمد تابش صدیقی

    اقبال نظم: تصویرِ درد

    تصویر درد ٭ نہیں منت کشِ تابِ شنیدن داستاں میری خموشی گفتگو ہے، بے زبانی ہے زباں میری یہ دستورِ زباں بندی ہے کیسا تیری محفل میں یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری اٹھائے کچھ ورق لالے نے، کچھ نرگس نے، کچھ گل نے چمن میں ہر طرف بکھری ہوئی ہے داستاں میری اڑا لی قمریوں نے، طوطیوں...
  10. فرخ منظور

    اقبال محبت کو دولت بڑی جانتے ہیں ۔ علامہ اقبال

    محبت کو دولت بڑی جانتے ہیں اسے مایۂ زندگی جانتے ہیں بُری چال ہوتی ہے بے اعتنائی یہی ہم تو اچھّی بری جانتے ہیں وہ کیا قدر جانیں گے میری وفا کی کہ ہوتے ہیں جو آدمی ، جانتے ہیں کوئی قید سمجھے مگر ہم تو اے دل محبت کو آزادگی جانتے ہیں حسینوں میں ہیں کچھ وہی ہوش والے کہ جو حسن کو عارضی جانتے ہیں...
  11. زبیر احمد

    سُرمہ ہے میری آنکھ کا خاک مدینہ و نجف

    مِیرِ سپاہ ناسزا لشکریاں شکستہ صف آہ وہ تیر نیم کش جس کا نہ ہو کوئی ہدف تیرے محیط میں کہیں گوہرِ زندگی نہیں ڈھُونڈ چکا میں موج موج دیکھ چکا صدف صدف عشقِ بُتاں سے ہاتھ اٹھا اپنی خُودی میں ڈُوب جا نقش و نگار دیر میں خونِ جگر نہ کر تلف کھول کے کیا بیاں کروں سِرِ مقام مَرگ و عشق عشق ہے مرگ...
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    یومِ اقبال :: نظم از:: محمد خلیل الرحمٰن

    یومِ اقبال از محمد خلیل الرحمٰن آج اخبار اُٹھایا تو یہ معلوم ہوا آج ہی شاعرِ مشرق کا جنم دِن گزرا یومِ اقبال ہمیشہ ہی گزر جاتا ہے غم زدہ ہم کو ہمیشہ یونہی کرجاتا ہے اُس کا پیغام پسِ پشت جو ڈالا ہم نے بے حسی ہے، جو کہا اُس نے وہ ٹالا ہم نے اُس نے اسلام کو سینوں میں جگانا چاہا ہم نے سُن کر...
  13. سین خے

    مُلّا اور اردو شاعری از محمد شمشیر

    مُلّا اوراردو شاعری ( تحریر : محمد شمشیر ) جب مستی و سرورکی حالت میں صوفیا کی زبان سے خلافِ شرع الفاظ نکل جاتے ہیں یا دانستہ مذہب کے خلاف اظہار خیال کیا جاتا ہے ، اسے صوفیانہ اصطلاح میں ’’ شطحیات ‘‘ کہتے ہیں ۔ اسی طرح شاعری میں روایت ہے کہ مُلّا ، شیخ ، واعظ اور زاہد پر لعن طعن کی جاتی ہے ، اسے...
  14. سید عاطف علی

    اقبال عشق اور موت ۔ مبنی بر ٹینی سن

    ڈاکٹر اقبال کو نوجوانی میں کافی پڑھا ۔ اول اول بانگ درا بال جبریل اور پھر ضرب کلیم اور ارمغان اور پھر اسکے بعد کچھ فارسی کا درکو شوق پیدا ہوا اور بڑھنے لگا تو اسرار رموز ،پیام،زبور،جاوید نامہ، پس چہ باید کرد وغیرہ بھی پڑھیں ، کیوں کہ والد صاحب بقید حیات تھے اور کلاسیکی فارسی کی اعلی اور بہت...
  15. فرقان احمد

    اقبال مسجد قرطبہ

    سِلسلۂ روز و شب، نقش گرِ حادثات سِلسلۂ روز و شب، اصلِ حیات و ممات سِلسلۂ روز و شب، تارِ حریرِ دو رنگ جس سے بناتی ہے ذات اپنی قبائے صفات سِلسلۂ روز و شب، سازِ ازل کی فغاں جس سے دِکھاتی ہے ذات زِیروبمِ ممکنات تجھ کو پرکھتا ہے یہ، مجھ کو پرکھتا ہے یہ سِلسلۂ روز و شب، صَیرفیِ کائنات تُو ہو اگر کم...
  16. محمد تابش صدیقی

    پیروڈی: بےدردی٭ تابش

    بےدردی (علامہ اقبالؒ سے معذرت) ٭ تاروں پر واپڈا کی تنہا چڑیا تھی کوئی نکمی بیٹھی کہتی تھی کہ صبح سر پہ آئی سپنے تکنے میں شب گزاری اُٹھوں کس طرح میں یہاں سے سستی سی چھا گئی ہے ایسی دیکھی چڑیا کی کاہلی تو بجلی کوئی پاس ہی سے بولی "حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے" آتی ہوں گرچہ میں ذرا سی کیا غم...
  17. رحمت الله ترکمن

    اقبال کی فارسی شاعری مع اردو ترجمہ:

    حکایات اقبال: (اقتباس از رموز خودی) ایک شخص ترکستان کے شھر مرو (Merv) سے لاھور حضرت علی ھجویری رح کے دربار میں آئے اور ان سے درخواست کی کہ میرے دشمن بہت زیادہ ہیں مجھے ان کے درمیان محفوظ رہنے کا ہنر سکھا دیجیے... شیخ نے ان کو جو نصیحت کی وہ اقبال نے ان اشعار میں کچھ یوں بیان فرمائے ہیں .. گفت...
  18. عاطف ملک

    اقبال سے معذرت:دیارِ نقل میں اپنا مقام پیدا کر

    میٹرک یا شاید انٹر میں لکھی گئی یہ کاوش چند تبدیلیوں کے ساتھ پیشِ نظر ہے۔ (اقبال سے معذرت) دیارِ نقل میں اپنا مقام پیدا کر تو میری قوم میں ذہنی غلام پیدا کر تجھے قسم ہے جو رشوت کا تو نے سوچا بھی! سفارشوں سے ہی رزقِ حرام پیدا کر تُو اپنی روح کو خود ہی سلا دے موت کی نیند شعورِ نفس کی مرگِ دوام...
  19. حسان خان

    علامہ اقبال کی فارسی میں مہارت - ایرانی ادبیات شناس اسماعیل حاکمی

    ایرانی ادبیات شناس اسماعیل حاکمی اپنی کتاب 'طَیَرانِ آدمیّت' (۲۰۰۳ء) میں شامل مضمون 'شیوهٔ غزل‌سرایی اقبال' میں لکھتے ہیں: "اقبال بر اثر ممارست و تتبّع در دواوین شاعران پارسی‌گوی چنان در زبان فارسی مهارت یافت که توانست دقیق‌ترین افکار عرفانی و مشکل‌ترین معانی فلسفی و علمی و اخلاقی را در قالب...
  20. طارق شاہ

    احمد اقبال ::::: لفظ خالی ہیں معانی سے پریشاں ہیں خیال :::::: Ahmed Iqbal

    گُل کرو شمعیں! لفظ خالی ہیں معانی سے پریشاں ہیں خیال ایک زنجیرِ شکستہ ہیں دماغوں میں سوال آخرِش خواہشِ پروازسے محرُوم ہُوئی فکر جو منتظرِ حرفِ اجازت ہی رہی ہمسفر اپنے رہے صِرف اُمیدوں کے سراب سوگئے جاگتی آنکھوں میں نئی صُبح کے خواب خواب شرمندۂ تعبیر بھی ہو سکتے تھے ہم سِیہ بخت سہی، سُرخ...
Top