معاشرہ

  1. سید عاطف علی

    ہمارے معاشرتی آداب اور مسائل ۔۔۔مسئلہ 2۔ راستے کے آداب و قوانین

    معاشرتی مسائل کے تجزیئے والے دھاگے میں پہلے مسئلے پر مفصل رائے زنی ہوئی اور وقت کے ضیاع اور پابندی کے نقصانات پر بحث ہوئی ۔ اس سلسلے کے دوسرے نمبر کے مسئلے یعنی راستے کے آداب پر گفتگو کی جائے گی ۔ ہمارے معاشرے کا ایک اہم اور نمایاں چہرہ ہمارے شہر ، قصبے اور کے راستوں پر مشتمل ہوتا ہے...
  2. نیرنگ خیال

    اوئے بیوقوفا

    اوئے بیوقوفا جب کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو اہل قلم اس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیتے ہیں۔ میں ایک کونے میں بیٹھا دیکھتا رہتا ہوں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ میرا دل کرتا ہے میں بھی اس موضوع پر قلم کشائی کروں۔ اس کے محرکات و مدرکات کا بنظر غائر جائزہ لوں، اور رائی کے وزن برابر اپنا ما فی الضمیر بھی...
  3. نیرنگ خیال

    سبق از قلم نیرنگ خیال

    سبق گزشتہ صدی کے اختتامی برسوں کی بات ہے بہاولپور میں ماموں کے دوست کا کمپیوٹر کورسز کا ادارہ تھا۔ وہاں شام کو چند گھنٹے گزارنا میرے معمول میں شامل تھا۔ اس ادارے میں ایک لڑکا آیا کرتا تھا جو شاید ہی کسی سے بات کرتا تھا۔ خاموش آتا، کمپیوٹر پر بیٹھا رہتا۔ اپنی پڑھائی کرتا اور چلا جاتا۔ چند ایک...
  4. اظہرعباس

    جوگاجوگ (کا نٹیکٹ) اور سنجوگ (کنکشن)

    جوگاجوگ (کا نٹیکٹ) اور سنجوگ (کنکشن) عارف انیس ملک۔ ہم پانچوں دوست تقریباً دس سال بعد ملے. تین گھنٹے کی ملاقات میں آدھا گھنٹہ گپ شپ کی ہوگی. باقی وقت فیس بک چیک کرنے، واٹس ایپ کے پیغامات کی ترسیل اور چھان بین اور انٹ شنٹ کالوں کا جواب دینے اور اسی طرح کے 'ارجنٹ' مگر غیر ضروری کاموں میں صرف...
  5. رحمت اللہ شیخ

    شادی کی مروجہ رسومات اور ان کی تباہ کاریاں

    موجودہ دور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجودشادی بیاہ و دیگر تقریبات کے موقعے پر انتہائی اسراف اور فضول خرچی سے کام لیا جارہا ہے۔ جس کے نتیجے میں معاشرے میں موجود افراد کی ایک کثیر تعداد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خصوصًا نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لیے یہ رسومات دردِ سر بنی ہوئی...
  6. محمداحمد

    ذمہ دار کون؟

    ذمہ دار کون؟ پولیس؟ ہسپتال انتظامیہ؟ امن فاؤنڈیشن؟ یا یہ سسٹم؟ معصوم بچی اپنی جان سے گئی اور باقی لوگوں کو فرق تک نہ پڑا۔ افسوس۔ یہ ہے ہمارا معاشرہ۔ HOW THE SYSTEM FAILED US | ePaper | DAWN.COM
  7. عبداللہ محمد

    گلی، محلی میں ہر کسی کو کلمہ نہیں سُنا سکتا-

    سوال داغا اور تم جواب نہیں دے سکے۔ اس نےایک سوال ہی پوچھا تھا نا جواب دے دیتے۔ اب تمہارے ساتھ صحیح ہوا۔ جب ملی یکجہتی کونسل نے اعلان کر دیا ہے کہ تم اسلام سے خارج ہو۔ اہل ایمان نے فیصلہ دے دیا ہے۔ ایک نوجوان نے یہی کہا تھا نا کہ کہ تم قادیانیوں پر لعنت بھیج دو۔ لعنت بھیجو کہ مسلمانوں کا یہی...
  8. محمد ندیم پشاوری

    جاوید چوہدری کی روحانیت کا تپسیا

    کسی بھی انسان کی زندگی میں اگر خوشی نہ ہو تو اُسے دنیا کی ہر نعمت پھیکی اور بے ذائقہ بلکہ بد ذائقہ محسوس ہوتی ہے۔ تمام تر سہولیات اور جدید سے جدید تر آسائشیں ہونٹوں پہ مسکراہٹ کا سبب تو بن سکتی ہیں، لیکن اندرونی اضطراب ، تذبذب ،بے چینی، بے قراری،بے بسی اور افراتفری کو قارون کی جنت سے ہر گز...
  9. سید عمران

    بہترین معاشرہ اور انفرادی کردار سازی

    اس وقت ہم کسی بھی رُخ سے ایک مہذب قوم نہیں ہیں۔ ہمارا معاشرہ منفی تبدیلی کے اس مرحلے میں ہے جس میں ہم تین میں ہیں نہ تیرہ میں۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں مثلاً مفید سرگرمیاں مفقود ہوگئیں جیسے صحتمندانہ کھیلوں کا انعقاد، لائبریریوں کا وجود، ادبی اور علمی محافل، دینی مجالس، آپس میں مل بیٹھ کر اچھے...
  10. عبدالبصیر

    عورت ذات: عزت، تحفظ اور محبت

    عورت ذات: عزت، تحفظ اور محبت جب جب تہذیب کی بات آتی ہے تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہمارے دعوے ہمالیہ کی چوٹیوں سے زیادہ بلند ہیں پراسکے برعکس عمل کا گراف سطح سمندر سے نیچے ہی ہوتا ہے، دور ماضی میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں، آؤ، حال کی بات کرتے ہیں۔ اور حال کا حال یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت کی...
  11. حسن محمود جماعتی

    نشست (سیٹ)

    صبح سویرے منہ اندھیرے سفر کا یہ پہلا تجربہ نہیں تھا۔ بچپن سے یہ معمول رہا جب پو پھوٹنے سے بہت پہلے گھر سے ریلوے سٹیشن کی جانب مارچ ہوتا تھا۔ آج مدت بعد اس واقعے سے بچپن کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ اندازہ تھا کہ سٹیشن پر رش ہوگا لیکن پہنچنے پر معلوم پڑا یہاں کے تالے کھولنے والے ہم ہیں۔ کچھ دیر...
  12. حسن محمود جماعتی

    ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی

    استعفی' پر صاف صاف لکھا تھا "گھریلو معاملات" کی بنا پر نوکری نہیں کرسکتا۔ صاحب کہنے لگے، اسے بلا کر پوچھو کوئی اور وجہ تو نہیں ہے۔ کام سے متعلق کوئی شکایت یا مسئلہ۔ چند روز بعد دفتر میں ایک لمبے قد کا، دیہاتی وض‏ع کا نوجوان داخل ہوا۔ جی میں اپنا الوداعی انٹرویو دینے آیا ہوں۔ ہممم۔ ٹھیک ہے۔ اچھا...
  13. حسن محمود جماعتی

    ایک سے زیادہ بیگمات، فقط خواہش یا معاشرتی ضرورت؟

    کسی دو بیویوں کا کیا خوب فائدہ بتایا ہے کہ ’بیوی اگر ایک ہو تو وہ آپ سے لڑتی ہے لیکن اگر دو ہوں تو آپس میں مقابلے بازی کرتے ہوئے آپ کے لئے لڑیں گی‘۔ پر کیا کیا جائے، یہاں تو مرد حضرات ایک شادی کے بندھن میں بندھنے سے بھی خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ لیکن اسی کرہ ارض پر جب ہم نے 92 سال کی عمر میں اور 107...
  14. عظیم خواجہ

    ایک مشاہدہ

    مسلمان کب اور کس جگہ مرتا ہے اسکا اس کے اگلے جہان کے سفر سے بہت گہرا تعلق ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر غسل خانے میں گر کر موت واقع ہو جائے تو بات تشویش کی حد تک معیوب ہوجاتی ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔ موصوف غسل خانے میں ہی کیوں مرے وہ تو نجس جگہ ہوتی ہے۔ ہالانکہ وضو بھی وہیں انجام دیا جاتا ہے جسے ہم ان...
  15. حسن محمود جماعتی

    صبر و تحمل سیکھنے کا ایک گر

    شاید یہ بات کسی کو پر مزاح لگے لیکن اپنا تجربہ رہا ہے۔ ہماری عمر کی نسل بہت زیادہ جذباتی واقع ہوئی ہے۔ وجوہات کچھ بھی ہو سکتی ہیں۔ ہم فیصلہ کرنے میں، بات کرنے میں، رائے دینے میں، تصحیح کرنے میں۔۔۔الغرض معاشرتی اعتبار سے ہم جذباتی اور شدت پسند ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں محفل میں کئی مواقع پر دیکھنے کا...
  16. محمد تابش صدیقی

    یہ لو بیٹا گاڑی کیا یاد کرو گے

    سارہ حسن بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد ’عمرے کا ٹکٹ بھی دے دیں نا پلیز! میرا بچہ گاڑی مانگ رہا ہے وہ ناراض گیا ہے آپ اُسے گاڑی دے دیں!‘ میزبان: ’بچے کو بھی سکھا کر لائی ہیں، لو بیٹا گاڑی کیا یاد کرو گے۔۔۔‘ رمضان کے مہینے میں رات کو اگر آپ کوئی بھی مقبول پاکستانی ٹی وی چینل لگائیں تو آپ...
  17. کاشفی

    صرف مسلمان نہیں، یہاں تو قرآن پر بھی شک کیا جاتا ہے!

    صرف مسلمان نہیں، یہاں تو قرآن پر بھی شک کیا جاتا ہے! تحریر : ذیشان عثمانی آج اتوار کا دن تھا۔ عبداللہ بھی باقی نوکری پیشہ لوگوں کی طرح گھر پر ہی تھا۔ اخبار کی سرخیوں سے فارغ ہو کر اس نے سوچا کہ چلو قرآنِ پاک کا مطالعہ کرلیا جائے۔ اس نے وضو کیا، سر پر ٹوپی رکھی اور قرآن کی تلاوت شروع کردی۔ چھٹی...
  18. نیرنگ خیال

    تماشائی

    تماشائی چند دن پہلے کی بات ہے شہر سے باہر جاتی سڑک پر ایک کار سے کتا ٹکر گیا۔کار والا بغیررکے نکلتا چلا گیا۔ کتا شدید زخمی حالت میں سڑک پر کراہ رہا تھا۔ ہم جائے حادثہ سے کچھ فاصلے پر تھے۔ قبل اس کے ہم کتے تک پہنچتے۔ دو لڑکے موٹر سائیکل پر اس کے پاس رکے۔ جیب سے موبائل نکالا اور مرتے کتے کی...
  19. فرخ منظور

    معاشرہ، عورت اور بہشتی زیور ۔۔۔ از ڈاکٹر مبارک علی

    معاشرہ، عورت اور بہشتی زیور ۔۔۔ از ڈاکٹر مبارک علی جاگیردارانہ معاشرہ میں عورت کی حیثیت ہمیشہ ملکیت کی ہوتی ہے۔ جہاں اس کی آزادی’ حقوق اور رائے مرد کی مرضی پر منحصر ہوتی ہے۔ اس معاشرے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ایسی اقدار کو فروغ دیاجائے جن کے ذریعے عورتوں کو مرد کا تابع اور فرماں بردار رکھا جائے اور...
  20. ع

    نئی تہذیب پرانے رویے

    ثنا مسلسل چیخ چیخ کر رو رہی تھی لیکن اس کی صدا پر ہمدردانہ ردعمل ظاہر کرنے والا کوئی نہ تھا۔ بچے بڑے سب خاموش تماشائی بنے کھڑے تھے ، نہ تو ماں نے آگے بڑھ کر دلاسہ دیا اور نہ کسی بہن نے تسلی کے دو بول ادا کیے۔ وہ یونہی رو رو کر اپنی جان ہلکان کرتی رہی۔ واقعہ صرف اتنا تھا کہ آج ثنا خوشی و مسرت کے...
Top