مزاحیہ عرفانی شاعری

  1. عرفان سعید

    پانی کی کوئی شکایت ہے نہ خوراک سے ہے

    (پروین شاکر سے معذرت کے ساتھ) پانی کی کوئی شکایت ہے نہ خوراک سے ہے یہی کیا کم ہے کہ نسبت تری املاک سے ہے تجھ کو دفتر میں بھی بھولوں تو روا رکھ مجھ سے جھاڑو کا جیسے رویہ خس و خاشاک سے ہے دریا کے بیچ چھلانگ لگا تو دی میں نے اور مرا سارا بچاؤ کسی تیراک سے ہے اتنے دانت ہیں ترے صاف کہ ہوتا ہے...
  2. عرفان سعید

    سومنات کا مندر

    سومنات کا مندر پوچھا جو مندر اک سومناتی تھا وہ کس نے توڑا وہ بولا، اللہ کی قسم میں نے نہیں اس نے توڑا سن کر جواب ایسا نادر و شاذ میں تو تھا حیراں میں نے کہا تو طالب علم ہے یا پھر کالا گھوڑا جب سب سنائی میں نے کہانی وہاں کے ٹیچر کو کہنے لگے یہ سب سے زیادہ یہاں پر ہے چوڑا مندر کا گرنا آخر کیوں...
  3. عرفان سعید

    گھڑی پلٹنے کی بیوی کی میکے سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    (اقبال سے معذرت کے ساتھ) گھڑی پلٹنے کی بیوی کی میکے سے ہے، پھر اس کا وار ہو گا جو بھید ابھی تک تھا گھر کے اندر، وہ راز اب آشکار ہو گا گزر گیا اب وہ دور بیگم کہ چھپ کے روتے تھے رونے والے بنے گا سارا گھرانہ ماتم کدہ، ہر اک آہ و زار ہو گا ترے ستم سے فرار جو ہو چکے تھے پھر گھر میں آ بسیں گے...
  4. عرفان سعید

    جو گالی پر سزا ہوتی عجب نظارے ہو جاتے

    جو گالی پر سزا ہوتی عجب نظارے ہو جاتے یہ پنجابی گھٹن سے ہی خدا کو پیارے ہو جاتے اگر تو بھی کبھی کپڑے سکھانے چھت تک آ جاتی پرے رکھتا قلم، دو شعر تیرے بارے ہو جاتے اگر تقدیر ہمسائی کا شوہر ہی بنا دیتی تو اپنی بیوی کی نظروں میں کچھ بے چارے ہو جاتے یہ شکوے روز کتنے سامنے میرے بھی آتے ہیں دلا کر...
  5. عرفان سعید

    اس کے ابا نے مری خوب ہی رگڑائی کی

    (پروین شاکر سے معذرت کے ساتھ) اس کے ابا نے مری خوب ہی رگڑائی کی کو بہ کو پھیلی تھی جب بات شناسائی کی کیسے کہہ دوں مرا سر پھوڑ دیا ہے اس نے بات سچی ہے مگر بات ہے رسوائی کی گھر میں جب سودا ختم ہو تو مرے پاس آئی بس یہی بات ہے کچھ کچھ بری ہمسائی کی جس توے پر مزے سے بیٹھ رہے اک نائی ایسی کچھ کسی...
  6. عرفان سعید

    نزلہ و زکام

    نزلہ و زکام بے سبب نزلہ کبھی انساں کو بھی آتا نہیں ناک کو مجنوں سا جرثومہ رگڑتا ہو گا (عرفان)
  7. عرفان سعید

    نہ کھاتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی

    (اقبال سے معذرت کے ساتھ) نہ کھاتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی جو کھائی تھی مرغی وہ بیمار کیا تھی تمہاری سہیلی نے سب راز کھولا خطا اس میں شوہر کی سرکار کیا تھی بھری بزم میں بیوی نے بھی لتاڑا چھڑی ہاتھ میں تھی یا تلوار، کیا تھی تو بھاگا نظرآتے ہی اس کا ابا ذرا یہ بتا تیری رفتار کیا تھی ملی ہے...
  8. عرفان سعید

    "کوئی دن گر زندگانی اور ہے" (حضرت غالب سے معذرت کے ساتھ)

    "کوئی دن گر زندگانی اور ہے" بیوی ہم نے گھر میں لانی اور ہے سست کا طعنہ ملے گھر میں مجھے دیکھو باہر، تو روانی اور ہے دیر سے آنے کا گھر پیغام دوں علم تم کو کیا،کہانی اور ہے کیسی خوش فہمی ہے تجھ کو گھیرے اب گھر سے باہر میری جانی اور ہے جیب میں تصویر سے دھوکا نہ کھا دوستو! یہ تو زنانی اور ہے...
  9. عرفان سعید

    ٹیسٹ ٹیوب

    ٹیسٹ ٹیوب (جناب مجید امجد کی نظم "بُندا" سے متاثر ہو کر ایک کیمیا گر کی شکستہ کاوش) کاش میں تیری لیب میں اک ٹیسٹ ٹیوب ہوتا تو پریکٹیکل سے کچھ پہلے، بڑے مان کے ساتھ اپنے پھول سے نازک ہاتھوں سے پکڑتی مجھ کو اور بے تابی سے ٹیچر کے لیب آنے سے پہلے تو کسی سوچ میں ڈوبی دھیرے دھیرےدھلاتی مجھ کو...
  10. عرفان سعید

    کھانے کا حوصلہ نہیں، پینا محال کر دیا

    مزاحیہ غزل (پروین شاکر سے معذرت کے ساتھ) کھانے کا حوصلہ نہیں، پینا محال کر دیا کھانے کے وقت تیرے رونے نے نڈھال کر دیا اے میری زوجہ! تجھے چاہ تھی کچھ کبابوں کی بہت کچے کباب نے مگر کیا ترا حال کر دیا کھانے کی میز پر طلب کیا کبھی گر جو قورمہ غصے میں گھورا مجھ کو ،صرف شوربہ ڈال کر دیا گر کہا اب...
  11. عرفان سعید

    پڑتی ہے دستِ بیوی سے مار التہاب میں

    غزل (جنابِ غالب سے معذرت کے ساتھ) پڑتی ہے دستِ بیوی سے مار التہاب میں رنڈوہ ہوں جو ملتی ہو راحت عذاب میں کب سے ہُوں۔ کیا بتاؤں مکانِ خراب میں ویگن کا خرچہ بھی گنیں ہیں وہ حساب میں تا پھر نہ سوگوار میں نیند آئے عمر بھر کھانے کا عہد کر گئی آئی جو خواب میں بیگم کے آتے آتے صفائی...
  12. عرفان سعید

    سگرٹ "نوشی"

    سگرٹ "نوشی" اماں بولی کیسی ہر دم تجھ پہ ہے طاری بے ہوشی؟ اپنی عادت کو بدلنے کی تو نے کی سخت کوشی؟ تیری سگرٹ نوشی سے کب تک کروں میں چشم پوشی؟ چھوڑ دی سگرٹ میں نے پر نہیں چھوڑوں گا" نوشی" (عرفان)
  13. عرفان سعید

    دل تجھے ناز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    دل تجھے ناز ہے جس بیوی کی دلداری پر دیکھ وہ بھی اب اتر آئی اداکاری پر میں نے بیگم کو جگایا تو بہت تھا لیکن احتجاجا نہیں جاگی مری بیداری پر بیگمیں شوہروں کوڈھائے چلی جاتی ہیں کچھ تو تحقیق کرو اس نئی بیماری پر تجھ میں اک اور نئی دلہن کے یوں موسم جاگے بچے بھی ہنسنے لگے ہیں تری تیاری پر کوئی...
  14. عرفان سعید

    مزید تک بندیاں (۱)

    ہاتھوں کی لکیروں میں لکھی ہے اک عجب داستاں لکھا ہے سفر کافی، مخفی پٹرول کا ہر نشاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو بکھرنے کا اندیشہ ہو گر تم غم سے ٹکراؤ نصیحت میری، تھوڑی ایلفی اور پانی سے نہاؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غمِ دل !بہنے دے تو ان اشکوں کا چناب کھڑے پانی میں مسلسل...
  15. عرفان سعید

    چند مزاحیہ تُک بندیاں

    (اپنے چند متفرق مزاحیہ اشعار پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں) کشتی کاروبار کی ایسی نہر میں کنگھیاں میں بیچوں گنجوں کے شہر میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب لڑکیاں چھوڑ چکی جب سے پہنچے تیس کو سب چھوڑیں جیسے ڈبل روٹی کے پہلے پیس کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس بار عید پہ قرباں...
Top