عرفان سعید کی بات ہو تو ایک ایسے سائینس دان کا تصور ذہن میں آتا ہے جو خوردبین پہ سر جھکائے نجانے کیا اور کتنی دیر سے دیکھ رہا ہو۔
مثبت اندازِ فکر رکھنے والے، ذہین و فطین، حاضر جواب، شگفتہ و تعمیری مزاج رکھنے والے عرفان سعید سائینس دان ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین باورچی اور کیمرہ مین بھی ہیں۔...
اردو محفل فورم پہ ابن سعید کی آمد ہوئے پورے سولہ برس بیت گئے۔ ان کا ذکر ہو تو سب محفلین یہی کہیں گے کہ وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کر لیا۔ کوئی شخص بیک وقت اس قدر متحمل ، مخلص، سنجیدہ اور مزاحیہ، فعال اور غیر فعال کیسے ہو سکتا ہے!
بے حد محنتی، بہت چلبلے، بہت سنجیدہ ، حیران کن حد تک متحمل...
علی وقار کو اردو محفل میں آئے محض تین سال ہوئے لیکن بہت ہی کم وقت میں وہ محفل کا جاندار حصہ بن گئے۔یوں لگتا ہے کہ تین نہیں، تیرہ برس بیت گئے ہوں ۔ کئی بار انگلیوں پہ گنتی کی ہے کہ واقعی یہ تین سال ہیں یا گنتی غلط ہے۔ :):):)
علمی وقار کا دیا جانے والا نام ان کے لیے نہایت مناسب معلوم ہوتا...
اللہ کے بابرکت نام سے ۔ اپنی محفل کی معروف اور ہر دلعزیز رکن گُلِ یاسمیں بٹیا اس ہفتہ اٹھارہ ہزار مراسلات کا اہم سنگ میں پورا کر میں کامیاب ہوئی ہیں سو انہوں نے انہیں شناختی کارڈ اور پکے لائسنس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو جلد ہی طباعت کے مرحلے کے بعد پیش کر دیا جائے گا۔ سیکیورٹی پرنٹنگ...
ہماری اردو محفل کی بہت ہی مقبول شخصیت سیما علی آپا کے لیے دس ہزار مراسلوں کا سنگ میل مبارک ۔
کیوں کہ ہمیں فائیو فگر یعنی دس ہزاری اعزاز حال کہی میں بخشا گیا ہے ۔سو ہم یہ اعزاز اپنی سیما علی آپا کو بھی پیش کرتے ہیں ۔ہم ان کی محفلین سے محبت اور سبک رفتاری کی مبارکباد علیحدہ سے دینا ضروری سمجھتے...
انتہائی مسرت کے ساتھ یہ خوش خبری سنائی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں ہمارے ہردلعزیز بھائی محمداحمد کو بیٹے کی صورت میں اپنی نعمت سے نوازا ہے۔
:redheart:
اللہ تعالیٰ شہزادے کو خوشیوں بھری صحت مند زندگی عطا فرمائے۔ اسے نیک اور صالح بنائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک...
اردو محفل کے ہر دلعزیز رکن سیر و سیاحت کے دلدادہ کرکٹ، فٹبال و جملہ کھیلوں کے شوقین یاز بھائی کے نو ہزار مراسلے پورے ہو گئے ہیں۔ آئیے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ :congrats:
ہم اپنی قسمت پر نازاں ہیں کہ یہ اعزاز ہمیں حاصل ہو رہا ہے کہ اردو محفل کی آن، بان اور شان محترم محمد وارث بھیا کو اکیس ہزاری منصب کی تکمیل پر باقاعدہ مبارک باد پیش کر سکیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ ان کے پیغامات اور مراسلات کو روز افزوں ترقی حاصل ہو تاکہ ہم ان کے علم و دانش سے بھرپور خیالات سے اسی طرح...
السلام علیکم،
اردو محفل اور محفلین کیلیے آج کا دن بہت خاص ہے۔
آج استادِ محترم الف عین کی سالگرہ ہے۔
سالگرہ مبارک ہو استادِ محترم
دعا ہے کہ اللہ آپ کو برکت و عافیت والی لمبی عمر عطا کرے۔آمین۔
نوٹ: ٹوٹی پھوٹی سی اس پوسٹ کو برداشت کیجیے کہ لمبی چوڑی پوسٹ کرنا ہمیں نہیں آتا۔
محفل کے دیرینہ رکن عمر سیف بھائی کو اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمت سے نوازتے ہوئے بیٹا عطا فرمایا ہے۔ ماشاء اللہ
عمر بھائی کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ نیک اور صالح بنائے۔ اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین
:congrats::prince::a6::rose::birthdaycake::redheart::chill:
ابھی کل کی بات معلوم ہوتی ہے کہ جناب محفل میں تشریف لائے تھے اور آج مراسلہ جات کی تعداد کے حساب سے ہم پر بھی سبقت لے گئے۔ موصوف کی جانب سے اس اہم سنگِ میل کو عبور کرنے پر ہم محفل کے منتظم محترم ابن سعید سے دست بستہ گزارش کرتے ہیں کہ ان کی 'صدیوں' پرانی درخواست کی منظوری دیتے ہوئے ان کا نام اردو...
میری جانب سے تمام محفلین کو یومِ آزادی مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے وطن کو تمام مسائل و پریشانی سے نجات عطا فرمائے۔ ہمیں اس کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی تمام توانائیاں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور وطن دشمنوں سے اس کی حفاظت فرمائے۔ آمین
پاکستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد...
یہاں ایک تابش بھیا ہوا کرتے ہیں؛ حد درجہ خوش مزاج اور ملنسار وغیرہ وغیرہ۔ کوشش ان کی اکثر یہی رہا کرتی ہے کہ قریب قریب ہر معاملے میں اپنی رائے سے محفلین کو مستفید فرمائیں۔ وجہ اس کی یہ بتلاتے ہیں کہ انہیں اس روئے ارضی پر خدائی خدمت گار کے روپ میں بھیجا گیا ہے۔سچ پوچھیے تو اپنی ذہانت و فطانت کے...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کنگ ایڈورڈ کالج کے ہونہار طالب علم اور ہمارے پورے شاعر عاطف ملک نے ایم بی بی ایس سالِ آخر کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ یوں اب وہ پورے ڈاکٹر بھی ہو گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی تعلیم کے دیگر مراحل بھی باآسانی مکمل کروائے اور ان کو صحیح معنوں میں انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا...
آج کل تو لگ رہا ہے کہ ہزاریوں کا سیزن چل نکلا ہے۔
تازہ ترین یہ ہے کہ عبداللہ محمد صاحب کے 3000 مراسلے مکمل ہو چکے ہیں۔
اس موقعے پہ ہماری جانب سے ان کے لئے بہت سی مبارک بادیں۔
آج پی ایس ایل کی لڑی میں شراکت کے بعد انیس الرحمن بھائی کے مراسلے جات نے 8000 کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
ہم اس موقعے پہ ان کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ بھائی اب پھر سے محفل پہ سرگرم نظر آیا کریں گے۔
انتہائی پرمسرت اعلان کیا جاتا ہے کہ رونقِ محفل کا غیراعلانیہ خطاب رکھنے والے عبدالقیوم چوہدری بھائی کے مراسلوں نے 11000 کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اس موقعے پہ ہم ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ان کو خوش و خرم رکھے اور مستقبل میں بھی یونہی محفل پہ رونقیں بکھیرتے رہیں۔