نونہال

  1. انیس الرحمن

    نادان بکری

    نادان بکری ڈاکٹر جمیل جالبی اتفاق سے ایک لومڑی ایک کنویں میں گر پڑی۔ اس نے بہت ہاتھ پیر مارے اور باہر نکلنے کی ہر طرح کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہوئی۔ ابھی وہ کوشش کر ہی رہی تھی کہ اتنے میں ایک بکری پانی پینے کے لیے وہاں آ نکلی۔ بکری نے لومڑی سے پوچھا، "اے بہن! یہ بتاؤ کہ پانی کیسا ہے؟" لومڑی نے...
  2. انیس الرحمن

    نادانی کی سزا

    نادانی کی سزا ڈاکٹر جمیل جالبی گرمی میں ایک شیر شکار کو نکلا۔ چلچلاتی دھوپ میں، تپتی ہوئی زمین پر چلنے سے وہ جلد ہی تھک گیا اور ایک بڑے سے سایہ دار گھنے درخت کے نیچے آرام کرنے لیٹ گیا۔ ابھی وہ سویا ہی تھا کہ کچھ چوہے اپنے بلوں سے باہر نکلے اور نادانی سے اس کی پیٹھ پر اچھلنے کودنے لگے۔ اس سے شیر...
  3. انیس الرحمن

    ناشکرا ہرن

    ناشکرا ہرن ڈاکٹر جمیل جالبی یہ اس زمانے کا ذکر ہے جب بندوق ایجاد نہیں ہوئی تھی اور لوگ تیرکمان سے شکار کھیلتے تھے۔ ایک دن کچھ شکاری شکار کی تلاش میں جنگل میں پھر رہے تھے کہ اچانک ان کی نظر ایک ہرن پر پڑی۔ وہ سب اس کے پیچھے ہولیے۔ شکاری ہرن کو چاروں طرف سے گھیر رہے تھے اور ہرن اپنی جان بچانے کے...
  4. انیس الرحمن

    قصّہ ایک بھیڑیے کا

    قصّہ ایک بھیڑیے کا ڈاکٹر جمیل جالبی ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ چاندنی رات میں ایک دبلے پتلے، سوکھے مارے بھوکے بھیڑیے کی ایک خوب کھائے پیئے، موٹے تازے کتّے سے ملاقات ہوئی۔ دعا سلام کے بعد بھیڑیے نے اس سے پوچھا، "اے دوست! تُو تو خوب تر و تازہ دکھائی دیتا ہے۔ سچ کہتا ہوں کہ میں نے تجھ سے زیادہ موٹا تازہ...
  5. انیس الرحمن

    دو دوست، دو دشمن

    دو دوست، دو دشمن ڈاکٹر جمیل جالبی گھنے جنگل میں ایک دلدل کے قریب برسوں سے ایک چوہا اور ایک مینڈک رہتے تھے۔ بات چیت کے دوران ایک دن مینڈک نے چوہے سے کہا، "اس دلدل میں میرا خاندان صدیوں سے آباد ہے اور اسی لیے یہ دلدل جو مجھے باپ دادا سے ملی ہے، میری میراث ہے۔" چوہا اس بات پر چڑ گیا۔ اس نے کہا،...
  6. انیس الرحمن

    یہ میرا پاکستان ہے۔۔۔

    ماہ نامہ ہمدرد نونہال میں1988 سے 1993 تک ایک سلسلہ آتا تھا "یہ میرا پاکستان ہے"۔ اس میں پاکستان بھر سے نونہال اپنے گاؤں اور شہروں کے بارے میں معلومات بھیجتے تھے۔ پہلے تو کبھی میں نے پڑھا نہیں۔ اب پڑھا تو اچھا لگا۔ سوچا آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں۔ کافی لمبا سلسلہ ہے اس لیے اس میں پوسٹنگ کرتا رہوں گا۔
  7. انیس الرحمن

    عجیب و غریب ریاست

    عجیب و غریب ریاست اعجاز احمد میمن میرا نام رڈولف ہے۔ میں "اسکندریہ" نامی ایک جہاز راں کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ بحری سفر کے دوران میرے ساتھ کئی حیرت انگیز، دلچسپ اور خوفناک واقعات پیش آئے۔ ان میں سے ایک واقعہ پیش کر رہا ہوں۔ ہمارا جہاز اسکندریہ-٦٨٠، ٢٤ دسمبر کو "فیڈریہ" نامی بندرگاہ سے مال لے کر...
  8. محمد علم اللہ

    سچی خوشی

    عرصہ گذرا اسی طرح کی ایک کہانی ہندی میں کہیں پڑھی تھی ،کہاں وہ اب یاد نہیں رہا ۔کہانی جب پڑھی تھی تو ہمارے چچا محترم مولانا ابراہیم ندوری نے اسے اپنے لفظوں میں لکھنے کے لئے کہا تھا ۔اس وقت میں چھٹی یا ساتویں کا طالب علم تھا ۔آج اپنی پرانی ڈائری میں مجھے یہ کہانی نظر آئی۔ دیکھا تو ایک عجیب خوشی...
  9. انیس الرحمن

    سفید کبوتری

    سفید کبوتری زکریا تامر اس بڑی سی دنیا کے کسی حصّے میں ایک سرسبز اور شاداب جنگل تھا۔ جس کے بیچوں بیچ ایک نہر بہتی تھی۔ یہیں ایک سفید کبوتری اپنے ایک بچے کے ساتھ بڑے چین و آرام سے رہتی تھی۔ ایک دن کبوتری اپنے دانے دُنکے کی تلاش میں اپنے گھونسلے سے نکلی۔ تھوڑی دیر بعد جب وہ واپس آئی تو اس نے دیکھا...
  10. انیس الرحمن

    بھول بھلکڑ

    بھول بھلکڑ ناصر محمود خٹک کسی جنگل میں ایک ننھا منا ہاتھی رہا کرتا تھا۔ نام تھا جگنو۔ میاں جگنو ویسے تو بڑے اچھے تھے۔ ننھی سی سونڈ، ننھی سی دم اور بوٹا سا قد، بڑے ہنس مکھ اور یاروں کے یار، مگر خرابی یہ تھی کہ ذرا دماغ کے کمزور تھے۔ بس کوئی بات ہی نہیں رہتی تھی۔ امی جان کسی بات کو منع کرتیں تو ڈر...
  11. انیس الرحمن

    چالاک خرگوش کے کارنامے

    چالاک خرگوش کے کارنامے ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دینے والا بچوں کا ناول معراج نونہال ادب ہمدرد فاؤنڈیشن، کراچی مکھّن چور بہت دن گزرے جنگل کے سب جانور اکھٹّے رہا کرتے تھے۔ وہ سب ایک ہی تھالی میں کھانا کھاتے، ایک ہی چشمے میں پانی پیتے، گرمیوں میں مل جل کر کام کرتے اور سردیوں میں ایک ہی غار میں آرام...
  12. انیس الرحمن

    نونہالوں کے معراج صاحب

    نونہالوں کے معراج صاحب معراج صاحب کا پورا نام خواجہ محمد عارف تھا، لیکن اپنی کہانیوں پر وہ صرف اپنا قلمی نام "معراج" لکھا کرتے تھے۔ معراج صاحب نے ہمدرد نونہال کے علاوہ بچوں کے کسی رسالے میں کہانیاں نہیں لکھیں۔ وہ ہمدرد نونہال کو دل سے پسند کرتے تھے اور صرف اس کے پڑھنے والے نونہالوں کے لیے...
  13. انیس الرحمن

    دو چوہے

    دو چوہے ڈاکٹر جمیل جالبی دو چوہے تھے جو ایک دوسرے کے بہت گہرے دوست تھے۔ ایک چوہا شہر کی ایک حویلی میں بل بنا کر رہتا تھا اور دوسرا پہاڑوں کے درمیان ایک گاؤں میں رہتا تھا۔ گاؤں اور شہر میں فاصلہ بہت تھا، اس لیے وہ کبھی کبھار ہی ایک دوسرے سے ملتے تھے۔ ایک دن جو ملاقات ہوئی تو گاؤں کے چوہے نے اپنے...
  14. انیس الرحمن

    سورج کی تلاش (روسی کہانی)

    روسی کہانی سورج کی تلاش وکٹر بوروز ڈین سید فہد بلال ٹنڈرا ایک برفانی علاقہ ہے۔ یہاں رہنے والوں کو اسکیمو کہتے ہیں۔ ٹنڈرا میں شدید سردی ہوتی ہے اور سورج کم نکلتا ہے۔ اس علاقے میں نیذر نامی ایک لڑکا اپنے ماں باپ کے ساتھ رہتا تھا۔ اس کا باپ رینڈیئر پالتا تھا۔ رینڈیئر ایک بڑے بارہ سنگھے جیسا جانور...
  15. انیس الرحمن

    مغرور لومڑی

    ہماری لوک کہانیاں مغرور لومڑی ڈاکٹر جمیل جالبی ایک بلی آبادی سے دور ایک جنگل میں رہتی تھی۔ وہیں پاس ہی ایک لومڑی بھی رہتی تھی۔ آتے جاتے اکثر ان کی ملاقات ایک دوسرے سے ہو جاتی تھی۔ ایک دن جب سورج چمک رہا تھا اور خوب دھوپ نکلی ہوئی تھی۔ ایک گھنے پیڑ کے نیچے ان کی ملاقات ہوئی۔ خاصی دیر دونوں ایک...
  16. انیس الرحمن

    دربان چرخا تاکتا

    دربان چرخا تاکتا معراج بہت دن گزرے ملک فارس کے جنگل میں ایک بہت اونچا مینار بنا ہوا تھا۔ اس کی چوٹی پر ایک کمرہ تھا۔ اس میں ایک چھوٹا سا دریچہ تھا۔ مینار کے اندر جانے کے لیے ایک بہت بڑا سا دروازہ تھا۔ اس مینار میں بدفطرت جادوگرنی گوگل رہتی تھی۔ یہ جادوگرنی بھولے بھالے معصوم بچوں کو ورغلا کر اپنے...
  17. محمد علم اللہ

    چھوٹا سدھیر (کہانی)

    نوٹ :محمد اسامہ بھائی سر سری کے شکریے کیساتھ جنھوں نے اسکے نوک پلک سنوار کر محفل میں شائع ہونے لائق بنایا ۔ محمد علم اللہ اصلاحی چھوٹا سدھیر جمعدار بے چارہ نو بجے ہی جگا گیا تھا۔ اس نے کمرے میں جھاڑو دی اور پوچھا بھی کیا ، لیکن میں گھوڑے بیچ کرسوتا رہا۔ فجر کی نماز کے ساتھ ہی ناشتا بھی گول کیا۔...
  18. انیس الرحمن

    ڈنڈے والا قرض دار

    ڈنڈے والا قرض دار شان الحق حقّی ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کچھ روپیہ قرض لیا۔ مگر ٹھہریے پہلے کچھ قرض پر بات ہو جائے۔ یہ تو آپ جانتے ہیں کہ قرض مانگنا بری بات ہے۔ ہمارے سر قدرت کی طرف سے اتنے قرضے ہیں کہ ہم اور زیادہ قرضوں کا بار نہیں اٹھا سکتے۔ ان میں پہلا قرضہ تو ماں باپ...
  19. انیس الرحمن

    پھر چاند نکلا (چینی کہانی)

    چینی کہانی پھر چاند نکلا عمران حسنات مسز چُن ایک موٹی عورت تھی جو اکیلی ایک الگ تھلگ مکان میں رہتی تھی۔ اس کا اپنے بارے میں یہ خیال تھا کہ وہ ایک اچھی عورت ہے۔ وہ اکثر اپنی سہیلیوں کو بتاتی کہ میں بہت مہربان ہوں، لیکن خود کہنے سے تو کبھی کوئی مہربان نہیں ہو جاتا۔ ایک دن ایک آدمی نے مسز چُن کے...
  20. انیس الرحمن

    "ب" سے بچ کر رہنا

    "ب" سے بچ کر رہنا سید خرم ریاض یہ نجومی لوگ بھی بڑے عجیب ہوتے ہیں۔ بعض اوقات ایسی بات کہہ جاتے ہیں کہ اس سے دوسروں کی زندگی خراب ہوجاتی ہے۔ ہمارے گھر کے کچھ دور ایک نجومی صاحب نے ڈیرا جما رکھا تھا۔ ایک روز میں نے سوچا کہ ان سے اپنے مستقبل کے بارے میں پوچھنا چاہیے۔ چنانچہ میں ان کے پاس گیا۔ انہوں...
Top