اردو محفل کے نثر نگار

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو محفل کے نثر نگار:: ایس ایس ساگر

    ایس ایس ساگر اردو محفل میں نسبتاً نئے ممبر ہیں لیکن خوبصورت انداز میں ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں افسانے لکھتے ہیں۔ ساگر بھائی نے ۱۶ فروری ۲۰۲۰ء کو اردو محفل میں شرکت کی اور تب سے چند مزے دار کہانیاں شریک محفل کرچکے ہیں۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ اپنے تعارف میں ساگر بھائی نے اپنے بارے میں...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو محفل کے نثر نگار:: نیرنگَ خیال عرف نین بھیا

    نیرنگِ خیال اردو محفل کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ محفلین ان کی شوخ و شنگ تحریروں کو بہت دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ اردو محفل کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں ۲۰۱۲ء میں محفل میں شریک ہوئے اور اب تک اٹھارہ ہزار سے زیادہ مراسلے تحریر کرچکے ہیں۔ اپنے پروفائل میں نیرنگ کے قلم سے کے ٹیگ کے تحت اپنی تحریروں...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو محفل کے نثر نگار

    اردو محفل میں بہت سے نثر نگار موجود ہیں جو گاہے بگاہے اپنی خوبصورت تحریروں سے محفلیں کے دلوں کو گرماتے رہتے ہیں، گو حوادثِ اسپیم کے ہاتھوں یہ تحریریں محفلیں کی نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہیں۔ "اردو محفل کے نثر نگار" کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ ہے جس میں ہر نثر نگار کے نام سے ایک نئی...
  4. ام اویس

    رنگ ۔

    آج تن پہ اچھا رنگ کیا اوڑھ لیا ہر طرف رنگ ہی رنگ دکھائی دینے لگے اور سوچ کے ہر رنگ میں رنگ ہی رنگ چمکنے لگے، آسمان کا نیلا ہر سو پھیلا رنگ ، زمین کا سنہرا مہکتا رنگ ، شجر کی ہر ڈال پہ جھومتے پتوں کا ہریالا رنگ، یہانتک کہ آسمان پر اڑتے کالے سیاہ کووں کا رنگ بھی حسین لگنے لگا ۔ یہ فانی انسان...
  5. ام اویس

    شاہراہِ حیات

    کچھ دن پہلے ایک تحریر نگاہ سےگزری۔ خلاصہ جس کا یہ تھا کہ یوں تو سڑکوں پر ٹریفک کا اژدھام ہوتا ہے لیکن ڈرائیونگ سیکھنے والے کے اردگرد چند ہی گاڑیاں ہوتی ہیں جن سے اسے واسطہ پڑتا ہے، پس اگر وہ ان سے بہترین طریقے سے نبٹ لے تو پرفیکٹ ڈرائیور بن جاتا ہے۔ مجھے تو زندگی بھی ایسی ہی ایک شاہرہ لگتی ہے۔...
  6. ام اویس

    ایک منظر ۔ نزہت وسیم

    ساس ( اندر آتے ہوئے )”السلام علیکم “ بہو : “وعلیکم السلام امی جان آپ کا کیا حال ہے ؟” ساس : “ٹھیک ہوں الله کا شکر ہے گھٹنوں میں درد ہے۔” (ہائے ہائے کرتی اندر آکر بیٹھ جاتی ہیں ) بہو : “امی آپ بہت دنوں بعد آئیں میں کھانا لاؤں آپ کے لیے ؟ “ ساس : “نہیں بیٹا میں ابھی کھانا کھا کر آئی ہوں ۔”...
  7. ام اویس

    چاند رات

    رمضان المبارک کا مہینہ درحقیقت مسلمانوں کی تربیت کا مہینہ ہے۔ گویا ایک ریفریش کورس ہے جس میں باقی گیارہ مہینوں کی کارگزاری کا تعین کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کو الله تعالی کے احکام کا پابند بنانے کے لیے رمضان میں ان پر حلال چیزوں کے استعمال پر بھی مخصوص اوقات میں پابندی لگا دی جاتی ہے ۔ تاکہ حرام...
  8. ام اویس

    رمضان اور پکوڑے

    بچپن میں کسی بات یا کام کو بھول جانے پر جب ماں کی پیار بھری ڈانٹ پڑتی تو ایک دم وہ کام یاد آجاتا ۔ تب ہی اکثر نصیحت کے لیے ایک بے وقوف بھلکڑ کی کہانی سنائی جاتی تھی جواپنی خالہ سے ملنے دوسرے گاؤں جاتا ہے ۔ اس کی خالہ اسے پکوڑے بنا کر کھلاتی ہے ۔ پکوڑے کرارے اور خستہ ہونے کی وجہ سے اسے بہت پسند...
  9. ام اویس

    ریجنٹ پارک مسجد لندن

    یہ لندن کی مرکزی مسجد ہے جو ریجنٹ پارک میں واقع ہے ۔ لندن میں مسجد کی تعمیر کیسے ہوئی یہ ایک لمبی داستان ہے جس میں بے شمار لوگوں کی کوشش ، محنت اور دولت شامل ہے ۔ انیسویں صدی کے آغاز سے ہی لندن میں مسلمانوں کے لیے ایک مسجد کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جہاں نہ صرف یہ کہ مسلمان نماز کی ادائیگی...
  10. ام اویس

    الجھن سلجھن

    خلا بڑہتے بڑہتے مہیب دائرہ بن گیا ۔۔۔ لیکن نظر اس ایک نقطے کی تلاش میں بھٹکتی رہی ۔۔۔ وہ جسے محور بنانا تھا ۔۔۔ وہ جس کے گرد ایسے دیوانہ وار چکر لگانا تھا کہ ہستی کا وجود پانی پانی ہوکر نہ چھلکے ۔۔۔ بھرا پیمانہ وجود کے ساتھ ساتھ دیوانگی کے سارے گر آزمائے ۔۔۔ اور ۔۔ وجود سے الگ نہ ہو ۔۔۔ خالی...
  11. ام اویس

    یقین

    کبھی کبھی دن کا آغاز دکھ تکلیف اور رنج کے ساتھ ہوتا ہے ۔ بہت سی تکلیف دہ باتیں جو شعور میں موجود ہوتی ہیں انسانی ذہن کو شدت سے متاثر کرتی ہیں ۔ انسانوں کے عمومی روئیے ، بچھڑوں ہوؤں کی یاد ، معاشرے کی ظالمانہ رسمیں ، رشتہ داروں کی قطع رحمی اور خود غرضی ، عزیزوں کی بے حسی اور لاپرواہی دل ودماغ کو...
  12. ام اویس

    کافی ہی کافی ہے

    ایتھوپیا میں رہنے والا خالد نت نئے قہوے بنانے اور ان کے اثرات جانچنے کا شوقین تھا ۔ وہ بھیڑ بکریاں چراتا اور اپنی بھیڑوں کو چرانے کے لیے گھاس پھونس کے میدان ڈھونڈتا رہتا ۔ اسی دوران وہ اپنے شوق کی تسکین کے لیے مختلف جڑی بوٹیوں سے قہوہ تیار کرتا اور ان کے اچھے برے اثرات کھوجتا رہتا ۔ ایک بار وہ...
Top