صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جسٹس یحیٰی آفریدی کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر منظوری دیدی ہے۔تعیناتی کا یہ عمل حالیہ منظور کی گئی چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت ہوا ہے۔اس ترمیم میں پارلیمنٹ کو تین سینئر ترین ججوں میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس تعینات کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
---
آئیے دیکھتے...
نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ چین سے معاہدہ کررہے کہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو خطے کے ممالک کیلئے ڈیجیٹل کوریڈور بنانے کے اہم سنگ میل عبور کرلیے، چین سے معاہدہ کررہے ہیں کہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک...
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ راقم کو اسلام آباد جانے کا شوق رچایا۔ چونکہ زندگی میں پہلی بار اکیلا اسلام آباد کا سفر کر رہا تھا لہذا پروگرام صرف چند دن کا تھا۔
بہرحال کچھ دوستوں سے رابطہ کیا اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔کچھ وجوہات کی بنا پر زیادہ لوگوں سے ملنے کا ارادہ نہ تھا۔
سفر کی تاریخ طے کرنا بھی...
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
جی جناب! انگلینڈ کے خلاف شکست کا غم ابھی غلط بھی نہ ہو پایا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سر پر کھڑی ہے۔
کل پاکستان نے اپنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس پر شاید ہی کوئی شخص مکمل مطمئن ہو، ٹیم اور پی سی بی کے علاوہ۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)،...
ٹیلی نورایشیا کی جانب سے کیے گئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 63 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موبائل آلات اور موبائل ٹیکنالوجی نے ان کی حالات زندگی، روزگار اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا اور جنوبی مشرقی ایشیا کے آٹھ ممالک میں 8...
روس اور یوکرین سے گندم کی درآمد پرطیب اردوان کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین سے گندم برآمد کرنے کے معاہدے پر ترکیہ کے صدر کا کردار قابل ستائش ہے۔
پی این ایس جہاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد ترک صدر کے ہمراہ میڈیا سے...
انگلستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ انگلستان اور پاکستان کے مابین سات ٹی ٹوئنٹی میچز رکھے گئے ہیں ۔ جن میں سے چار کراچی اور تین لاہور میں منعقد ہوں گے۔
سب محفلین سے گزارش ہے کہ باری باری حاضر ہوں اور فرنگی ٹیم کو خوش آمدید کہیں۔ :) :)
سبز ہلالی پرچم
محمد خلیل الرحمٰن
چھوٹا سا اک تارا
چمک چمک کر ہارا
چاند سے بولا پیارے
چمک کے ہم تھک ہارے
کیوں نہ سیر کو جائیں
اپنا جی بہلائیں
رات ابھی باقی تھی
چاند کے جی میں آئی
کیوں نہ بات یہ مانوں
میں بھی سیر کی ٹھانوں
دونوں زمیں پہ اترے
سیر بھی کی اور کھیلے
صبح جو ہونے آئی
طبیعت بھی گھبرائی...
شہروں کے شہر لٹ گئے
تم ہم خاموش رہے
ہمارے ایمان لٹ گئے
تم ہم خاموش رہے
ہماری عزتیں نیلام ہوئیں
تم ہم خاموش رہے
ہمارے نظام خراب ہوئے
تم ہم خاموش رہے
جو ملی تھی ایک نعمت وطن
جو ملی تھی آزادی دھرم
وہ سب لٹتے گئے امراء کے ہاتھوں
وطن عزیز لٹتا رہا
حکام کے ہاتھوں
تم ہم دیکھتے رہے مگر
تم ہم خاموش رہے...
آج کل کراچی میں پیشہ ور گداگروں کی بہتات ہے۔ کل گداگروں کے خلاف کاروائی کے لئے ایک پوسٹ وٹس ایپ پر نظر آئی۔
سوال یہ ہے کہ کیا آپ پیشہ ور گداگروں کو بھیک دیتے ہیں یا نہیں؟
ہوتا کچھ یوں ہے کہ انہیں بھیک دینے سے حقدار کا حق مارا جاتا ہے، لیکن انہیں بھیک نہ دینے سے دل میں ایک احساسِ جرم پیدا...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ کل 17 اکتوبر سے اومان میں شروع ہو رہا ہے۔
گروپ اسٹیج سے 4 ٹیمز مین ایونٹ کے لئے کوالیفائی کریں گی جو کہ 23 اکتوبر سے یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔
گروپ اسٹیج:
مین ایونٹ:
گروپ 1
گروپ 2
کیوی ٹیم پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ 3 ایک روزہ (17،19،21 ستمبر) اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز (25،26،29 ستمبر 1،3 اکتوبر) کھیل رہی ہے۔
پہلے ایک روزہ سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ T20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا پہلا میچ آج اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔
شاہین انگلینڈ کے دورے پر ہیں جہاں اسکو تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔
پہلا ایک روزہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے شروع ہوگا۔
انگلینڈ سکینڈ سٹرنگ ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے گا کہ فرسٹ چوائس ٹیمز کے پلئیرز اور اسٹاف میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی اور پوری ٹیم آئسولیٹڈ ہے۔۔