جل بجھیں گے شب فرقت کی سحر ہونے تک
دل لہو ہوگا مداوائے جگر ہونے تک
ہم تو مرجائیں گے الفت کی نظر ہونے تک
آہ! کو چاہیے اک عمر سحر ہونے تک
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک
رفعتِ مرتبہ کے کیا کوئی آسان ہیں ڈھنگ
دیکھنے پڑتے ہیں دنیا میں ہزاروں نیرنگ
کبھی موجوں سے لڑائی ، کبھی طوفان سے جنگ...
شباب
اے رب ذوالجلال ، قلم کو جمال دے
تحریر کو حسیں بنا خدوخال دے
نقطوں کو حُسن اور کشش کو کمال دے
ایک ایک حرف نور کے سانچے میں ڈھال دے
[align=left:0cc58b6ac6]تحریر حمد کو تری تائید چاہئیے
ہر دائرے کو مرکز توحید چاہئیے[/align:0cc58b6ac6]
اے بے مثال ، رنگ مثالی ملے مجھے
بحر سُخن میں آب...