تاریخ: ۳۰ تِیر ۱۳۹۷هش/۲۱ جولائی ۲۰۱۸ء
عکّاس: امیر رحمانی
مأخذ
صفوی صوفی سلسلے کے بانی شیخ صفی الدین اردَبیلی کا مقبرہ ایرانی آذربائجان کے شہر اردَبیل میں واقع ہے، اور یہ عمارت یونیسکو کی عالمی میراث کی فہرست میں مشمول ہے۔
یہ وہی سُنّی شافعی صوفی شیخ ہیں کہ جن کی وفات کے ڈیڑھ سو سال بعد اُن کے...
شہرِ تبریز کے سنیمائے ستارہ باران میں ایران اور ہسپانیہ کا فٹبال مقابلہ براہِ راست دکھایا گیا۔
عکاس: محمد حُسین عبداللہ زادہ
تاریخ: ۳۱ خُرداد ۱۳۹۷هش/۲۱ جون ۲۰۱۸ء
مأخذ
ختم شد!
۳۷۵۰ میٹر بلندی کے ساتھ قُلّۂ کمال، کوہی سلسلے 'سَہَند' کا بلند ترین قُلّہ (چوٹی) ہے، جو اہرانی صوبے مشرقی آذربائجان کے ضلعِ بُستان آباد میں واقع ہے۔ مقامی تُرکی زبان میں اِس قُلّے کا نام 'قُوچ گُلی داغی' ہے۔
عکاس: محمد حُسین عبداللهزاده
تاریخ: ۲۷ بهمن ۱۳۹۶هش/۱۶ فروری ۲۰۱۸ء
مأخذ...
تبریز کی تفریح گاہِ 'عینالی' میں واقع مصنوعی جھیل 'داغ گولی' نے شہر کے اِس خِطّے کو ایک خاص و منفرد جلوہ عطا کر دیا ہے۔
عکاس: محمد حُسین عبداللہ زادہ
تاریخ: ۲۹ دَی ۱۳۹۶هش/۱۹ جنوری ۲۰۱۸ء
مأخذ
ختم شد!
دستفروشانِ متعدد در قلبِ شهرِ تبریز
عکّاس: آرمان فتّاحی
تاریخ: ۸ دَے ۱۳۹۶هش/۲۹ دسمبر ۲۰۱۷ء
مأخذ
'خِیابانی فروشندہ' کی اصطلاح میں نے خِیابانوں (سڑکوں) اور کُوچوں میں دُکان کے بغیر فروخت کرنے والے شخص کے لیے استعمال کی ہے۔ فارسی میں ایسے شخص کو 'دستفروش' کہتے ہیں۔...
کوہِ سہَند کے دامن میں واقع ایرانی آذربائجان کا قریہ 'لیقوان' اپنے مخصوص گوسفندی پنیر، کہ جو پنیرِ لیقوان کے نام سے مشہور ہے، کی تولید کے لیے ایران بھر میں مشہور ہے۔
عکاس: خلیل غُلامی
تاریخ: ۳۰ نومبر ۲۰۱۷ء
مأخذ
ختم شد!
ایران میں ۲۷ شهرِیور (۱۷/۱۸ ستمبر) کو فارسی و تُرکی کے شاعر محمد حُسین بہجت شہریار تبریزی کی وفات کے سالروز کی مناسبت سے ہر سال روزِ ملّیِ شعر و ادب منایا جاتا ہے۔ تبریز کے مقبرۃ الشعراء میں واقع اِن شاعر کے مدفن میں چند سالوں سے تعمیر و مرمّت کا کام جاری ہے۔
تاریخ: ۲۷ شهرِیور ۱۳۹۶هش/۱۸ ستمبر...
دریائے ارَس کے حاشیے میں زندگی بسر کرنے والے دشتِ مغُاں کے خانہ بدوش قبائل ماہِ خُرداد (مئی-جون) کے اوائل سے لے کر موسمِ گرما کے اواخر تک کوہِ سبَلان کے دامن میں واقع 'مُشکین شہر' کے اطراف کے ییلاقوں میں کوچ کر جاتے ہیں۔ اِن قبائل کا اہم ترین پیشہ مویشی پروری ہے، جو بارش میں کمی، چراگاہوں اور...
خیلِ گردشگرانِ نوروزی در مقبرةالشعرایِ تبریز
تبریز میں واقع مقبرۃ الشعراء چار سو سے زیادہ خُرد و کلاں شاعروں کا مدفن ہے، جن میں سے چند اہم تر نام یہ ہیں: اسدی طوسی، خاقانی شروانی، شہریار تبریزی، ظہیر فاریابی، قطران تبریزی، مغربی تبریزی، ہُمام تبریزی، انوری ابیوَردی، مجیرالدین بَیلَقانی و...