ابن سعید
اعجاز عبید
سید عاطف علی
ظہیر احمد ظہیر
متلاشی
محفلین کی تحاریر سے اقتباسات،
محفلین کی تحاریر سے سجے پوسٹرز،
محفلین کی شاعری سے انتخاب،
محمد احمد
محمد ذیشان نصر،
محمد وارث
نیرنگخیال
پندرہویں سالگرہ
کامن وائس منصوبہ
کامن وائس موزیلا کارپوریشن کا منصوبہ ہے جس کا بنیادی مقصد مشینوں کو حقیقی انسانوں کے بولنے کا انداز سکھانا ہے۔ اس منصوبے میں کامن وائس ڈیٹا سیٹ کے ساتھ ساتھ ایک عدد اوپن سورس صوتی پہچان (speech recognition) کا انجن بھی بنایا جا رہا ہے جس کا نام دیپ سپیچ ہے۔ موزیلا کا ماننا ہے کہ...
دو باتیں
کہتے ہیں کہ پرانے زمانے میں طوطے پکڑنے والے ایک سادہ سا طریقہ استعمال کیا کرتے تھے۔ وہ دو درختوں کے درمیان ایک رسی باندھ دیتے۔ اور پھر اس رسی پر چھوٹی چھوٹی لکڑیاں اَڑا دیتے تھے۔ طوطے ان لکڑیوں پر آکر بیٹھتے ۔ ان کے وزن سے لکڑی الٹ جاتی، اور طوطا اس لکڑی کو سیدھا کرنے کی کوشش میں لگا...
تو مجھے جہاں نظر آتا ہے
جہان مجھے وہاں نظر آتا ہے
سیکھا ہے نارِ نمرود سے
آگ میں بھی گلستان نظر آتا ہے
بیچ سمندر تشنہ ہوں کھڑا
بھرا شہر بیاباں نظر آتا ہے
بڑی عجب آرزو تھی موسیٰ کی
دو آنکھوں سے وہ کہاں نظر آتا ہے
یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں جوہر ٹاون ای ٹو میں قیام پذیر تھا۔ گھر کی گلی کے اختتام پر بائیں ہاتھ ایک پان کی دکان تھی جو رات دیر گئے تک کھلی رہتی تھی۔ میں یوں تو پان نہیں کھاتا لیکن کبھی کبھار میٹھے یا سونف الائچی والے پان سے منہ کا ذائقہ بدل لیتا ہوں۔بوتل اور ڈبوں کے جوس وغیرہ بھی برائے...
سب سے پہلے تو شکریہ فرقان۔۔۔ مجھے دعوت کلام کے لیے۔۔۔ اب ذرا شور کم کروا دیجیے۔۔۔ یہ سامنے کی قطار میں لوگوں سے کہیے آرام سے بیٹھیں۔ یہ پنکھوں کی آواز کم کروا دیں، یا پھر اس مائیک کا والیوم بڑھا دیں۔ بہرحال کچھ کیجیے۔ ہاں شروع کر تے ہیں۔۔۔ دھیرج دھیرج۔۔۔
السلام علیکم محفلین!
مجھے یہ بتانے کی...
محفل کے ہر دلعزیز ممبر نیرنگ خیال بھائی کو اللہ تعالیٰ نے بیٹی کی صورت میں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔
اللہ تعالیٰ بٹیا کو صحت مند، خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین
بہت بہت مبارک ہو ذوالقرنین بھائی۔
:princess::congrats:
چونکہ یہ کوئی باقاعدہ تحریر نہیں ہے۔ اس لیے اس سے مایوس ہوا جا سکتا ہے۔ فلک شیر بھائی کے ایک کیفیت نامے پر میرا تبصرہ
ہمارے روز مرہ میں جو کچھ بھی ہوتا ہے جو کچھ بھی چلتا ہے، اس میں بقاء صرف کہانی کی ہے۔ وہ واقعات، وہ حادثے، وہ قصے جو کہانیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں زندہ رہتے ہیں۔ باقی سب پر...
یارو کوئی نشتر، کوئی مرہم کہ چلا میں
کبھی یوں بھی ہوا کہ آپ کوئی کام کرنا چاہتے ہیں، اور آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ ایک زمانہ آپ کے درمیان حائل ہوگیا ہے۔ یا پھر ایسا کہ آپ کوئی کام نہیں کرنا چاہتے اور معلوم پڑتا ہے کہ یہ تو اتنا آسان ہے۔ ہر آدمی آپ کی مدد کرنے پر تیار ہے اور آپ بس ہاتھ لگائیں گے تو...
میری ایک چھوٹی جیہی پنجابی نظم
لمّی اُڈیک
دل دی سخت زمین اندر
خورے کنّے ورھیاں توں
کئی قسماں دیاں سدھراں دبیاں
اکّو سٹ اُڈیکن لگیاں
کتّھے وجّے، کجھ تے پُھٹّے
28 جنوری 2019
نیرنگ خیال
نین بھائی نے اقبال عظیم کی غزل کا نیا ورژن تخلیق کیا ہے۔ ہم اسے بصد مسرت اور بلا معذرت× محفلین کے حوالے کر رہے ہیں۔ :)
غزل
نازنینوں کی شکل دیکھ کہاں تک پہنچے
کوئی ٹھرکی نہ پہنچ پایا وہاں تک پہنچے
تیری مسکان میں پنہاں ہے فتور اور ہی کچھ
یہ شرارت کی کتھا دیکھیں کہاں تک پہنچے
"بے کہے بات...
کچھ آگہی کی سبیلیں ہیں انتشار میں بھی
عمر رسیدہ اور جہاندیدہ لوگوں کی باتیں سن کر میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ ان سب کو مصنف ہونا چاہیے۔ کتنا اچھا بولتے ہیں۔ دنیا کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ ان کے پاس خیالات و الفاظ کی کتنی فراوانی ہے۔ کتنی سہولت سے یہ واقعات بیان کرتے چلے جاتے ہیں۔ میں ایسا کیوں نہیں...
میں اس فاختہ بہت دنوں سے جانتا تها.ایک ٹانگ کٹی ہوئ، کبهی خوش تو کبهی تهوڑی مایوس ، نا کسی سے جهگڑا نا کسی اپنے سے لڑائ ، باقی پرندوں سے الگ تهلگ ، اکثر خاموش تو کبهی کبهی باتیں کرتے کرتے تهکتی بهی نہیں تهی ، اسے دیکه کر میں سوچنے لگتا کہ یہ تنہائ میں کس سے باتیں کرتی ہے ، شاید کسی اپنے کو...
شمارندی آغوشیے (لیپ ٹاپ) کے مسائل حل ہو چکے تھے۔ راوی چین ہی چین لکھ رہا تھا۔ ہر چیز اپنی جگہ پر بہت خوبصورتی سے چل رہی تھی اور ہمیں یہ محسوس ہونے لگا تھا کہ زندگی اب ان بدرنگ، بدہیئت اور بدصورت شمارندی آغوشیوں سے آگے نکل چکی ہے۔ لیکن ہماری یہ خوشی دیرپا ثابت نہ ہو سکی۔ نہیں نہیں آپ بالکل غلط...
کامران سعید نے ایک بار یہ تصویر شئیر کی تھی اور کہا تھا اس پر کہانی لکھیں۔ میں نے اس وقت بچوں کے لیے ایک کہانی (اپنی پہلی کہانی بچوں کے لیے) لکھی۔ مگر بوجوہ شائع کرنے سے گریزاں رہا۔ لیکن آج ہمت کر کے اس کو یہاں لگا رہا ہوں۔
خرگوش جادوگر
چنا اور منا بہت شرارتی بھائی تھے۔ یوں تو ان کی شرارتیں سب...
پائتھون کورس میں پچھلی دفعہ خوب گپ شپ ہوئی تھی اور سیکھنے سکھانے کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق کا بھی بھرپور دور چلا تھا۔
ایک دیرینہ دوست اور پائتھون کورس کے پرانے ساتھی نیرنگ خیال کا گلہ بھی ہے کہ پائتھون کے پرانے دوستوں کو اس دفعہ بھلا دیا گیا۔ یہ دھاگہ انہیں یاد کرنے کی بھی ایک صورت ہے اور پرانے...
الحمد اللہ بفضلِ خدا میری پہلی تصنیف بدل دو زندگی کی انٹرنیٹ پر اشاعت ہو چکی ہے۔
مندرجہ ذیل رابطوں پر اس کتاب کو پڑھا اور ڈاونلوڈ کیا جا سکتا ہے۔
بزم اردو لائبریری
بدل دو، زندگی ۔۔۔ محمد طلحہ گوہرؔ - بزم اردو لائبریری
مفت کتب پر
مفت اردو کتابیں: بدل دو، زندگی ۔۔۔ محمد طلحہ گوہرؔ
غزل
کیوں لگے ہے مجھ کو اکثر یہ جہاں دیکھا ہُوا
چاند، سورج، کہکشائیں، آسماں دیکھا ہُوا
دیکھا ہے جب سے تمہیں، لگتا ہے کچھ دیکھا نہیں
زُعم تھا مجھ کو کہ ہے سارا، جہاں دیکھا ہُوا
تم مجھے حیران بھی کر سکتے ہو سوچا نہ تھا
ایسا چہرہ آنکھ نے تھا ہی کہاں دیکھا ہُوا
دیکھ رکھے دوستی کے نام پر دھوکے بہت...
فلک شیر بھائی کی ایک پنجابی غزل کی پیروڈی موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق (یعنی ہر طرح کے وزن سے آزاد) پیش خدمت ہے۔ اصل غزل یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
جیڈے تیرے پیر او بیلی
کھا کے مر جا زہر او بیلی
والاں دے وچ تیل چنبیلی
"مینوں لگدا زہر او بیلی"
سیلفی لیندا ٹریا جاندا
ڈگ پیا وچ نہر او بیلی
روزے...
ضروری اعلان:
اگر آپ اس کو کوئی منطقی ایجنڈا سمجھ کر پڑھ رہے ہیں تو آپ صریحا غلطی پر ہیں۔ اگر آپ اس کے بعد کوئی سخت تبصرہ فرمانا چاہتے ہیں تو بھی آپ غلطی پر ہیں۔ یہ ایک بےتکی سی تحریر ہے جو کہ ابھی ابھی معرض وجود میں آئی ہے۔ یقینی طور پر بےتکی اور منتشر ہوگی۔ لیکن سردست اس کو اصل اور اصیل حالت...