غزلِ
عقل کی سطْح سے کُچھ اور اُبھر جانا تھا
عِشق کو منزلِ پَستی سے گُزر جانا تھا
جلوے تھے حلقۂ سر دامِ نظر سے باہر
میں نے ہر جلوے کو پابندِ نظر جانا تھا
حُسن کا غم بھی حَسِیں، فکر حَسِیں، درد حَسِیں
اس کو ہر رنگ میں، ہر طور سنْور جانا تھا
حُسن نے شوق کے ہنگامے تو دیکھے تھے بہت
عِشق کے...
غزلِ
حُسن پھر فِتنہ گر ہے کیا کہیے
دِل کی جانِب نظر ہے کیا کہیے
پھر وہی رہگُزر ہے کیا کہیے
زندگی راہ پر ہے کیا کہیے
حُسن خود پردہ وَر ہے کیا کہیے
یہ ہماری نظر ہے کیا کہیے
آہ تو بے اثر تھی برسوں سے !
نغمہ بھی بے اثر ہے کیا کہیے
حُسن ہے اب نہ حُسن کے جلوے
اب نظر ہی نظر ہے کیا کہیے...
غزل
ڈاکٹر ملک زادہ منظور احمد
شمع کی طرح شبِ غم میں پِگھلتے رہیے
صُبح ہو جائے گی جلتے ہیں تو جلتے رہیے
وقت چلتا ہے اُڑاتا ہُوا لمحات کی گرد
پیرہن فکر کا ہے، روز بدلتے رہیے
آئینہ سامنے آئے گا تو سچ بولے گا
آپ چہرے جو بدلتے ہیں، بدلتے رہیے
آئی منزِل تو قدم آپ ہی رُک جائیں گے
زِیست کو...
بیسویں صدی کے خدا سے
(سید ہاشم لکھنوی - 1910ء)
بندے پُکارتے ہیں کہ خالق کوئی نہیں
ایک اور آب و گل کا تماشہ بنا تو دے
ایک شور ہے کہ بعد فنا زندگی نہیں
پردے اُٹھا کے حشر کا منظر دکھا تو دے
جنّت بنی ہوئی ہے خودآرائیِ خیال
کوثر کی ایک موج جہاں میں بہا تو دے
یوسف کا حُسن قصہء پارینہ ہوگیا
دنیا تڑپ...
غزل
(احسن مارہروی )
تمہاری لن ترانی کے کرشمے دیکھے بھالے ہیں
چلو اب سامنے آجاؤ ہم بھی آنکھ والے ہیں
نہ کیوں کر رشک دشمن سے خلش ہو خار حسرت کی
یہ وہ کانٹا ہے جس سے پاؤں میں کیا دل میں چھالے ہیں
یہ صدمہ جیتے جی دل سے ہمارے جا نہیں سکتا
انہیں وہ بھولے بیٹھے ہیں جو ان پر مرنے والے ہیں
ہماری زندگی...
غزل
(شہپر رسول)
واقعوں کو 'بھول دامن' سے ہَوا کرتے رہے
داستاں بننے کی سب رسمیں ادا کرتے رہے
ہم کہ جو درخواست لکھنے پر کبھی مائل نہ تھے
جانے کن مجبوریوں میں التجا کرتے رہے
پھول کھلتے اور بکھر کر ٹوٹتے گرتے رہے
غنچے اپنے شاد رہنے کی دُعا کرتے رہے
موسموں کے کچھ اشارے تھے ہمارے نام بھی
ہم مگر...