ناچیز کا مختصر تعارف
نام :محمد حسین
قلمی نام:محمد حسین مُشاہدؔ رضوی
والد کا نام : عبدالرشید برکاتی
والدہ کا نام : خدیجہ حجن
مذہب : اسلام
شہریت: ہندوستانی
ولادت : محرم الحرام 1400ھ/دسمبر1979ء
مقام ولادت : مالیگاؤں ، ضلع ناشک ، مہاراشٹر
تعلیمی لیاقت : ایم۔اے، ڈی ۔ایڈ، پی۔ ایچ ۔ ڈی(اردو)،...
"زہے عزت و اعتلاے محمد ﷺ"
از:ناچیز ڈاکٹر محمد حسین مُشاہد رضوی (لمعاتِ بخشش ،ص74)
ناچیز کی دسویں جماعت میں یہ پہلی نعت امام احمدرضا بریلوی کی زمین میں لکھی تھی
ہے بہتر وظیفہ ثناے محمد ﷺ
خدا خود ہے مدحت سراے محمد ﷺ
اُسی کی نگاہوں میں تاثیٖر ہوگی
ہوئی جس کو حاصل لقاے محمد ﷺ...
"یاد میں جس کی نہیں ہوشِ تن و جاں ہم کو"
از:ناچیز محمد حسین مُشاہدؔ رضوی(11مارچ 2013ء بروزپیر)
حب دنیا نے کیا خوب پریشاں ہم کو
بخش دیں اپنی ولاسرورِ خوباں ہم کو
گر ملے ارضِ مدینہ تو کریں کیا جنت
رشک صد خلد ہے طیبہ کا گلستاں ہم کو
دشمنوں نے کیا حیران ہمیں شاہ رسل
آس ہے آپ کی اے...
خدا کا یقین
از قلم : مشاہد رضوی
اُن کے طفیل ہم کو خدا کا یقیں ملا
دنیا انھیں سے پائی انھیں سے ہے دیں ملا
آدم کو نورِ سرورِ دیں سے ملی حیات
اور عفو کیلئے بھی وسیٖلہ حسیں ملا
اَوروں کا کام کرکے مسرت سمیٹ لو
اَخلاق کا انھیں سے یہ درسِ حسیں ملا
دُنیا سے جہل و کفر کی...
اپنے ماموں ڈاکٹر شبیر احمد خان شبیر کی چند نظمیں احباب کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ اس سے قبل ماموں کا مختصر سا تعارف پیش کر دینا مناسب سمجھتا ہوں۔
ڈاکٹر شبیر احمد خان کا تعلق اترپردیش ہند کے ایک گاؤں سے ہے۔ آبائی پیشہ زراعت ہے اور خود کچھ عرصہ آس پاس کے چند مدارس میں بطور انگریزی ٹیچر نوکری کرنے...