ن م راشد

  1. فرخ منظور

    ن م راشد "آپ" کے چہرے -- از ن م راشد

    "آپ" کے چہرے "آپ" ہم جس کے قصیدہ خواں ہیں وصل البتّہ و لیکن کے سوا اور نہیں "آپ" ہم مرثیہ خواں ہیں جس کے ہجر البتّہ و لیکن کے سوا اور نہیں "آپ" دو چہروں کی ناگن کے سوا اور نہیں! روز "البتّہ" مرے ساتھ پرندوں کی سحر جاگتے ارمانوں کے بستر سے اٹھا سیر کی، غسل کیا اور مرے ساتھ ہی...
  2. فرخ منظور

    ن م راشد آئینہ حسّ و خبر سے عاری - از ن م راشد

    آئینہ حسّ و خبر سے عاری آئینہ حسّ و خبر سے عاری، اس کے نابود کو ہم ہست بنائیں کیسے؟ منحصر ہست تگا پوئے شب و روز پہ ہے دلِ آئینہ کو آئینہ دکھائیں کیسے؟ دلِ آئینہ کی پہنائی بے کار پہ ہم روتے ہیں، ایسی پہنائی کہ سبزہ ہے نمو سے محروم گل نو رستہ ہے بو سے محروم! آدمی چشم و لب و گوش سے...
  3. فرخ منظور

    ن م راشد حسن کوزہ گر- 1 -- از ن م راشد

    حسن کوزہ گر- 1 -- از ن م راشد جہاں زاد، نیچے گلی میں ترے در کے آگے یہ میں سوختہ سر حسن کوزہ گر ھوں! تجھے صبح بازار میں بوڑھے عطّار یوسف کی دکّان پر میں نے دیکھا تو تیری نگاھوں میں وہ تابناکی تھی میں جس کی حسرت میں نو سال دیوانہ پھرتا رہا ھوں جہاں زاد، نو سال دیوانہ پھرتا رھا ھوں! یہ...
  4. فرخ منظور

    ن م راشد رقص -- از ن م راشد

    رقص -- از ن م راشد اے مری ہم رقص مجھ کو تھام لے زندگی سے بھاگ کر آیا ہوں میں ڈر سے لرزاں ہوں کہیں ایسا نہ ہو رقص گہ کے چور دروازے سے آ کر زندگی ڈھونڈ لے مجھ کو، نشاں پا لے مرا اور جرم عیش کرتے دیکھ لے! اے مری ہم رقص مجھ کو تھام لے رقص کی یہ گردشیں ایک مبہم آسیا کے دور ہیں کیسی سرگرمی سے غم کو...
  5. فرخ منظور

    ن م راشد زندگی اک پیرہ زن! -- از ن م راشد

    زندگی اک پیرہ زن! -- از ن م راشد زندگی اک پیرہ زن! جمع کرتی ھے گلی کوچوں میں روز و شب پرانی دھجیاں! تیز، غم انگیز، دیوانہ ہنسی سے خندہ زن بال بکھرے، دانت میلے، پیرھن دھجیوں کا ایک سونا اور نا پیدا کراں، تاریک بن! لو ھوا کے ایک جھونکے سے اڑی ھیں ناگہاں ھاتھ سے اس کے پرانے کاغذوں کی...
  6. فرخ منظور

    ن م راشد کونسی الجھن کو سلجھاتے ھیں ھم؟ - از ن م راشد

    کونسی الجھن کو سلجھاتے ھیں ھم؟ - از ن م راشد لب بیاباں، بوسے بے جاں کونسی الجھن کو سلجھاتے ھیں ھم؟ جسم کی یہ کار گاھیں جن کا ہیزم آپ بن جاتے ھیں ھم! نیم شب اور شہر خواب آلودہ، ھم سائے کہ جیسے دزد شب گرداں کوئی! شام سے تھے حسرتوں کے بندہ بے دام ھم پی رھے تھے جام پر ھر جام ھم یہ سمجھ...
  7. فرخ منظور

    ن م راشد میرے بھی ہیں کچھ خواب - از ن م راشد

    میرے بھی ہیں کچھ خواب - از ن م راشد اے عشقِ ازل گیر و ابد تاب، میرے بھی ہیں کچھ خواب میرے بھی ہیں کچھ خواب! اس دور سے، اس دور کے سوکھے ہوئے دریاؤں سے، پھیلے ہوئے صحراؤں سے، اور شہروں کے ویرانوں سے ویرانہ گروں سے میں حزیں اور اداس! اے عشقِ ازل گیر و ابد تاب میرے بھی ہیں کچھ خواب! اے...
  8. فرخ منظور

    ن م راشد شہر میں صبح -- از ن م راشد

    شہر میں صبح -- از ن م راشد مجھے فجر آئی ہے شہر میں مگر آج شہر خموش ہے! کوئی شہر ہے، کسی ریگ زار سے جیسے اپنا وصال ہو! نہ صدائے سگ ہے نہ پائے دزد کی چاپ ہے نہ عصائے ہمّت پاسباں نہ اذان فجر سنائی دے ۔۔۔۔۔۔ اب وجد کی یاد، صلائے شہر، نوائے دل مرے ھم...
  9. فرخ منظور

    ن م راشد اندھا کباڑی -- از ن م راشد

    اندھا کباڑی -- از ن م راشد شہر کے گوشوں میں ھیں بکھرے ھوئے پا شکستہ سر بریدہ خواب جن سے شہر والے بے خبر! گھومتا ھوں شہر کے گوشوں میں روز و شب کہ ان کو جمع کر لوں دل کی بھٹی میں تپاؤں جس سے چھٹ جائے پرانا میل ان کے دست و پا پھر سے ابھر آئیں چمک اٹھیں لب و رخسار و گردن جیسے نو...
  10. فرخ منظور

    ن م راشد اسرافیل کی موت - از ن م راشد

    ن م راشد نے یہ نظم ایوب کے مارشل لا کے دور میں تحریر و تقریر کی آزادی پر پابندی لگنے کے بعد کے تناظر میں لکھی تھی - اسرافیل کی موت - از ن م راشد مرگ اسرافیل پر آنسو بہاؤ وہ خداؤں کا مقرّب، وہ خداوند کلام صوت انسانی کی روح جاوداں آسمانوں کی ندائے بے کراں آج ساکت مثل حرف ناتمام مرگ اسرافیل پر...
  11. وہاب اعجاز خان

    ن م راشد انتقام از ن م راشد

    انتقام اُس کا چہرہ، اُس کے خدوخال یاد آتے نہیں اک شبستاں یاد ہے اک برہنہ جسم آتشداں کے پاس فرش پر قالین، قالینوں کی سیج دھات اور پتھر کے بت گوشہء دیوار میں ہنستے ہوئے! اور آتشداں میں انگاروں‌کا شور اُن بتوں کی بے حِسی پر خشمگیں; اُجلی اُجلی اونچی دیواروں پہ عکس اُن فرنگی حاکموں کی یادگار جن کی...
  12. وہاب اعجاز خان

    ن۔م راشد

    ”ن۔م ۔راشد“ ڈاکٹرآفتاب احمد ”ن ۔ م ۔ راشدشاعر او ر شخص“ میں فرماتے ہیں کہ، ” راشد شاعر نہیں ، لفظوں کے مجسمہ ساز ہیں ۔ و ہ نظمیں نہیں کہتے ، سانچے میں ڈھلے ہوئے مجسّمے تیار کرتے ہیں۔“ آزاد نظم کو ایک نیا اسلوب ، نیا لہجہ اور نئی ہیئت عطا کرنے والوں میں ن۔ م ۔ راشد اور میراجی سر فہرست...
Top