اردو محفل

  1. تجمل حسین

    میں، اردو اور اردو محفل

    میں، اردو اور اردو محفل 5 مارچ 2015 اختتام پذیر ہوتی سردیوں کا ایک خوشگوار اور خوبصورت دن تھا۔ یہ دن مجھے ایسے ہی یاد ہے جیسے پہلی بار کلاس میں اول آنے کا دن۔ یہ دن میں بھلا کیسے بھول سکتا ہوں۔ یہ ہی تو وہ دن تھا جس دن میں اتنے سارے دوستوں سے ملااور ان سے پہلی بار بات چیت کا آغاز ہوا۔ اس کا...
  2. نایاب

    مشق ستم بشرط فراغت

    السلام علیکم اردو محفل پر سالانہ مشاعرے میں سب " شعراء " خواتین و حضرات ذوق و شوق سے شریک ہیں ۔ میں شاعر تو نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن شریک ہونے کا دل بھی ہے ۔ سو اپنی خواہش کی تکمیل کے لیئے یہی سوچا کہ جو شاعری پسند آئے ۔ اس پر مشق ستم بشرط فراغت کی جائے ۔ انگلی کٹا شہیدوں میں نام لکھا لیا جائے...
  3. محمد تابش صدیقی

    گیارہویں سالگرہ آج میں حالِ دل سنا گزرا

    مجھے یہ تو نہیں یاد کہ محفل پر بحیثیتِ مہمان پہلی دفعہ کب آیا، بہرحال اتنا ضرور ہے کہ جب بھی فیس بک پر کوئی دوست بے وزن شاعری پوسٹ کرتا، تو اوزان کی سوجھ بوجھ نہ ہونے کے باوجود محض پڑھنے کے شوق کے باعث ایک خیال سا اٹھتا تھاکہ شعر میں کچھ کمی ہے۔ اور پھر گوگل پر اس شعر کو ڈھونڈتا تھا۔ تو شروع کے...
  4. لاریب مرزا

    گیارہویں سالگرہ ایک دفعہ کا ذکر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ایک دفعہ کا ذکر ہے ہم نے سوچا کہ کیوں نہ گھوم پھر کر دنیا کی سیر کی جائے۔ سو ہم نے ارادہ باندھا اور لگے اس تلاش میں کہ ہمارے لیے دنیا دیکھنے کا بہترین ذریعہ کیا ہو سکتا ہے؟؟ :question: اتفاقاً ہی ہمیں ایک ٹرین نظر آ گئی جو بہت لمبی تھی اور باہر سے ہی بہت رنگا رنگ اور خوبصورت تھی، ہمارا جی...
  5. ابن سعید

    سوئی دھاگے سے کراس اسٹچنگ اور اردو محفل لوگو

    کراس اسٹچ (cross-stitch) کڑھائی بنائی کی وہ صنف ہے جس میں سوئی دھاگے سے عموماً کسی کپڑے پر کراس کے نشانوں (×) کی مدد سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔ اگر اس صنف کو کشیدہ کاری کا ڈیجیٹل فارم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ :) :) :) گاؤں میں خواتین کو "دو سوتی" کپڑوں (جس میں عموماً ٹاٹ کے سوت سے نسبتاً پتلے...
  6. راحیل فاروق

    مبارکباد ہم آ گئے تو گرمئِ بازار دیکھنا

    ازمنۂِ وسطیٰ میں جب ہم نے محفل میں شمولیت اختیار کی تھی تو یہ عالم شوق کا نہ تھا۔ اب تو نشاۃِ ثانیہ ہو رہی ہے۔ اتنے نئے لوگ آ رہے ہیں۔ چاہیے کہ محفل کے تمام برگزیدہ پادریوں کو چن چن کر محفل بدر کر دیا جائے۔ ہم نے تو احتیاطاً پہلے ہی خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ مبادا رسوا کر کے نکالے جائیں! تمام نئے...
  7. bilal260

    اردو محفل تجھ سا نہیں کوئی

    آج مقدس آپی بہت بور محسوس کر رہی تھیں اور میں بھی تو میں نے سوچا کہ تلاش کرتے ہیں۔ کوئی بہت بڑابلاگ ہو وہاں زیادہ لوگ ہو گے خوب گپ شپ ہو گی یہ بوریت بھی ختم ہو گی۔ اور نئے نئے دوست بنائے گے تو جانتے ہیں کیا ہوا؟ مجھے یہ اعدادو شمار ملے۔ یہ اعدادوشمار آج دوپہر پاکستانی وقت کے مطابق 01:00pm کے...
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    نویں سالگرہ دل کو بھائے "اردو محفل" (منظوم نذرانہ)

    خوب ہے جائے "اردو محفل" دل کو بھائے "اردو محفل" ہم ہیں مسافر ملکِ ہنر کے اور سرائے "اردو محفل" الفت ، راحت ، دولت ، وحدت محنت ، حرکت ، فرحت ، لذت ان کے پہلے حرف سے گونجی خوب صدائے "اردو محفل" اعجاز ، آسی ، وارث ، فاتح بسمل ، عاطف ، طارق ، محمود ان سے رونق مجلس کی ہے ان سے بقائے "اردو محفل"...
  9. آدم

    تعارف عروجِ آدمِ خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں

    عروجِ آدمِ خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں، کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہِ کامل نہ بن جائے میں تمام اہلِ محفل کو سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اِس بات کی اُمید اور خواہش رکھتا ہوں کہ وہ مجھے اپنی اِس محفل میں دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔ میرا نام آدم ہے۔ جی...
  10. طارق شاہ

    محمد حفیظ الرحمٰن :::: جو تِرے آستاں سے اُٹھتا ہے :::: Mohammed Hafeez ur Rehman

    غزل محمد حفیظ الرحمٰن جو تِرے آستاں سے اُٹھتا ہے رنگ و بُو کے جہاں سے اُٹھتا ہے منزلیں اُس غبار میں گمُ ہیں جو تِرے کارواں سے اُٹھتا ہے غور سے سُن اِسے ، کہ یہ نالہ میرے قلبِ تپاں سے اُٹھتا ہے یہ کسی اور آگ کا ہے دُھواں یا مِرے آشیاں سے اُٹھتا ہے ہے مُنافق وہی ، کہ جس کا خمِیر فکرِ سُود و...
  11. اسد

    اردو محفل کی تشہیر سے متعلق تصویری مواد

    میں نے 'اردو محفل کی تشہیر اور تشہیری مواد کی ضرورت' کے نام سے ایک لڑی ذکر اردو محفل فورم میں شروع کی ہے، لیکن اُس فورم میں شاید زیادہ تصاویر پیش کرنا مناسب نہ ہو اس لئے یہاں یہ لڑی شروع کر رہا ہوں۔ اس میں سب لوگ حصہ لیں اور اگر محفل یا اردو ویب کے دیگر پروجیکٹس سے متعلق کوئی گرافکس آپ کے پاس...
  12. اسد

    اردو محفل کی تشہیر اور تشہیری مواد کی ضرورت

    ویسے تو انٹرنیٹ پر بیشتر اردودان طبقہ (وہ لوگ جو انٹرنیٹ پر عربی خط میں اردو تحریر کرتے ہیں) اردو ویب ڈوٹ اورگ اور اردو محفل فورم سے کسی حد تک واقف ہے، لیکن پھر بھی بعض لوگوں کو یہاں شامل کرنے کے لئے تحریک کی ضرورت ہے۔ اس کام کے لئے تشہیر ضروری ہے۔ فورم کے بہت سے ممبران کی اپنی ویب سائٹس یا...
  13. نیرنگ خیال

    بابِ رُفتگی

    سوچ میں ہوں۔ سامنے اردو محفل کھلی ہے۔ کیا لکھوں۔۔ کیسے لکھوں۔۔۔ الفاظ ختم ہوگئے ہیں۔ زیادہ تو کبھی بھی نہیں تھے۔ پر آج تو لگتا ہے کہ سارے اچھے اچھے حرو ف روٹھ گئے ہیں۔ میں تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ پر کوئی ایسا لفظ نہیں ذہن میں جو تعریف کا حق ادا کردے۔ کوئی ایسا جملہ نہیں بن پا رہا۔ جو کما حقہ ہو نہ...
  14. امجد میانداد

    فورم کا نشہ ہو گیا ہے

    السلام علیکم، آج جب محفل پہ آن لائن ہوا تو اطلاع نامے میں ایک اطلاع تھی۔ "You have been awarded a trophy: فورم کا نشہ ہو گیا ہے" حیرت ہو گئی کہ میری 1000 پوسٹس ہو گئیں، اف۔۔۔ ویسے بہت سا ترجمہ ابھی باقی ہے۔ کیوں نہیں ہوا؟؟؟
  15. بھلکڑ

    اردو محفل ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔میں ایک مہینہ۔۔۔

    استقبال ہوا تھا کچھ ایسا شاندار، میں تو بھول ہی گیا عسکری نے دینا ہےمیرا کچھ اُدھار، میں تو بھول ہی گیا یہ شاعر ی کا انبار، وہ مضامین کی ادارت لگی ہوئی ہے دھاگوں کی قطار ، میں تو بھول ہی گیا پنجابی بھی جاننے لگ گیا ہوں ، اینڈ سٹارٹڈ نوئنگ انگلش محفلین سے ہوا جو دوچار ، میں توبھول ہی گیا...
  16. محمداحمد

    اردو محفل باذوق لوگوں کا انتخاب

    ادبی ذوق کی جو فراوانی اردو محفل پر دیکھنے کو ملتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں شعر و ادب سے محبت رکھنے والے ایسے ایسے دوست ہیں کہ جن سے محفل کی نسبت سے وابستہ ہونا بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ ابھی کچھ دیر پہلے کیفیاتِ محفلین پر نظر ڈالی تو دل باغ باغ ہو گیا اور ہم نے اپنے تئیں یہ منظر محفوظ...
  17. رحیم ساگر بلوچ

    تعارف رحیم ساگر

    دوستو میرا نام رحیم ھے.میراتعلق جعفرآباد بلوچستان سے ھے.شاعری کالم اور تجزیے پڑھنے اور لکھنے کا بہت شوق ھے امید ھے آپ لوگوں سے بہت کچھ سیکھوں گا.انشااللہ
  18. ابن سعید

    اردو محفل فورم گوگل پلس پر

    اردو محفل کا ایک کمیونٹی پورٹل گوگل پلس پر مرتب کیا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر مستقبل قریب میں گوگل پلس لائیو ہینگ آؤٹ کا استعمال کر کے آن لائن ویڈیو ملاقاتوں، تکنیکی و ادبی معاملات پر گفت و شنید، مشاعروں و ویڈیو ٹیوٹوریل نما انٹریکٹیو کورسیز وغیرہ کا نظم کیا جا سکتا ہے۔ ہم گوگل پلس استعمال کرنے...
  19. محمداحمد

    ساتویں سالگرہ اردو محفل (ایک نظم / ایک آپ بیتی) ۔ از ۔ محمد احمدؔ

    اردو محفل بہت سے غم تھے بڑے الم تھے میں ایسی دنیا میں تھا کہ جس کا حصار سارے جہاں میں پھیلا ہوا تھا لیکن یہ ایسی دنیا تھی کہ جہاں پر کوئی بھی سنتا نہیں تھا میری یہاں کی بھاشا ہی اور کچھ تھی یہاں میں لفظوں میں اپنے جذبے سمو نا چاہتا تو ایسا لگتا کہ جیسے کوئی زمیں کی رنگت سے آسماں کی شبیہ...
  20. مغزل

    مبارکباد نوید صادق صاحب کو 39واں یومِ میلاد مبارک ہو

    نوید صادق صاحب کو 39واں یومِ میلاد مبارک ہو ڈھیروں دعائیں ، نیک تمناؤں کے ساتھ احقر العباد: م۔م۔مغل
Top