قطعات

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    کمپیوٹر اور شوہر

    ایک دن ”بیوی“ نے ”شوہر“ سے یہ غصے میں کہا کمپیوٹر چل رہا میرے اشاروں پر نہیں!! اُس اطاعت کرنے والے ”بھولے“ شوہر نے کہا یہ تمھارا کمپیوٹر ہے ، کوئی شوہر نہیں!!
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    نری ٹانگیں

    بھری بس میں صدا دی ایک لنگڑے بھیک منگے نے ہمیں ”ایکا“ دیا بس نے ہم اس سے اور کیا مانگیں مری اک ٹانگ تھی چڑھتے ہوئے یارو! وہ اب گم ہے مری ٹانگیں تری ٹانگیں ، یہاں تو ہیں نری ٹانگیں
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    اپنی غلطی مان لو

    حق کی جانب ہوگی کامل رہبری پاؤ گے دونوں جہاں میں برتری عاجزی اور انکساری سے سدا اپنی غلطی مان لو اے سرسرؔی!
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    ان کا یہ کہنا ہے اب

    بیگماتی شاعری سے آج ہلچل مچ گئی کہہ رہا ہے ہر کنوارا مجھ کو بیوی چاہیے جن کو بیوی مل گئی ہے ان کا یہ کہنا ہے اب ایک کپ چائے ہمیں اور ایک ٹی وی چاہیے
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    آدھی تمھیں مبارک(قطعہ)

    سادگی سے شادی کرنے والے ایک گھرانے کو منگنی کی مبارکباد: منگنی تمھیں مبارک شادی تمھیں مبارک شادی جو ہورہی ہے سادی تمھیں مبارک آخر تک اس کو اللہ پہنچادے عافیت سے فی الحال تو یہ شادی آدھی تمھیں مبارک
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    سرسری قطعہ

    دل کے خیال کا کریں اظہار مصرعے حسن و جمال کا کریں اقرار مصرعے توضیحِ قطعہ لوگوں نے پوچھی اسامہ سے قطعہ کہیں جسے وہ یہ ہیں چار مصرعے
  7. محمد بلال اعظم

    جون ایلیا جون ایلیا کے قطعات

    جون ایلیا کے قطعات جون ایلیا اردو شاعری کا ایک بہت بڑا نام اور ان کے قطعات اردو اپنی مثال آپ ہیں۔ ان کے قطعات سے میرا انتخاب آپ سب کی سماعتوں کی نذر: اپنی انگڑائیوں پہ جبر نہ کر مجھ پہ یہ قہر ٹوٹ جانے دے ہوش میری خوشی کا دشمن ہےتو مجھے ہوش میں نہ آنے دے ------------------------- نشہ ناز نے...
  8. ع

    قطعات - احمد فقیہہ

    قطعات - احمد فقیہہ مجموعہ کلام "ڈھیر زرد پتوں کا" سے انتخاب کاروبارِ امیر تو دیکھو قیصری میں خراج لیتا ہے یہ گدا گر ہماری محنت کا ہم کو بدلے میں بھوک دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیج کر نام خدا کا جو دوکاں چمکائیں عمر بھر ان سے یہ طے ہے کہ ٹھنے گی اپنی ہم وہ دیوانے کہ پتھر بہ سر و چشم مگر شیخ و ملا...
  9. کاشفی

    قطعات - گل بخشالوی

    قطعا ت حسین علیہ السلام عظمت خیرالوریٰ کا مظہر ہے حسین علیہ السلام جادہء جمہوریت کا رہبر ہے حسین علیہ السلام جس نے بجھایا یزیدیت کا چراغ علم اُسی کا بلند آج تک فلک پر ہے --------------------- ٍفضا اداس ہے شبیر علیہ السلام کے پسینے پر غم حسین علیہ السلام ہے اک قرض میرے سینے پر اے...
  10. کاشفی

    قطعات - یاسر شاہ

    قطعات یاسر شاہ کاٹے نہیں‌کٹتی ہیں بَرہ کی گھڑیاں تھامے نہیں‌تھمتیں اشکوں کی لڑیاں در عشق کجا شاہ کجا مہر علی گستاخ اکھیاں اے وی کتھے جا لڑیاں ------------------------------------------------------------------ میرے اندر مجھ سے مخاطب ہے کوئی مجھ میں‌گویا مرا طالب ہے کوئی چھانی جب...
  11. فرحت کیانی

    انور مسعود قطعات۔ انور مسعود (غنچہ پھر لگا کھِلنے)

    درسِ اِمروز بچو یہ سبق آپ سے کل بھی میں سنوں گا وہ آنکھ ہے نرگس کی جو ہر گز نہیں روتی عنقا ہے وہ طائر کہ دکھائی نہیں دیتا اُردو وہ زباں ہے کہ جو نافِذ نہیں ہوتی
  12. فاروقی

    انور مسعود انور مسعود کے قطعات.......

    چاند کو ہاتھ لگا آئے اہل ہمت ان کو یہ دھن ہے کہ اب جانب مریخ بڑھیں ایک ہم ہیں کہ دکھائی نہ دیا چاند ہمیں ہم اسی سوچ میں ہیں عید پڑھیں یا نہ پڑھیں بھینس رکھنے کا تکلف ہم سے ہو سکتا نہیں ہم نے سوکھے دودھ کا ڈبا جو ہے رکھا ہوا گھر میں رکھیں غیر محرم کو ملازم کس لیئے کام کرنے کے لیئے ابا جو...
Top