فنا بلند شہری

  1. فرحان محمد خان

    فنا بلند شہری کافرِعشق کو کیا سے کیا کر دیا - فنا بلند شہری

    کافرِ عشق کو کیا سے کیا کر دیا بت پرستی نے حق آشنا کر دیا کوئی دیکھے حقیقت مرے کفر کی میں نے جس بت کو پوجا خدا کر دیا پارسائی دھری رہ گئی شیخ کی چشمِ جادو اثر تو نے کیا کر دیا دیکھنے والے کعبہ سمجھنے لگے کتنا روشن ترا نقشِ پا کر دیا بت برستی میں کی میں نے وہ بندگی بت کدے کو بھی قبلہ نما کر...
  2. فرحان محمد خان

    فنا بلند شہری قیامت چھپ کے بیٹھی ہے نقابِ روئے قاتل میں - فنا بلند شہری

    اٹھا پردہ تو محشر بھی اٹھے گا دیدہِء دل میں قیامت چھپ کے بیٹھی ہے نقابِ روئے قاتل میں عیاں ہے دوںوں عارض پر یہ کیا تاثیر ہے تل میں بھٹا رکھا ہے کیوں کافر مسلمانوں کی محفل میں تم اپنے آپ کو رسوائی سے کیسے بچاؤ گے اگر تصویر کھنچ آئی تمہاری چشمِ بسمل میں وہی جوشِ جنوں اب تک وہی ہے عشق دنیا میں...
  3. فرحان محمد خان

    فنا بلند شہری جذبہِء عشق مرا حاصلِ ایماں کر دے - فنا بلند شہری

    جذبہِء عشق مرا حاصلِ ایماں کر دے میرے محبوب مرے درد کا درماں کر دے پردہ چہرے سے ہٹا دید کا ساماں کر دے اپنے جلووں سے تو کافر کو مسلماں کر دے میں ترے در پہ یہ اُمید لئے بیٹھا ہوں اے صنم آج مکمل مرا ایماں کر دے ایسے عاشق کا ہر اک سجدہ ہے تکمیلِ جنوں جو درِ یار پہ ایمان کو قرباں کر دے میرا مذہب...
  4. فرحان محمد خان

    فنا بلند شہری جس پہ مرے صنم کی نظر ہو کے رہ گئی - فنا بلند شہری

    جس پہ مرے صنم کی نظر ہو کے رہ گئی دنیا ہی اُس کی زیر و زبر ہو کے رہ گئی دہر و حرم کی راہ بتاؤ نہ اب مجھے میری جبیں تو یار کا در ہو کے رہ گئی کیسی کٹی یہ رات کسی کو خبر نہیں ذکرِ صنم میں آج سحر ہو کے رہ گئی بسمل کوئی ہوا کوئی دیوانہ ہو گیا ان کی نگاہِ ناز جدھر ہو کے رہ گئی جوشِ جنوں میں آتا...
  5. فرحان محمد خان

    فنا بلند شہری عشق تخلیق ہوا حُسن پہ مٹ جانے کو-فنا بلند شہری

    عشق تخلیق ہوا حُسن پہ مٹ جانے کو شمع افسردہ نہ ہو پھونک کے پروانے کو غمِ دنیا غمِ ہستی غمِ الفت غمِ دل کتنے عنوان ملے ہیں مرے افسانے کو پھر سے آ جائے گی دیکھو تنِ بے جان میں جان آپ آواز تو دیجئے ذرا دیوانے کو بیخودی میں بھی ترا نام لئے جاتے ہیں روگ یہ کیسا لگا ہے ترے مستانے کو تجھ سے بس...
  6. فرحان محمد خان

    فنا بلند شہری ہے تیرا تصور تیری لگن دل تجھ سے لگائے بیٹھے ہیں (فنا بلند شہری)

    ہے تیرا تصور تیری لگن دل تجھ سے لگائے بیٹھے ہیں اک یاد میں تیری جانِ جہاں ہم خود کو بھلائے بیٹھے ہیں جھکتی ہے نظر سجدے کے لئے ہوتی ہے نمازِ عشق ادا معراجِ عبادت کیا کہئیے وہ سامنے آئے بیٹھے نظروں کا تقاضہ پورا کر ایک بار تو جلوہ دکھلا دے یہ اہلِ جنوں یہ دیوانے اُمید لگائے بیٹھے ہیں...
  7. فرحان محمد خان

    فنا بلند شہری میری زباں پہ تیری محبت کی بات ہے ( فنا بلند شہری)

    میری زباں پہ تیری محبت کی بات ہے یہ بات میرے واسطے راہِ نجات ہے کیسے خیالِ یار سے دامن بچائیں ہم اب تو خیالِ یار چراغِ حیات ہے تیرا جمال ، تیری تجلی ، ترا خیال دونوں جہاں میں میری یہی کائنات ہے میری بساط کیا ہے ترے سامنے صنم قُربان تیرے حسن پہ کل کائنات ہے بتلاؤں کیا جنوں ہے مرا کس مقام پر...
  8. فرحان محمد خان

    فنا بلند شہری نظر میں بس گئے ہو تم تو چھپ جانے سے کیا ہو گا ( فنا بلند شہری)

    نظر میں بس گئے ہو تم تو چھپ جانے سے کیا ہو گا کوئی پردہ نہیں اب پردہ دیوانے سے کیا ہو گا کلیسہ میں حرم میں دہر میں جانے سے کیا ہو گا کرم ہو گا نہ جب تک ان کا دیوانے سے کیا ہو گا مزہ جب ہے کہ دم نکلے تمہارے آستانے پر تمہاری یاد میں بے موت مر جانے سے کیا ہو گا چراغِ حسن بن کر عشق کی راہیں سجا...
  9. فرحان محمد خان

    فنا بلند شہری تیری نسبت مرا سہارا ہے ( فنا بلند شہری)

    تیری نسبت مرا سہارا ہے یہی کشتی یہی کنارا ہے سر تو سجدے سے میں اٹھا لیتا کیا کروں نقشِ پا تمہارا ہے وہ درِ یار ہے خدا کی قسم میں نے سجدہ جہاں گزارا ہے اے صنم تجھ کو پوجنے کے لئے میں نے دل میں تجھے اتارا ہے وہ ترے آستاں پہ جا پہنچا تو نے جس کو صنم پکارا ہے دل ہے مشتاق آ بھی جاؤ...
  10. لاریب مرزا

    فنا بلند شہری میرے رشک قمر تو نے پہلی نظر ( فنا بلند شہری)

    میرے رشکِ قمر، تو نے پہلی نظر، جب نظر سے ملائی مزا آ گیا برق سی گر گئی، کام ہی کر گئی، آگ ایسی لگائی مزا آ گیا جام میں گھول کر حُسن کی مستیاں، چاندنی مسکرائی مزہ آگیا چاند کے سائے میں اے میرے ساقیا! تو نے ایسی پلائی مزا آ گیا نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا، بزمِ رِنداں میں ساغر کھنکنے لگے مئے...
Top