اس دھاگے میں کچھ ایسے محفلین کو یاد کرنا مقصود ہے جن سے بڑی اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ البتہ جیسے ہم کم فعال رہتے ہیں ایسے ہی ان سے رابطے بھی کم رہے لیکن جتنا بھی ان کو دیکھا ان کا اچھا اور خوشگوار تاثر باقی رہ گیا۔
سب سے پہلے جب ہم نئے نئے یہاں نازل ہوئے تھے تو ایسے ہی محفل کی سالگرہ قریب تھی۔...
کچھ دن پہلے ایک مراسلے پر کئی درجہ بندیاں دینے کا چرچا رہا۔ اس کرامات کی سائنسی توجیہات سے آپ مطمئن ہوئے ہوں تو ہوئے ہوں، ہم اسے من جانب اللہ ہی سمجھتے ہیں۔
خیر، باتیں ہوتی رہیں گی۔ ابھی یہ دیکھیے:
کیفیت نامے میں جو منتر دیا گیا ہے اس کی بابت بس اتنا ہی کہوں گا کہ ڈونٹ ٹرائی ایٹ ہوم!
ہم نے الائیڈ بینک کے سامنے کھڑے ہو کر ادھر ادھر دیکھا۔ کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ ناچار ہم نےان کا نمبر ملا کر علمِ جغرافیہ کے مبادیات زیرِ بحث لانے کا فیصلہ کیا۔ ابھی نیت ہی باندھ رہے تھے کہ موصوف نے چہک کر فرمایا، "میں نے آپ کو دیکھ لیا ہے۔"
اس سے پہلے کہ ہم انھیں مبارک باد دیتے، کچھ فاصلے پہ...
رفتہ رفتہ منقلب ہوتی گئی رسمِ چمن
دھیرے دھیرے نغمۂ دل بھی فغاں بنتا گیا
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
جس طرف بھی چل پڑے ہم آبلہ پایانِ شوق
خار سے گل اور گل سے گلستاں بنتا گیا
السلام علیکم!
منتظمینِ محفل اور اراکینِ محفل کو اردو محفل کے پانچ ہزار...
اس دنیا کے اصول بہت عجب ہیں۔ جب کوئی شخص سزا یا قید کاٹ کر آبھی جاتا ہے۔ تو اس کی تصویر تھانے کی دیوار پر لٹکی رہتی ہے۔ جیلر کے رجسٹر میں اس کا اندراج ہوا رہتا ہے۔ کبھی کسی کو تھانوں میں جانے کا اتفاق ہوا ہو۔ تو وہاں اشتہاریوں کے بورڈ پر تصاویر لگی ہوتی ہیں، ان افراد کی جن کا آنا جانا لگا رہتا...
السلام علیکم :)
محفل کی سالگرہ ہو اور محفل میں رنگ بھرنے والے محفلین کا ذکر نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے. اس لڑی میں اشعار، گانوں کے بول یا اقتباسات وغیرہ محفلین کے نام کیے جا سکتے ہیں جو بھی مناسب سمجھیں :) آغاز ہم کیے دیتے ہیں :)
سر تلمیذ مرحوم کے نام
جان منجملۂ خاصانِ مے خانہ مجھے
مدتوں رویا کریں...
سند باد جہازی نے ملازمت کا سہارا لے کر
مجھ دیہاتن کے سفر کا اُڑایا ہے مذاق
(نوٹ:ہرے رنگ کے کیفیت نامے سند باد جہازی کے اور سیاہ رنگ کے کیفیت نامے دیہاتن کے ہیں)
دو کیفیت نامے بلا تبصرہ
سند باد جہازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دیہاتن
10 اکتوبر 2013۔۔۔ایلس...
یوں تو شاہ جی کو کبھی ہم نے "مچھلی پیڈیا" کے نام سے کانٹوں پر گھسیٹا تھا۔ اس سے قبل ان سے ملاقات کا ایک موقعہ ہم گنوا ہی چکے تھے۔ جس کی غائبانہ روداد تحریر کر کے ہم نے اپنی کچھ نہ کچھ کمی پوری کرنے کی کوشش ضرور کی تھی۔ لیکن اب پیش ہے سچی مچی کی ملاقات کا احوال۔ جو کہ بہت مختصر سی تھی۔ لیکن بےحد...
میں اس لڑی میں اپنی محفلین سے ملاقاتوں کی تصاویر شئیر کروں گا۔ کافی ساری تصاویر جمع ہوگئی ہیں۔ آہستہ آہستہ کر کے یہاں لگاتا رہوں گا۔۔۔ :)
شروع سب سے تازہ ملاقات سے کروں گا۔۔۔ کہ جو تصاویر پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔۔۔ کچھ اور بھی ہوجائیں تو خیر ہی ہے۔۔ :)
اس افطار کا احوال آپ یہاں اور تصاویر...
یوں تو اس روداد کا آغاز اس وقت سے ہونا چاہیے جب بیٹھے بٹھائے اچانک تقریب کے مہمانِ خصوصی نے ملاقات کی روداد لکھنے کی ذمہ داری ہم پر عائد فرما دی، لیکن ہم پھر بھی تمام خاطرات ملحوظ رکھتے ہوئے ابتدا سے حال بیان کرنے کو تیار ہیں۔ :)
چند دن پہلے ابوشامل (فہد کیہر) کا پیغام آیا کہ اتوار، ۲۱ جولائی کو...
السلام علیکم،
خبر چلی کہ جناب سید شہزاد ناصر صاحب اسلام آباد تشریف لا رہے ہیں۔
نیرنگ خیال بھائی آتے آتے بچی کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے گھر واپس چلے گئے۔ اللہ بچی کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
تلمیذ صاحب مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ پائے اور کچھ ایسا ہی الف نظامی اور محسن وقار علی...
لاہور اور اس کے گردونواح میں موجود بلاگرز اور محفلین کا اکٹھ مورخہ ستائیس اپریل ( ٢٧ اپریل ) بمقام پاک ٹی ہاؤص مال روڑ نزد انارکلی ، بوقت ٢ بجے دوپہر ہو رہا ہے ۔ آپ سب محترم بلاگرز اور محفلین کو اس میں شرکت کی دعوت ہے ۔دوسرے شہر سے آنے والوں کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔
زیر صدارت خاور کھوکھر (...
مجھے محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کا یہ شعر بہت اچھا لگتا ہے:
آج میرے ایک واقف کار نے مجھ سے کہا
نام تیرا بن نہ جائے جنگ کا اعلان کل
ان کی اسی غزل کا مقطع بھی بہت شاندار ہے:
آس کا دامن نہ چھوڑو یار آسی ، دیکھنا
مشکلیں جو آج ہیں ہوجائیں گی آسان کل
مزے کی بات یہ ہے کہ ان کی یہ غزل ۱۹۸۵ء کی...
Photo Funia ایک ہمہ گیر اور ایفیکٹس سے بھرپور ویب سائٹ ہے۔ آج جب اس سائٹ کا چکر لگایا تو چونک پڑا۔ فوٹو فنیا نے (میں نے نہیں :D ) محفلین کی شخصیت کو اپنے انداز میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ آئیے آپ بھی دیکھیے۔
الف عین انکل!
جیسا کہ پہلے ذکر ہوچکا ہے کہ میری مُنّے کے ساتھ ساہیوال ملاقات ہوئی تھی۔میں دراصل عارفوالا کے نزدیک ایک گاؤں میں تھا وہاں سے مجھے مُنّے کو ملنے جانا تھا۔یہی کوئی 60 کلومیٹر کا فاصلہ تھا۔میں اور میرا ایک دوست موٹر سائیکل پرنکلے۔میں پیچھے بیٹھا تصاویر کھینچ رہا تھا
سفر کے دوران کچھ تصاویر کھینچیں...
آج یوں ہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ کیوں نہ کچھ محفلین کا ذکر خیر ہو جائے۔ یوں تو بہت سارے نام یاد آ رہے تھے جو اپنی کسی نہ کسی بات کے لئے یاد کیئے جاتے رہیں گے لیکن فی الحال محفل کے صرف چند ہیرووں کی فہرست مرتب کی ہے۔ ان میں سے بیشتر اپنے کارہائے نمایاں کے باعث ذہن میں پہلے ابھرے اور کچھ اپنی بے...