اردو نظم

  1. کاشفی

    چھورا چھوری - سلیمان خطیب

    چھورا چھوری (سلیمان خطیب)
  2. کاشفی

    اُردو ہے میرا نام - اقبال اشہر

    اُردو ہے میرا نام (اقبال اشہر)
  3. کاشفی

    آؤ بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی - یاسین ضمیر

    آؤ بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی ( یاسین ضمیر ، کوئٹہ پاکستان)
  4. کاشفی

    پگلی سی لڑکی

    پگلی سی لڑکی عجب پگلی سی لڑکی ہے مجھے ہر روز کہتی ہے بتاؤ کچھ نیا لکھا؟ کبھی اس سے یہ کہتا ہوں کہ میں نے نظم لکھی ہے مگر عنوان دینا ہے بہت بیتاب ہوتی ہے وہ کہتی ہے سناؤ! میں اسے اچھا سا عنوان دیتی ہوں وہ میری نظم سنتی ہے اور اس کی بولتی آنکھیں کسی مصرعے، کسی تسبیح پر یوں مسکراتی ہیں کہ۔۔۔ مجھے...
  5. فراز اکرم

    ذرا سی دیر سونے دے مُجھے بھی دِن منانے دے!!!!

    کسی رنگ ساز کی ماں نے کہا بیٹا اُٹھو نا۔۔ ناشتہ کرلو کہ قسمت میں لِکھے دانوں کو چُگنے کے لئے بیٹا پرندے گھونسلوں سے اُڑ چکے ہیں تم بھی اُٹھ جاؤ خُمارِ نیند میں ڈُوبا ہوا بیٹا تڑپ اُٹھا ارے ماں آج چُھٹی ہے ذرا سی دیر سونے دے مِر ی آنکھوں کے تارے کون سی چُھٹی بتا مُجھ کو۔۔؟؟ ارے ماں!! آج دُنیا بھر...
  6. فاتح

    نظیر نظم۔ پری کا سراپا (خونریز کرشمہ، ناز و ستم، غمزوں کی جھکاوٹ ویسی ہے) از نظیر اکبر آبادی

    پری کا سراپا خُوں ریز کرشمہ، ناز و ستم، غمزوں کی جھُکاوٹ ویسی ہے مژگاں کی سناں، نظروں کی انی، ابرو کی کھِچاوٹ ویسی ہے قتّال نگہ اور ڈشٹ غضب، آنکھوں کی لَگاوٹ ویسی ہے پلکوں کی جھَپک، پُتلی کی پھِرت، سُرمے کی گھُلاوٹ ویسی ہے عیّار نظر، مکّار ادا، تیوری کی چَڑھاوٹ ویسی ہے بے درد، ستمگر، بے پروا،...
  7. کاشفی

    ماہر القادری کراچی نامہ - ماہر القادری

    کراچی کے بارے میں مولانا ماہر القادری مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ کی زبانی کراچی نامہ مولانا نے ۱۹۷۸ء کے جدہ مشاعرے میں اسے اپنی وفات سے دس منٹ پہلے پڑھا تھا ، یہ ماہر صاحب کی آواز میں آخری کلام ہے۔ کراچی نامہ ماہر القادری http://www.bhatkallys.com/audio/1/?sermon_id=331
  8. کاشفی

    بہزاد لکھنوی تم یاد مجھے آجاتے ہو - بہزاد لکھنوی

    تم یاد مجھے آجاتے ہو (بہزاد لکھنوی) تم یاد مجھے آجاتے ہو جب صحنِ چمن میں کلیاں کھل کر پھول کی صورت ہوتی ہیں اور اپنی مہک سے ہر دل میں ایک تخمِ لطافت بوتی ہیں تم یاد مجھے آجاتے ہو تم یاد مجھے آجاتے ہو جب برکھا کی رُت آتی ہے، جب کالی گھٹائیں اُٹھتی ہیں جس وقت کہ رندوں کے دل سے ہوحق کی صدائیں...
  9. کاشفی

    بہزاد لکھنوی میں یاد تمہیں کرلیتا ہوں - بہزاد لکھنوی

    میں یاد تمہیں کرلیتا ہوں (بہزاد لکھنوی) جب مست بہاریں آتی ہیں پھولوں کو گرما جاتی ہیں میں یاد تمہیں کرلیتا ہوں اور دل کو تسلّی دیتا ہوں جب کوئی مغنی گاتا ہے دنیا کو مست بناتا ہے میں یاد تمہیں کرلیتا ہوں اور دل کو تسلّی دیتا ہوں جب صبح کا منظر ہوتا ہے جب شاد گل تر ہوتا ہے میں یاد تمہیں...
  10. کاشفی

    بہزاد لکھنوی تم سے شکایت کیا کروں؟ - بہزاد لکھنوی

    تم سے شکایت کیا کروں؟ (بہزاد لکھنوی) ہوتا جو کوئی دوسرا کرتا گِلہ میں درد کا تم تو ہو دل کا مدّعا تم سے شکایت کیا کروں دیکھو، ہے بلبل نالہ زن کہتی ہے احوالِ چمن میں چپ ہوں گو ہوں پُرمحن تم سے شکایت کیا کروں مانا کہ میں بےہوش ہوں پر ہوش ہے پُرجوش ہوں یہ سوچ کر خاموش ہوں تم سے شکایت کیا کروں تم...
  11. کاشفی

    بہزاد لکھنوی چاند سے دو دو باتیں - بہزاد لکھنوی

    چاند سے دو دو باتیں (بہزاد لکھنوی) ارے اے چاند! اے چرخِ بریں کی زیب و زیبائی بھلا یہ تو بتا پائی کہاں سے تونے رعنائی تری رعنائیاں ملتی ہیں روئے جاناں سے نہ پوچھ اب کفر سامانی کی باتیں میرے ایماں سے تری رفتار کچھ کچھ مل رہی ہے چال سے اُن کی اسی سے سارے عالم پہ ہے گویا بیخودی چھائی فلک کے چاند،...
  12. کاشفی

    بہزاد لکھنوی بہت دن ہوئے تم کو دیکھا نہیں ہے - بہزاد لکھنوی

    بہت دن ہوئے تم کو دیکھا نہیں ہے (بہزاد لکھنوی) طبیعت کو افسردہ سا پارہا ہوں اِدھر جارہا ہوں، اُدھر جارہا ہوں وہ باتیں نہیں ہیں، وہ ہنسنا نہیں ہے بہت دن ہوئے تم کو دیکھا نہیں ہے خدا جانے یہ مجھ کو کیا ہوگیا ہے یہ محسوس کرتا ہوں کچھ کھو گیا ہے مجھے ہوش تک ہائے اپنا نہیں ہے بہت دن ہوئے تم کو...
  13. فاتح

    مصطفیٰ زیدی نظم "سپردگی"۔۔۔ از مصطفیٰ زیدی

    سپردگی میں ترے راگ سے اس طرح بھرا ہوں جیسے کوئی چھیڑے تو میں اک نغمۂ عرفاں بن جاؤں ذہن ہر وقت ستاروں میں رہا کرتا ہے کیا عجب میں بھی کوئی کرمکِ حیراں بن جاؤں رازِ بستہ کو نشاناتِ خفی میں پڑھ لوں واقفِ صورتِ ارواحِ بزرگاں بن جاؤں دیکھنا اوجِ محبّت کہ زمیں کے اوپر ایسے چلتا ہوں کہ چاہوں تو...
  14. کاشفی

    بیٹی - سائرہ بتول

    بیٹی (سائرہ بتول) میں بیٹی ہوں مرے دنیا میں آتے ہی بہت سے وسوسے آکر مری ماں کو ڈراتے ہیں وہ ہر پل سوچتی ہے یہ مری قسمت نہ جانے کون سے دکھ اپنے دامن میں لیے ہوگی مرا بھائی اگر کوئی شرارت کررہا ہو تو بڑے انداز سے یہ دنیا والے مری ماں سے یہ کہتے ہیں ارے لڑکا ہے جانے دو مگر میرے لیے ان کی نگاہوں سے...
  15. کاشفی

    عمر گزری تو - راشد آزر

    عمر گزری تو (راشد آزر) عمر گزری تو ہم نے جا نا ہے وقت کے ساتھ سب بدلتے ہیں * و ہ مر ا سم نہیں ر ہے با قی قربتیں دوریوں میں ڈ ھلتی ہیں نقش چہروں کے یوں بدلتے ہیں جیسے پت چھڑ میں پیڑ سے پتے گر کے ا س کو برہنہ کر تے ہیں لوگ مصروف...
  16. طارق شاہ

    ساحر :::: اہلِ دل اور بھی ہیں اہلِ وفا اور بھی ہیں -- Sahir Ludhianvi

    غزلِ ساحر لدھیانوی اہلِ دل اور بھی ہیں اہلِ وفا اور بھی ہیں ایک ہم ہی نہیں دُنیا سے خفا، اور بھی ہیں کیا ہُوا، گر مِرے یاروں کی زبانیں چُپ ہیں میرے شاہد مِرے یاروں کے سِوا اور بھی ہیں ہم پہ ہی ختم نہیں، مسلکِ شورِیدہ سری ! چاک دل اور بھی ہیں، چاک قبا اور بھی ہیں سر سلامت ہے تو کیا سنگِ...
  17. طارق شاہ

    ساحر :::: ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں -- Sahir Ludhianvi

    لوگ عورت کو فقط جسم سمجھ لیتے ہیں ساحر لدھیانوی لوگ عورت کو فقط جسم سمجھ لیتے ہیں رُوح بھی ہوتی ہے اُس میں یہ کہاں سوچتے ہیں رُوح کیا ہوتی ہے اِس سے اُنہیں مطلب ہی نہیں وہ تو بس تن کے تقاضوں کا کہا مانتے ہیں رُوح مرجائے، تو ہر جسم ہے چلتی ہوئی لاش اِس حقیقت کو سمجھتے ہیں نہ پہچانتے ہیں کئی...
  18. عبدالرزاق قادری

    تم ندی پر جا کر دیکھو، جب ندی میں نہائے چاند - حامد اللہ افسر

    چانْد تم ندی پر جا کر دیکھو جب ندی میں نہائے چاند ڈبکی لگائے، غوطہ کھائے ڈر ہے ڈوب نہ جائے چاند کرنوں کی ایک سیڑھی لے کر چھم چھم اترا آئے چاند جُھولے میں پانی کی لہروں کے کیا کیا پینگ بڑھائے چاند ہنس ہنس کر ندی کے اندر روتوں کو بھی ہنسائے چاند جب تم اُس کو پکڑنے جاؤ بادل میں چھپ جائے...
  19. مغزل

    آزاد نظم با عنوان : ’’شاعری‘‘ :از: غزل نازغزلؔ

    شاعری شاعری بھی بارش ہے !! جب برسنے لگتی ہے ۔۔ سوچ کی زمینوں کو رنگ بخش دیتی ہے۔۔۔ لفظ کو معانی کے ڈھنگ بخش دیتی ہے۔۔۔ نِت نئے خیالوں کی کونپلیں نکلتی ہیں۔۔۔ اور پھر روانی پر یوں بہار آتی ہے۔۔۔ جیسے ٹھوس پربت سے گنگناتی وادی میں آبشار آتی ہے۔۔ شاعری بھی بارش ہے۔۔۔ اُن دلوں کی دھرتی پر ۔۔۔ غم...
  20. فاتح

    ساحر مادام (آپ بے وجہ پریشان سی کیوں‌ ہیں مادام) ۔ ساحر لدھیانوی

    ساحر لدھیانوی کی ایک شہرہ آفاق نظم مادام آپ بے وجہ پریشان سی کیوں‌ ہیں مادام؟ لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہوگی میرے ماحول میں انسان نہ رہتے ہوں گے نورِ سرمایہ سے ہے روئے تمدّن کی جِلا ہم جہاں ‌ہیں وہاں‌ تہذیب نہیں پل سکتی مفلسی حسِّ لطافت کو مٹا دیتی ہے...
Top