میرا بلا اس لنک پہ دیکھا جا سکتا ہے:
نقشِ فریادی
کمنٹ کے لئے میرے پاس رپلائی کا بٹن نہیں ہے۔
کمنٹ ویسے تو ہو جاتا ہے لیکن رپلائی کا بٹن ہو تو زیادہ آسانی ہوتی ہے کہ کسے مخاطب کیا ہے۔
مدد پلیز
محمداحمد بھائی
ہم بھی شکستہ دل ہیں، پریشان تم بھی ہو
اندر سے ریزہ ریزہ میری جان تم بھی ہو
ہم بھی ہیں ایک اجڑے ہوئے شہر کی طرح
آنکھیں بتا رہی ہیں کہ ویران تم بھی ہو
درپیش ہے ہمیں بھی کڑی دھوپ کا سفر
سائے کی آرزو میں پریشان تم بھی ہو
ہم بھی خزاں کی شام کا آنگن ہیں، بے چراغ
بیلیں ہیں جس کی زرد وہ دالان تم بھی...
ذکرِ جاناں سے جو شہرِ سخن آراستہ ہے
جس طرف جائیے اک انجمن آراستہ ہے
یوں پھریں باغ میں بالا قد و قامت والے
تو کہے سر و و سمن سے چمن آراستہ ہے
خوش ہو اے دل کہ ترے ذوقِ اسیری کے لئے
کاکلِ یار شکن در شکن آراستہ ہے
کون آج آیا ہے مقتل میں مسیحا کی طرح
تختۂ دار سجا ہے رسن آراستہ ہے
شہرِ دل میں...
ابر و باراں ہی نہ تھے بحر کی یورش میں شریک
دکھ تو یہ ہے کہ ہے ملاح بھی سازش میں شریک
تا ہمیں ترکِ تعلق کا بہت رنج نہ ہو
آؤ تم کو بھی کریں ہم اِسی کوشش میں شریک
اک تو وہ جسم طلسمات کا گھر لگتا ہے
اس پہ ہے نیتِ خیاط بھی پوشش میں شریک
ساری خلقت چلی آتی ہے اُسے دیکھنے کو
کیا کرے دل بھی کہ دنیا...
اشفاق احمد صاحب نے فرمایا ہے:
"اللہ تعالیٰ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔"
یہ فقرہ ہرگز ہرگز معمولی نہیں ہے۔ لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ آپ سب اپنی اپنی سوچ کے مطابق اس فقرے کے متعلق لکھیں۔
آئیے اس فقرے پہ بات چیت کرتے ہیں، اس سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جون ایلیا کے قطعات
جون ایلیا اردو شاعری کا ایک بہت بڑا نام اور ان کے قطعات اردو اپنی مثال آپ ہیں۔
ان کے قطعات سے میرا انتخاب آپ سب کی سماعتوں کی نذر:
اپنی انگڑائیوں پہ جبر نہ کر
مجھ پہ یہ قہر ٹوٹ جانے دے
ہوش میری خوشی کا دشمن ہےتو
مجھے ہوش میں نہ آنے دے
-------------------------
نشہ ناز نے...
تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہو
جو ملے خواب میں وہ دولت ہو
میں تمھارے ہی دم سے زندہ ہوں
مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو
تم ہو خوشبو کے خواب کی خوشبو
اور اتنی ہی بے مرّوت ہو
تم ہو پہلو میں پر قرار نہیں
یعنی ایسا ہے جیسے فرقت ہو
تم ہو انگڑائی رنگ و نکہت کی
کیسے انگڑائی سے شکایت ہو
کس طرح چھوڑ...
سرنامۂ وحشت ہوں مہجورِ رفاقت نئیں
میں عشق کا بندہ ہوں مزدورِ محبت نئیں
سن صوم و صلوٰةِ عشق کب مجھ سے قضا ہے تو
تجھ نین وضو سے ہوں مفرورِ عبادت نئیں
دل سینے میں چیخ اُٹھّا اے دستِ غزال آثار
میں زخم نہیں دل ہوں مقدورِ مسیحت نئیں
محتاج کہاں ہوں اب دُکھ درد کے درماں کا
تجھ ہونے سے ہنستا ہوں...
شور ہے ہر طرف سحاب سحاب
ساقیا! ساقیا! شراب! شراب
آبِ حیواں کو مَے سے کیا نسبت!
پانی پانی ہے اور شراب شراب!
رند بخشے گئے قیامت میں
شیخ کہتا رہا حساب حساب
اک وہی مستِ با خبر نکلا
جس کو کہتے تھے سب خراب خراب
مجھ سے وجہِ گناہ جب پوچھی
سر جھکا کے کہا شباب شباب
جام گرنے لگا، تو بہکا شیخ...
محسن نقوی کی کتاب رختِ شب میں کل دو غزلیں پڑھیں جو شاید آپ کے لئے نئی بات نہ ہو مگر میرے لئے ایک بالکل نیا تجربہ تھا۔
ان غزلوں کے متعلق میرا سوال یہ ہے کہ یہ کون سی بحر ہے اور کیا اس سے چھوٹی بحر بھی رائج ہے؟
آپ بھی پڑھیے اور لطف اٹھائیے۔
اُس کا بدن!
معراجِ فن!!
خوشبُو نَفَس
چہرہ - چمن...
@fahim بھیا کی منگنی کی اطلاع آج مقدس باجی نے دی، تو مجھے احمد فراز کی ایک نظم یاد آ گئی، تو میں نے سوچا کہ شریکِ محفل کر دیتا ہوں، شاید کسی کو پسند آ جائے۔
معذرت
(ایک دوست کی شادی پر)
میں نے چاہا تری شادی پہ کوئی نظم کہوں
جس کے الفاظ میں پا زیب کی جھنکاریں ہوں
جس کے ہر بند میں رقصاں ہوں...
احمد فراز مرحوم کی چوتھی برسی پہ اُن کے صاحبزادے سرمد فراز نے "شاعر" کے نام سے ایک ویڈیو ریلیز کی تھی، جو شاید آپ نے دیکھی بھی ہو، میں یہاں وہ ویڈیو شئیر کر دیتا مگر یو ٹیوب بلاک ہونے کی وجہ سے نہیں کر سکتا۔
اسی ویڈیو کے بارے میں ایک کالم جو کل سرمد فراز نے فیس بک پہ شئیر کیا تھا۔
Social...
حضرت علامہ اقبالؒ کا ایک ایک مصرع دل کو چھونے والا ہے، آپؒ کے اسی آفاقی کلام میں سے ایک بہت ہی خوبصورت غزل، جو بالِ جبریل میں شامل ہے۔
متاع بے بہا ہے درد و سوز آرزو مندی
مقام بندگی دے کر نہ لوں شان خداوندی
ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا ، نہ وہ دنیا
یہاں مرنے کی پابندی ، وہاں جینے کی پابندی...
ہم فیس بک پہ ایک فورم کافی عرصے سے چلا رہے ہیں، جس کا تعارف میں بہت جلد شریکِ محفل کروں گا۔
اسی مشن کے سلسلے میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ہم نے اپنی ڈومین، سرور سب کچھ خرید لیا ہے، ایڈریس یہ ہے
www.allamaiqbal.pk
یہ سائٹ under construction ہے، اس کی psd فائل وغیرہ سب کچھ تیار ہے بس تھوڑی سی...
یو ای ٹی کی تیاری کے سلسلے میں فزکس کے کچھ سوالات میں آ کے پھنس گیا ہوں، اگر محفلین میں سے کوئی مدد کر سکے تو کر دے۔
1) In which unit the ratio of electric intensity E and magnetic induction B is measured
m, VC-1, ms-1, As-1
2) The path executed by photon in magnetic field is...
چند دن پہلے sms میں ایک غزل ملی تھی، جس کی بحر درج ذیل تھی
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن
اس کی ردیف بہت پسند آئی، سو اس میں چھوٹی سی کوشش اصلاح کے لئے
وہ جو اک رات ترے سنگ گزاری تھی میں نے
آج تک میں اُسی اک رات سے باہر نہ گیا
دل تو جانے کہاں تک تیرے خیالوں میں گیا
میں مگر آج بھی جذبات سے باہر...
وہ تری طرح کوئی تھی
یونہی دوش پر سنبھالے
گھنی زلف کے دو شالے
وہی سانولی سی رنگت
وہی نین نیند والے
وہی من پسند قامت
وہی خوشنما سراپا
جو بدن میں نیم خوابی
تو لہو میں رتجگا سا
کبھی پیاس کا سمندر
کبھی آس کا جزیرہ
وہی مہربان لہجہ
وہی میزباں وطیرہ
تجھے شاعری سے رغبت
اُسے شعر یاد...