فیل ہونے کے فوائد
بشارت کہتے ہیں کہ بی اے کا امتحان دینے کے بعد یہ فکر لاحق ہوئی کہ اگر فیل ہو گئے تو کیا ہوگا۔ وظیفہ پڑھا تو بحمداللہ یہ فکر تو بالکل رفع ہو گئی، لیکن اس سے بھی بڑی ایک اور تشویش لاحق ہو گئی۔ یعنٰی اگر خدانخواستہ پاس ہوگئے تو؟ نوکری ملنی محال۔ یار دوست سب تتر بتر ہو جائیں گے۔...
وہ آدمي ہے مگر ديکھنے کي تاب نہيں:
يادش بخير! ميں نے 1945 ميں جب قبلہ کو پہلے پہل ديکھا تو ان کا حليہ ايسا ہو گيا تھا جيسا اب ميرا ہے۔ ليکن ذکر ہمارے يار طرح دار بشارت علي فاروقي کے خسر کا ہے، لٰہذا تعارف کچھ انہي کي زباں سے اچھا معلوم ہوگا۔ ہم ني بارہا سنا آپ بھي سنيے۔
،،وہ ہميشہ سے ميرے...
احسان بھائی! منور حسین بھی رخصت ہو گئے۔ انتقال سے پہلے۔۔۔"
"کس کے انتقال سے پہلے؟" میاں احسان الٰہی نے اپنی بےنور آنکھوں سے چھت کے پنکھے کو تکتے اور اپنے فالج زدہ ہاتھ کو دوسرے ہاتھ سے اٹھا کر اپنے دل پر رکھتے ہوئے پوچھا۔ انھیں رہ رہ کر این جائنا کے درد شبہ ہورہا تھا۔ یہ جنوری 1986 کا ذکر ہے۔...
فیوڈل فینٹسی
ہر شخص کے ذہن میں عیش و فراغت کا ایک نقشہ رہتا ہے جو دراصل چربہ ہوتا ہےاس ٹھاٹ باٹ کا جو دوسروں کے حصے میں آیاہے۔ لیکن جو دکھ آدمی سہتا ھے، وہ تنہا اس کا اپنا ہوتا ہے۔ بلاشرکت غیرے۔ بالکل نجی،بالکل انوکھا۔ ہڈیوں کوپگھلا دینے والی جس آگ سے وہ گزرتا ہے اس کا کون اندازہ کرسکتا ہے۔...