"عہدِ اکبری کا نوروز:
تمدن کی ترقی کے ساتھ اس جشن کی زینت و آرایش میں اضافہ ہوتا گیا۔ اکبر کے عہد میں یہ جشن انیس دن تک منایا جاتا تھا۔ ابوالفضل کا بیان ہے کہ ان ایام میں انواع و اقسام کی زینت و آرایش ہوتی جس کو دیکھ کر حاضرین فرطِ مسرت میں نعرے بلند کرتے۔ ہر پہر کے آغاز پر نقارے بجتے، مطرب اپنے...