اسٹوری کٹ نے ہجّے کے نام سے اردو کھیل جاری کیا ہے جس میں کھیلنے والے کو چھ حروف سے بیس الفاظ بنانے ہوتے ہیں۔ اس کھیل کے بانی ادیب اور مترجم مشرف علی فاروقی ہیں جنھوں نے اس سے پہلے آن لائن اردو تھیسارس شائع کی تھی۔ ہجّے کے کھیل میں بنائے گئے الفاظ پر کلک کر کے ان کے معنی دیکھے جا سکتے ہیں۔...
محفل پہ ورڈل اور اردل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ لڑی بنائی جا رہی ہے۔ آپ لوگ اپنے نتائج یہاں شئیر کریں تا کہ صفحۂ کوائف کی بے رنگی برقرار رہ سکے۔
ٹیگز
نوٹ۔ چونکہ اس گیم میں روازانہ ایک لفظ دیا جاتا ہے اور وہ لفظ سب کےلیے یکساں ہوتا ہے اس لیے یہاں صرف رنگین باکس ہی شیئر کریں لفظ نہیں۔
کھیل
٭
شام کو دفتر کے بعد
واپسی پر گھر کی سمت
میں نے دیکھا میرے بچے
کھیل میں مصروف ہیں
اتنے سنجیدہ کہ جیسے کھیل ہی ہو زندگی
کھیل ہی میں سارے غم ہوں کھیل ہی ساری خوشی
اے خدا!
میرے فن میں دے مجھے
تو میرے بچوں کی طرح
کھیل کی سنجیدگی
٭٭٭
سلیم احمد
میری اپنے جم انسٹرکٹر سے گپ شپ رہتی ہے۔ اس موضوع پر بھی گفتگو رہتی ہے کہ لڑکے اب جم نہیں آتے۔ زیادہ تر میری طرح بڑی عمر کے لوگ خود کو فٹ رکھنے کو تو آجاتے ہیں، لیکن وہ جو چھوٹی عمر میں کسرتی جسم بنانے کا شوق ہوتا ہے وہ خال خال نظر آتا ہے۔ کیا وجہ ہے؟ وہ مجھے مختلف وجوہات بتاتے رہتے ہیں، کہ...
دنیا اس وقت کورونا وائرس کی زد میں ہے اور جہاں دیکھیں اس وبائی مرض کی ہی خبریں نظر آرہی ہیں۔ ایسے دنوں میں کرکٹ کا خیال؟ اسے تو اگلے، ایک ڈیڑھ سال کے لیے بھول ہی جائیں اور ماضی کی یادوں سے ہی دل بہلاتے رہیں۔
کچھ دن پہلے کرکٹ کلینڈر میں ’آج کی سالگرہ‘ کے نیچے ایک نام نظر آیا اور کئی یادیں تازہ...
امیدِ بہار
از محمد خلیل الرحمٰن
پہلا منظر:
پردہ اٹھتا ہے تو ایک اوسط درجے کے گھر کے دیوان خانے کا منظر ہے جہاں ایک جانب کھانے کی میز رکھی ہے جس کے گرد چار کرسیاں موجود ہیں۔ دوسری جانب ایک چھوٹے تخت پر جائے نماز بچھی ہے تخت کا رُخ مغرب کی سمت ہے۔
کرسیوں پر حاضرین کی جانب رخ کیے اختر کی...
پشاور زلمی نے پاکستان میں پہلی بار مدرسوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بیڑہ اٹھالیا۔
ملکی تاریخ کی پہلی اسکول لیگ، پہلی گلوبل لیگ کے انعقاد کے بعدپاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ ٹیم پشاور زلمی اور زلمیفاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی پہلی ’زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ‘ اٹھائیس سے اکتیس...
عموما کھیلوں اور کھلاڑیوں سے متعلق چھوٹی موٹی خبریں آتی رہتی ہیں، چاہے وہ کسی اخبار کی خبر ہو، نیوز سائٹ کی خبر ہو یا کوئی ٹویٹ۔ مگر ان پر الگ لڑی بنانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ لہٰذا یہ ایک عمومی لڑی شروع کی یے، جس میں ایسی خبریں شئر کی جا سکیں گی۔
مثلاً احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر۔
ایک سال میں جتنے ہفتے ہوتے ہیں اتنے دن قبل تیرہویں سالگرہ کی لڑیوں کا آغاز کر کے محفلین نے جو دھما چوکڑی مچائی ہے اس کے چلتے صرف تین دنوں میں تیرہ نئی لڑیاں وجود میں آ گئی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر لڑیاں محفلین کے ارد گرد گھومتی نظر آ رہی ہیں۔ ایسے میں تیرہ تاریخ کو یہ ثابت ہو گیا ہے کہ محفلین تین...
ویسے تو اشعار کے بہت سے کھیل چل رہے ہیں، ایسے میں ایک منفرد خیال آیا ،تو سوچا کہ یہاں شروع کیا جائے۔
اب پتہ نہیں چل پاتا ہے یا نہیں۔ :)
خیر کھیل کچھ یوں ہے کہ یہاں ہم بیت بازی کے اصولوں کو الٹا رہے ہیں۔
یعنی جو شعر پیش کیا جائے گا۔ اگلے شعر کی ردیف پچھلے شعر کا پہلا حرف ہو گا۔
نہیں سمجھ آیا؟...
پہلی مرتبہ شطرنج کا گیم جیتا جس کی ویڈیو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں
بہت بار کھیلا پر کبھی کامیابی نہیں ہوئی تھی پہلی بار دو سے ڈھائی گھنٹے کا گیم میں نے شارٹ کٹ کر کے ویڈیوبنائی ہے بہت ہی مشکل ہے جیتنا آج جیت کر بہت اچھا لگا
سب سے پہلی ویڈیو جو کہ میں نے یوٹیوب پر اپلوڈ کی تھی ۔