bilal

  1. محمد بلال اعظم

    عمر کی ساری تھکن لاد کے گھر جاتا ہوں ۔۔۔انجم سلیمی

    عمر کی ساری تھکن لاد کے گھر جاتا ہوں رات بستر پہ میں سوتا نہیں مر جاتا ہوں میں نے جو اپنے خلاف آج گواہی دی ہے وہ ترے حق میں نہیں ہے تو مکر جاتا ہوں اکثر اوقات۔۔۔۔ بھرے شہر کے سناٹے میں اس قدر زور سے ہنستا ہوں کہ ڈر جاتا ہوں میرے آنے کی خبر صرف دیا رکھتا ہے میں ہواؤں کی طرح آ کے گزر جاتا ہوں...
  2. محمد بلال اعظم

    فراز جسم شعلہ ہے جبھی جامۂ سادہ پہنا

    جسم شعلہ ہے جبھی جامۂ سادہ پہنا میرے سُورج نے بھی بادل کا لبادہ پہنا سلوٹیں ہیں مرے چہرے پہ تو حیرت کیوں ہے زندگی نے مجھے کچھ تم سے زیادہ پہنا خواہشیں یوں ہی برہنہ ہوں تو جل بجھتی ہیں اپنی چاہت کو کبھی کوئی ارادہ پہنا یار خوش ہیں کہ انہیں جامۂ احرام ملا لوگ ہنستے ہیں کہ قامت سے زیادہ پہنا...
  3. محمد بلال اعظم

    فراز کنیز

    احمد فراز کی ایک بیحد خوبصورت نظم کنیز حضور آپ اور نصف شب مرے مکان پر حضور کی تمام تر بلائیں میری جان پر حضور خیریت تو ہے حضور کیوں خموش ہیں حضور بولیے کہ وسوسے وبالِ ہوش ہیں حضور، ہونٹ اِس طرح کپکپا رہے ہیں کیوں حضور آپ ہر قدم پہ لڑکھڑا رہے ہیں کیوں حضور آپ کی نظر میں نیند کا خمار...
  4. محمد بلال اعظم

    فراز ترا قرب تھا کہ فراق تھا وہی تیری جلوہ گری رہی

    ترا قرب تھا کہ فراق تھا وہی تیری جلوہ گری رہی کہ جو روشنی ترے جسم کی تھی مرے بدن میں بھری رہی ترے شہر میں چلا تھا جب تو کوئی بھی ساتھ نہ تھا مرے تو میں کس سے محوِ کلام تھا؟ تو یہ کس کی ہمسفری رہی؟ مجھے اپنے آپ پہ مان تھا کہ نہ جب تلک ترا دھیان تھا تو مثال تھی مری آگہی تو کمال بے خبری رہی...
  5. محمد بلال اعظم

    فراز تُو کہ شمعِ شامِ فراق ہے دلِ نامراد سنبھل کے رو

    تُو کہ شمعِ شامِ فراق ہے دلِ نامراد سنبھل کے رو یہ کسی کی بزمِ نشاط ہے یہاں قطرہ قطرہ پگھل کے رو کوئی آشنا ہو کہ غیر ہو نہ کسی سے حال بیان کر یہ کٹھور لوگوں کا شہر ہے کہیں دُور پار نکل کے رو کسے کیا پڑی سرِ انجمن کہ سُنے وہ تیری کہانیاں جہاں کوئی تجھ سے بچھڑ گیا اُسی رہگزار پہ چل کے رو یہاں...
  6. محمد بلال اعظم

    کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

    کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں محمدصفدر ادب برائے ادب کہ ادب برائے زندگی، دونوں مفروضے مکمل طور پر درست ہیں نامکمل طور پر غلط ۔ ادب کی ذمہ داری اخلاقی محاسن کا پیدا کرنا ہے نہ ہی ادب زندگی کے اس رُخ سے منہ پھیر سکتا ہے ۔ادیب خلا میں رہتا ہے اور نہ خیال آسمان سے وارد ہوتا ہے ۔ زندگی کا...
  7. محمد بلال اعظم

    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

    السلام علیم! میرے چھوٹے بھائی نے Allama Iqbal Online Photo Essay Competition میں حصہ لیا ہے۔ اور یہ ٹاپک منتخب کیا ہے۔ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی یہ اُس کی بنیادی گائیڈ لائن ہے۔ A photo es say is a sequence of images and music/narration that are related by a theme. The images may be...
  8. محمد بلال اعظم

    نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں۔

    وہ کرینہ ، وہ کرشمہ، وہ ایشوریا ہو کہ مادوری نہ شک کر دیکھ کر بٹوے میں میرے ان کی تصویریں میں فقط اس نیت سے ان کو دیکھتا ہوں بیگم نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں شاعر : سلمان گیلانی
  9. محمد بلال اعظم

    شیفتہ شیفتہ ہجر میں تو نالہء شب گیر نہ کھینچ ۔۔۔ نواب مصطفیٰ خان شیفتہ

    شیفتہ ہجر میں تو نالہء شب گیر نہ کھینچ صبح ہونے کی نہیں خجلتِ تاثیر نہ کھینچ اے ستم گر رگِ جاں میں ہے مری پیوستہ دم نکل جائے گا سینے سے مرے تیر نہ کھینچ حور پر بھی کوئی کرتا ہے عمل دنیا میں رنجِ بے ہودہ بس اے عاملِ تسخیر نہ کھینچ عشق سے کیا ہے تجھے شکل تری کہتی ہے حسنِ تقریر کو آہیں دمِ تقریر...
Top