ننھی گلہری کا نام گلو تھا، وہ جنگل کے اس حصے میں رہتی تھی جہاں درخت خوب گھنے اور ہرے بھرے تھے۔ ایک دن یوں ہوا ، اس کی ماما نے گھر سے جاتے ہوئے کہا : ”گلو ! میں کھانے کی تلاش میں جا رہی ہوں ، تمہارے بابا دوسرے جنگل گئے ہیں ، میری غیر موجودگی میں گھر سے باہر نہ جانا، کیونکہ آج موسم کے آثار ٹھیک...
دادی جان آج کیا تاریخ ہے؟ سوہا نے لکھتے لکھتے سر اٹھا کر پوچھا:
آٹھ تاریخ ہے۔ دادی جان کے کچھ کہنے سے پہلے ہی سعود نے بیگ میں کتابیں ڈالتے ہوئے جواب دیا:
دادی جان سمجھ گئیں اور مسکراتے ہوئے، اپنی میز پر رکھی کتابوں میں سے ماہنامہ بقعہ نور نکالا اور دکھاتے ہوئے بولیں: ”رسالہ مل گیاہے،...
بہترین کہانیاں مختلف ادیبوں کی بچوں کے لیے کہانیوں کا مجموعہ ہے جو کہ ۱۹۷۶ میں شائع کیا گیا۔ میں نے کافی عرصہ پہلے ٹائپ کیا تھا لیکن شئیر نہ کر سکا۔
پی ڈی ایف
آن لائن
ورڈ فائل
وہ عربی نہیں جانتا تھا نہ ہی اسے عربی کے کسی لفظ کا مطلب معلوم تھا۔ اس کے باوجود جب کبھی دورانِ سفر محمد المصری قرآن مجید کی کسی سورة کی تلاوت کرتا تو سکپ کان لگا کر سننے لگتا، اگر وہ جلدی پڑھتا تو اسے کہتا: “رکو! اسے ذرا ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔” سنتے ہوئے اس کی کیفیات بھی بدلتی رہتیں، سمجھ نہ آنے کے...
شاخ پر جب لگے
سبز ڈوڈے تھے یہ
سبز چادر لیے
ان میں دانے بنے
شکل چوکور سی
اور کچھ گول بھی
اِک طرف نوک تھی
پودے ہلتے تھے جب
ایسے لگتا تھا تب
کان میں بالیاں
پہنے ہیں ڈالیاں
یا کہ پہنے ہوں ہار
گول اور نوک دار
جیسے دلہن کوئی
کھیت میں ہو کھڑی
نرم کھانے میں تھے
پیارے لگتے تھے یہ
جب ذرا پک گئے...
ڈیڈی ۔۔ ڈیڈی سعد کی آواز سنائی دی تو دادی کے پاس بیٹھی سوہا ہنسنے لگی، ”لیجیے سعد بھیا کا نیا کارنامہ ، اس نے ابو جان کو ڈیڈی کہنا شروع کر دیا ہے۔“سعود نے سکول کا کام کرتے ہوئے ہاتھ روک کر سوہا آپی کی طرف دیکھا اور کہنے لگا: ”بھلا اس میں کیا ہرج ہے ، اگر اس نے ابو کو ڈیڈی کہہ دیا ہے؟“
”ڈیڈ...
اسکپ کی زندگی میں وہ وقت بھی آیا تھا جب اسے بائبل میں موجود سنگین غلطیوں کا ادراک ہوا اور تحقیق کرنے پر وہ سمجھ چکا تھا کہ موجودہ بائبل عیسی علیہ السلام کے گزر جانے کے کئی سو سال بعد تحریر کی گئی تھی، مختلف لوگوں نے اپنی اپنی سمجھ کے مطابق لکھی تھی اس لیے اس میں بہت زیادہ تضاد تھا۔ وہ اکثر...
یار زید ! دادی کا انتقال ہوگیا ہے”۔ عبد الکریم نے خشک جھاڑیوں پر ٹانگیں پھیلائے، درخت سے ٹیک لگا کر بیٹھے زید کےساتھ گرنے کے انداز میں بیٹھتے ہوئےکہا:
”کل ظہر کے بعد جنازہ ہے۔”
“کیا میں ان کا چہرہ بھی نہیں دیکھ پاؤں گا؟ چل نا چلتے ہیں، رات کے آخری پہر ، بس چہرہ دیکھ کر واپس لوٹ آئیں گے۔” زید...
“آج کوئی چھت پر نہیں جائے گا، نہ ہی پتنگ اڑائے گا” ابا جان نے زور سے کہا اور کالج روانہ ہوگئے۔ فہد نے جی کہتے ہوئے سر ہلایا اور گیٹ بند کرکے اندر آ گیا۔
پے درپے ڈور سے زخمی ہوجانے والے المناک حادثات کی وجہ سے شہربھر میں پتنگ بازی پر پابندی تھی۔ گرمیوں کی چھٹیاں تھیں۔ لمبی دوپہر میں جب امی جان...
اس قدر سخت موسم میں وہاں تک پہنچنا نہایت مشکل ہو گا۔” آفیسر نے انتہائی اہم مشن کے متعلق اپنے ساتھیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چھڑی سے دیوار پر لگے نقشے کی طرف اشارہ کیا:
“یہ دنیا کے تین سب سے بلند پہاڑی سلسلے ہیں جو اونچی اور دشوار گزار چوٹیوں پر مشتمل ہیں اور یہاں، اس جگہ آکر مل جاتے ہیں۔ سرد موسم...
ہمٹی ڈمٹی کا گیت
از لوئیس کیرول
ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن
سردی کے موسم میں جب کھیتوں پر کہرا چھاتا ہے
گیت تمہارے نام پہ لکھا شاعر نے اور گاتا ہے
جشنِ بہاراں میں جب سبزہ اپنی شان دکھائے گا
تب شاعر اس گیت کا مطلب تم کو بھی بتلائے گا
گرمی میں جب دن لمبے ہوجائیں گے، راتیں چھوٹی
تب اس گیت کا مطلب تم...
بیٹھا تھا دیوار پہ اِک دِن انڈے جیسا ہمٹی ڈمٹی
دھڑ سے گِرا دیوار سے جب وہ، نکلی اُس کی زردی ساری
شاہ کے سارے گھوڑے آئے، اس کے سارے آدمی آئے
جوڑ سکے نہ اُس کے تن کو ، کوشش جیسی بھی کرپائے
نوٹ: سید عاطف علی بھائی کے خصوصی شکرئیے کے ساتھ
گھنٹی کی آواز سن کر ابوبکر نے کاپی پین ایک طرف رکھا اور باہر بھاگا۔ نانو جان نے اسے لکھنے کے لیے اکٹھے چار صفحات دے دئیے تھے۔ وہ پڑھائی میں ہوشیار تھا سارا سبق یاد کر لیتا لیکن لکھنے کی مشق کم ہونے کی وجہ سے اس کی لکھائی خراب تھی۔
تھوڑی ہی دیر میں وہ نانو جان کے کمرے میں داخل ہوا۔ اس کے ہاتھ...
روٹھے دوست کو منانے کے لیے ٹیلیفون پر گفتگو
ہیلو سچے دوست مرے
بولو کچے دوست مرے
آؤ کھیل کھلاؤں گا
آج نہیں آ پاؤں گا
کیوں نہ آؤ گے او یار
میری مچھلی ہے بیمار
کیونکر تم نے جانا ہے
چھوڑا اس نے کھانا ہے
چھوڑو بھئی یه ضد چھوڑو
ہاں بس تم ہی دل توڑو
اچھا معاف کیا کہہ دو
تم بھی سوری بولو تو
سوری...
آٹھویں جماعت کا کمرہ مختلف آوازوں سے گونج رہا تھا ۔ ہر سال جماعت میں سوال و جواب کا ایک مقابلہ کروایا جاتا ، جس میں سب بچیاں ذوق وشوق سے حصہ لیتی تھیں ۔
اس سال مقابلے کا موضوع “ معلوماتِ قرآن حکیم ” رکھا گیا۔ بچیوں کو ایک ماہ پہلے ہی موضوع بتا دیا گیا۔ پوری کلاس خوب زور شور سے مقابلے کی تیاری...
مینڈک او! رے مینڈک!
از محمد خلیل الرحمٰن
مینڈک، او رے مینڈک ! کہہ دے ، اتنا تُو ٹّراتا کیوں ہے
ہم کو چپکے سے بتلا دے، تو اتنا شرماتا کیوں ہے
تیرے یوں ہی ٹّرانے سے دادی بھی گھبرا جائیں گی
جب بارش کے شور میں جاگیں اب کیسے وہ سو پائیں گی
بارش کے موسم میں مینڈک اتنا کیوں ٹّراتے ہیں جی...
میرا بھالو، گول کچالو
از محمد خلیل الرحمٰن
بھالو کو بہلاتی ہوں میں
چوٹ لگے سہلاتی ہوں میں
شام ڈھلے ٹہلاتی ہوں میں
ہر ہفتے نہلاتی ہوں میں
کھاتا ہے بس اُبلے آلو
میرا بھالو، گول کچالو
یوں تو یہ ہے سیدھا سادا
سیر سپاٹے کا دلدادہ
نخرے اس کے بہت زیادہ
گویا ہے بچوں کا دادا
اور بلی کا ہے یہ خالو
میرا...
السلام علیکم،
آج کل ہمارے محترم محمد خلیل الرحمٰن بھائی اپنی خوش ذوقی کو کام میں لاتے ہوئے بچوں کے لئے بہت ہی پیاری پیاری نظمیں تخلیق کر رہے ہیں اور اُنہی کی ایک نظم کی لڑی میں جناب الف نظامی صاحب نے ہماری توجہ بھی اس طرف مبذول کروائی ہے ۔ لیکن ہم آج تک بچوں کے لئے کوئی نظم نہیں لکھ سکے۔...
محاوَرے
بچوں کی نظم از
محمد خلیل الرحمٰن
محاوَرے ہم بولیں گے
اب ہر بات کو تولیں گے
الٹی گنگا کیسے بہے
بھیگی بلی کون بنے
کیسے بھیجیں گے بولو
الٹے بانس بریلی کو
انیس بیس کا فرق ہے کیا
پانسا کیونکر پلٹا تھا
بات بڑھانا کیا مطلب
باتوں میں آنا کیا مطلب
خالہ جی کا گھر ہے کہاں
کون کوئی دم کا...
بچوں کا جلد سے جلد کتاب سے تعارف کروانا کیوں ضروری ہے؟
ندا ملجی
بچپن کے دنوں میں میرے کچھ ایسے بھی دوست تھے جو رات کو والدین سے چھپ کر بستر میں کتابوں کا مطالعہ کیا کرتے تھے، حالانکہ ان کتابوں کا مواد بھی ذرا بھی غیر مناسب نہیں تھا بلکہ یہ کتابیں اسکول کی لائبریری سے حاصل کی جاتیں تھیں جن کے...