اردو محفل سے وابستہ بہت ہی محترم اور شفیق محفلین سید شہزاد ناصر صاحب کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ یہ خبر فیس بک پر انھی کے سٹیٹس سے معلوم ہوئی۔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ شاہ صاحب کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیے۔
اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاؤُکَ...
نعت رسول (ص )
انکار کی سبیل کر ، اقرار لے کے آ
اپنی زبان ِ گُنگ پہ گفتار لے کے آ
طہ کا جس میں رنگ ہو ، خوشبوئے ھل اتا
والیل کے جمال سا معیار لے کے آ
جس میں خریدے جا سکیں دُر ہائے مصطفی ؐ
سودائے عشق کا وہی بازار لے کے آ
الحاد سر اُٹھائے ھے دہلیز پر کھڑا
ایمان میں بجھی ہوئی تلوار لے کے آ...
تمام حاضرین کو ماہی کی طرف سے
السلام علیکم!
پچھلے کافی عرصے سے کوئی مہمان نہیں بُلایا گیا تو ہم نے سوچا یہ بیڑہ اپنے سر اٹھایا جائے
اس ہفتے کی مہمان شخصیت؟
ہمم!!!
ان کے بارے میں کیا کہیئے کہ الفاظ کم پڑ جاتے ہیں
پہلی بات تو یہ کہ آپ اُن کی پیکجنگ پر بالکل مت جائیے گا
پیکجنگ دیکھ کر تو یہی خیال...
السلام علیکم
ہر دلعزیز شخصیت جناب سید شہزاد ناصر بھائی کے حکم کے مطابق کرنے کی کوشش کی ہے
اس میں نوری نستعلیق اور لاہوری نستعلیق کا استعمال ہوا ہے جبکہ اردو محفل رقعہ فانٹ میں ہے
السلام علیکم احباب
جناب سید بادشاہ ،سید شہزاد ناصر بھائی اور اوشو بھائی کی یاد میں اک بار پھر سے حاضر ہوا ہوں کافی دیر لگی آتے آتے معذرت خواہ ہوں
اک ادنیٰ سی کوشش آپ سب کی نظر
ہم معنی ہوس نہیں اے دل ہوائے دوست
راضی ہو بس اُسی میں ' ہو جس میں رضائے دوست
طغرائے امتیاز ہے خود ابتلائے دوست
اُس کے بڑے نصیب جسے آزمائے دوست
یاں جنبش مژہ بھی گناہِ عظیم ہے
چپ چاپ دیکھتے رہو جو کچھ دکھائے دوست
ملتی نہیں کسی کو سند 'امتحاں بغیر
دار و رسن کے حکم کو سمجھو صلائے دوست
یعقوب...
قوموں کی اصلاح بہت ضروری ہوتی ہے اور نوجوانوں کی اصلاح اس میں سب سے زیادہ ضروری ہے۔اصلاح کیلئے جن تین چیزوں کی ضرورت ہے، ان میں سب سے پہلی قوت ارادی ہے، یہ قوت ارادی کیا چیز ہے ؟ ہم میں سے بعض کے نزدیک یہ عجیب بات ہوگی کہ قوت ارادی کے بارہ میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کیاچیز ہے، اکثر یہ کہیں گے کہ...
تحریر وجاہت مسعود ،لاہور
تیس برس پہلے شام کی اذان کے ساتھ ہی سینکڑوں پرندے قطار اندر قطار اپنے گھونسلوں کی طرف اُڑتے دکھائی دیتے تھے
پاکستان کے ابتدائی دن تھے۔ جہاں تہاں سے قافلے بے سروسامانی کی داد دیتے چلے آ رہے تھے۔ کوئی انبالہ کے لٹے ہوئے قریے کی روشنی تھا تو کوئی دہلی کا روڑا ۔ کچھ جن کے...
وُضو کرتے وقت کلی کرنے میں پانچ سنتوں کا خیال رکھنا چاہیے:
1۔ تثلیث: یعنی تین مرتبہ کلی کرنا (بحر صفحہ: 21، جلد1)
2۔ ترتیب: یعنی پہلے کلی کرنا بعد میں ناک میں پانی ڈالنا، اس ترتیب کو ملحوظ رکھنا یعنی اس ترتیب کا خیال رکھنا۔
3۔ تجدیدالماء: یعنی کلی کرنے کے لیے ہر مرتبہ نیا پانی لینا۔
4۔ دائیں...
سات سَمَنْدَرْ (ہ) اِسم مُذکّر۱۔ مجازاً دُنیا کے کُل بحرِ اعظم۔ کیونکہ اِس کا ماخذعربی تحقیقات کے موافق سبعۃ البحر معلوم ہوتا ہے جو قرآن شریف میں آیا ہے۔ اور وہاں وہ ساتوں سمندر مراد ہیں جو عرب کے اِردگِرد یا دُور و نزدیک واقع ہیں۔ جیسے:
۱۔بحیرہ ٔشام۲،۔ بحیرہ ٔ قلزم۳،۔ بحرِ عرب ۴،۔ بحرِ ہند، ۵۔...
السلام علیکم،
خبر چلی کہ جناب سید شہزاد ناصر صاحب اسلام آباد تشریف لا رہے ہیں۔
نیرنگ خیال بھائی آتے آتے بچی کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے گھر واپس چلے گئے۔ اللہ بچی کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
تلمیذ صاحب مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ پائے اور کچھ ایسا ہی الف نظامی اور محسن وقار علی...
امت مسلمہ ایک عظیم محدث اور عالم دین سے محروم
دیوبند آن لائن ۲۹؍ اپریل ۲۰۱۳ء
مشہور محدث ومعروف عالم دین حضرت مولانا زین العابدین اعظمی کا ۲۸؍ اپریل ۲۰۱۳ء اتوار کو ان کے وطنِ مالوف پورہ معروف ضلع مئو میں اِنتقال ہوگیا۔ مولانا کی عمر پچاسی سال تھی۔ آپ ایک عرصہ سے جامعہ مظاہر علوم سہارن پور میں...
جب مولانا شبلی نعمانی الہ آباد آئے اور حضرت اکبر الہ آبادی کو ان کے ورودِمسعود کی خبر پہنچی۔
آپ نے مولانا کی دعوت کی اورقلم برداشتہ یہ اشعار لکھ کر مولانا کی خدمت میں روانہ کیے۔
آتا نہیں مجھ کو قبلہ قبلی ۔۔۔۔۔بس صاف یہ ہے کہ بھائی شبلی
تکلیف اٹھائو آج کی رات ۔۔۔۔کھانا یہیں کھائو آج کی رات...
مؤمن ،مؤمن کاآئینہ ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیمعَنْ أَنَس رضي الله عنه قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلي الله عليه وسلم:''المُؤْمِنُ مِرْآةُ المُؤْمِنِ'' (معجم الأوسط للطبراني:٢/٣٢٥،الصحيحةرقم٩٢٦).
خادم رسول أنس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اَللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''مؤمن مؤمن...
کافی عرصہ قبل ایک ڈائجسٹ (ماہنامہ سب رنگ) میں ایک تحریر نظر سے گزری جس نے الجھن میں ڈال دیا ۔۔ آج احباب سے اس الجھن کو شئیر کرنے کا سوچا ۔۔ امید ہے اپنی رائے سے نوازیں گے ۔۔
تحریر کچھ یوں تھی ۔۔
" 15 اگست کیوں نہیں ؟
اُمّ الکتاب نے اُن لوگوں کی مذمّت کی ہے جو بتوں کی پوجا محض اِس لیے کرتے ہیں...
صفات کے تعین کے اصول
اللہ کی صفات کو متعین کرتے وقت مندرجہ ذیل اصولوں کو مد نظر رکھنا چاہئے۔
۱۔ پہلا اصول یہ ہے کہ اللہ کا کوئی بھی نام یا صفت اپنی نوعیت کے اعتبار سے اچھی ہونی لازمی ہے اور کوئی بھی بری صفت کو اللہ سے منسوب کرنا اللہ کی ذات کے لئے عیب ہے جو ممکن نہیں۔ یہی حقیقت سورۂ اعراف میں...
اسلامی مقصد حیات
اگر بنظر غائر جائزہ لیا جائے تو پتاچلتا ہے کہ کائنات ہستی اور اس کا ایک ایک وجود بلا شک و شبہ با مقصد تخلیق کیا گیاہے ۔ موجودات عالم کاکوئی ذرہ ایسا نہیں جس کی پیدائش عبث اور بے مقصد ہو۔ خود قرآن حکیم اس حقیقت کی شہادت یوں دیتا ہے :
وہ جو اٹھتے ،بیٹھتے اور لیٹتے (ہر حال میں...
تزکیہ نفس کے لیے جن اعمال کاہونا اور نہ ہونا لازمی ہے یہاں پر ان سے متعلق ضروری معلومات حاصل کریں گے۔
اعمال دو قسم کے ہیں۔(۱) سلبی اعمال (۲) جلبی اعمال
سلبی اعمال
سلب کسی چیز کے دور کرنے کو کہتے ہیں۔ اس سے اخلاق رذیلہ جیسے دنیا کی محبت، ریاء ،تکبر ، حسد ،کینہ ،بغض، بے صبری ،ناشکری و غیرہ سے...