نوروز کا شمار مردُمِ افغانستان کے ایک قدیم جشنوں میں سے ہوتا ہے۔ فقط گروہِ طالبان کی حاکمیت کے دوران اِس جشن کا انعقاد افغانستان میں ممنوع اعلان ہوا تھا۔ لیکن نوروز طالبان کی حاکمیت سے قبل وسیع شکل میں اور اُس کے بعد بھی باشُکوہ طرز سے اِس مُلک کے مختلف شہروں میں منایا جاتا رہا ہے۔
عکاس: ملائکہ...
ایران میں ہر سال ایرانی-افغان سالِ نو کے ماہِ اول فروردین کے تیرہویں روز 'سیزدہ بِدَر' نامی ایامِ نوروز کا اختتامی جشن منایا جاتا ہے۔ اِس روز مرسوم یہ ہے کہ مردُم اہل و عیال کے ساتھ تفریح کی غَرَض سے باغوں اور بوستانوں کا رُخ کرتے ہیں۔ اِس روز کو ایران میں سرکاری سطح پر 'روزِ طبیعت' کے نام سے...
عکاس: زحل احد کار
تاریخ: ۲۰ مارچ ۲۰۱۷ء
ماخذ: بی بی سی فارسی
کابل میں جشنِ نوروز منعقد ہونے کی ایک جگہ غربِ شہر میں واقع 'باغِ بابر' ہے۔ بروزِ نوروز یہاں مختلف ثقافتی، ہنری اور اجتماعی برنامہ جات (پروگرام) منعقد ہوتے ہیں۔
دست ساختہ چیزوں کی خرید و فروخت اور روایتی ملبوسات پہننا نوروز کے...
عکاس: بہروز خسروی
تاریخ: ۱۵ اِسفند ۱۳۹۵هش/۵ مارچ ۲۰۱۷ء
ماخذ
ہر سال فصلِ بہار کی آمد سے قبل مازندران کے رُوستاؤں (دیہات) کی عورتیں اپنے مکانوں کی صفائی کر کے، خانوں (گھروں) کی دیواروں پر گِل مَل کے، اور دیہات ہی میں حاصل ہونے والے اجزاء سے شیرینیاں پکا کر ایرانی سالِ نو اور جشنِ نوروز کے استقبال...