shafiq khalish

  1. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: کیا تم سے کہیں چپ رہنے دو :::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلش کیا تم سے کہیں چُپ رہنے دو جو چاہیں کہیں وہ ، کہنے دو دیوانہ سمجھ کر رہنے دو اے چارہ گرو دُکھ سہنے دو دن بھر تو رہے آنسو روکے خلوت میں لڑی تو بہنے دو سُونی سی لگے دُنیا دل کی کچھ اور غموں کے گہنے دو ہاں درد کے سارے زیور وہ اب تک جو نہیں ہیں پہنے دو دیوانگی اُن کی...
  2. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: ہو دل میں اگر پیار نہ کرنے کا تہیّہ :::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلش ہو دل میں اگر پیار نہ کرنے کا تہیّہ بہتر نہیں اِس سے کہ ہو مرنے کا تہیّہ ہوتا ہے ترے وصل کے وعدے پہ مؤخر وابستہ تِرے فُرق سے مرنے کا تہیّہ دل خود میں کسی طَور پنپنے نہیں دیتا کچھ ہٹ کے کبھی عشق سے کرنے کا تہیّہ گُزری ہے بڑی عمر اِسی حال میں ناصح کامل نہ مِرا ہوگا سُدھرنے کا...
  3. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: کہتے تھے ہراِک بات پہ مُجھ سے جو، وہی تو

    غزل شفیق خلش کہتے تھے ہراِک بات پہ مُجھ سے جو، وہی تو چپ سادھ کے بیٹھے رہے جب دل کی کہی تو ڈر یوں بھی رہے اُن کی، نہیں آج نہیں سے دل میں ہی مِرے دل کی اگر بات رہی تو مِلتی نہ محبت وہ الگ بات ہے، لیکن پھیلاتے، تم اپنا کبھی دامانِ تہی تو جائیں گے ضروراُن سے مُلاقات کو، پہلے ہو دُور...
  4. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: آنکھوں کی طرح میری چمکتے رہو تارو :::: Shafiq Khalish

    شفیق خلش غزل آنکھوں کی طرح میری چمکتے رہو تارو تم دل کی طرح دِید کی اُمید نہ ہارو ہے ہجر کا موسم یہ مِرے دل کے سہارو قائم رہے کچھ وصل کی اُمّید تو پیارو غالب رہے ضو باری بچھی تِیرہ شبی پر چہرے نہ لگیں یاس کی تصویر سی تارو اے چاند ، اُسے میری تسلّی ہی کی خاطر آجائے وہ تم میں نظر ایسا...
  5. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: وہ خوابِ دل نشیں مِرے، جو مُنتشر ہُوئے :::: Shafiq Khalish

    شفیق خلش غزل وہ خوابِ دل نشیں مِرے ، جو مُنتشر ہُوئے حسرت میں ڈھل کے پھر سے تِرے مُنتظر ہُوئے راہِ خیال و فکر میں جو ساتھ ساتھ تھے کب راہِ زندگی میں مِرے ہم سفر ہُوئے دل کے مُعاملے وہ دِلوں تک ہی کب رہے برکت سے رازداں کی سبھی مُشتہر ہوئے بڑھ کر بلآخر ایک سے غم قافلہ بنا رنج...
  6. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: آئے جو وہ ، تو دل کے سب ارماں مچل گئے :::: Shafiq Khalish

    شفیق خلش غزل آئے جو وہ ، تو دل کے سب ارماں مچل گئے بُجھتے ہُوئے چراغِ وفا پھر سے جل گئے مِلتے توسب سے آ کے ہیں اِک ہم ہی کو مگر مِلتی نہیں خبر وہ کب آکر نکل گئے پیمان وعہد کیا ہُوئے، سوچوں کبھی کبھی کیوں قربتوں کے ہوتے وہ اِتنے بدل گئے ویراں تھی زندگی، مِری اِک دِید کے بغیر اب ایسی...
  7. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: نظرسے جواُس کی نظر مِل گئی ہے :::: Shafiq Khalish

    شفیق خلش غزل نظرسے جواُس کی نظر مِل گئی ہے محبت کو جیسے اثر مِل گئی ہے سرِشام ، وہ بام پر آئے ، شاید ہم آئے گلی میں خبر مِل گئی ہے مزید اب خوشی زندگی میں نہیں ہے تھی قسمت میں جومختصرمِل گئی ہے گِلہ کیوں کریں ہم مِلی بے کلی کا توسّط سے اُس کے اگرمِل گئی ہے ہمہ وقت طاری جو رہتی تھی...
  8. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: دوست یا دشمنِ جاں کُچھ بھی تم اب بن جاؤ :::: Shafiq Khalish

    شفیق خلش غزل دوست یا دشمنِ جاں کُچھ بھی تم اب بن جاؤ جینے مرنے کا مِرے ، اِک تو سبب بن جاؤ ہو مثالوں میں نہ جو حُسنِ عجب بن جاؤ کِس نے تم سے یہ کہا تھا کہ غضب بن جاؤ آ بسو دل کی طرح گھر میں بھی اے خوش اِلحان زندگی بھر کو مِری سازِ طرب بن جاؤ رشک قسمت پہ مِری سارے زمانے کو رہے ہمسفرتم جو...
  9. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: صد شُکر ریزہ ریزہ کا خدشہ نہیں رہا :::: Shafiq Khalish

    شفیق خلش غزل صد شُکر ریزہ ریزہ کا خدشہ نہیں رہا دل ضبط و اعتبار میں خستہ نہیں رہا کیا خُوب ، رہ سکوںگا نہ تیرے بغیر پل افسوس جس پہ سچ کا بھی خدشہ نہیں رہا باتوں سے تیری ذہن ہمارا بنائے پھر ایسا اب ایک بھی کوئی نقشہ نہیں رہا افسوس یوں نہیں ہمیں مال ومتاع کا سوچیں ہماری جان کا صدقہ نہیں...
  10. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: ہاتھوں کو اپنے ہاتھ میں میرے دئے ہوئے -- Shafiq Khalish

    شفیق خلش لچھّی نہیں پہ ! ہاتھوں کو اپنے ہاتھ میں میرے دئے ہوئے کرتی تھی یاد سات وہ پھیرے لئے ہوئے کیوں چوڑیاں نہیں پہ ہمیشہ یہی کہا ! پہنوں گی اپنی ہاتھوں میں تیرے دئے ہوئے دل روز روز ملنے پہ ڈرتا بہت تھا تب کیا کیا نہ خوف رہتے تھے گھیرے لئے ہوئے شاخیں فسردہ یوں کہ پرندے تھے جو یہاں...
  11. طارق شاہ

    شفق خلش :::: آئیں اگر وہ یاد تو مرتے نہیں ہیں ہم - Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش آئیں اگر وہ یاد تو مرتے نہیں ہیں ہم حالت خراب دل کی، گو کرتے کہیں ہیں کم دل خُون ہے اگرچہ شب و روز ہجر میں آنکھوں کو اپنی، شرم سے کرتے نہیں ہیں نم ایسا جلادیا ہمیں فُرقت کی دُھوپ نے کوشش رہے ہزار نِکھرتے کہیں ہیں ہم اک پل نہ ہوں گوارہ کسی طور یوں ہمیں دل پر سوار ہو کے...
  12. طارق شاہ

    شفق خلش :::: پھر خیالِ دلِ بیتاب ہی لایا ہوگا - Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش پھر خیالِ دلِ بیتاب ہی لایا ہوگا کون آتا ہے یہاں کوئی نہ آیا ہوگا خوش خیالی ہی مِری کھینچ کے لائی ہوگی در حقیقت تو مِرے در وہ نہ آیا ہوگا کیا کہیں ہجرکے ایّامِ عقوبت کا تمہیں کیا ستم دیکھ کے تنہا نہیں ڈھایا ہوگا ممکنہ راہوں پہ ہم حسرتِ دید اُن کی لئے عمر بھر بیٹھے، بس اک روز...
  13. طارق شاہ

    شفق خلش :::: نظر سے میری جو پردے ہٹا دئے رب نے - Shafiq Khalish

    غزلِ شفق خلش نظر سے میری جو پردے ہٹا دِئے رب نے تماشے سب کے ہوں جیسے لگا دِئے رب نے دِکھا کے آج سرِ راہ اُن کو پھر سے ہمیں تمام لوگ نظر سے ہٹا دِئے رب نے خیالِ یار سے راحت ہے زندگی میں مُدام نشاط و کیف سب اِس میں بسا دِئے رب نے حَسِین ایک نظارہ نہیں جُدا اُن سے سب اُن کی دِید میں جلوے...
  14. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: راہوں میں تِری بیٹھنے والا نہ مِلے گا -- Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش راہوں میں تِری بیٹھنے والا نہ مِلے گا ہم جیسا تجھے سوچنے والا نہ مِلے گا گو دیکھنے والوں کی کمی تو نہیں ہوگی پر میری طرح دیکھنے والا نہ مِلے گا شاید کئی بن جائیں تِرے چاہنے والے مجھ جیسا مگر پُوجنے والا نہ مِلے گا مِل جائیں گے دُنیا میں حَسِیں یوں تو ہزاروں دل ایسا کوئی...
  15. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: نہیں ہو پاس بھی ہو پاس تم مگر میرے - -Shafiq Khalish -

    غزلِ شفیق خلش نہیں ہو پاس بھی ہو پاس تم مگر میرے وہ اور بات تھی ہوتے جو تم اگر میرے جو چھوڑ آئے تھے جاناں تمھارے جانے پر وہ یاد آتے ہیں اب بھی تو بام و در میرے نہیں ہوں جن کی مسافت میں کچُھ مِلن کے گمُاں سُکون دیتے ہیں مجھ کو وہی سفر میرے وہاں رہا نہ کوئی، اور یہاں کُھلا نہ کوئی نہیں...
  16. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: خُلوصِ دِل سے جو الُفت کِسی سے کرتے ہیں -- Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش خُلوصِ دِل سے جو الُفت کِسی سے کرتے ہیں کہاں وفا کی وہ دُشوارِیوں سے ڈرتے ہیں ہر اِک سے، سر نہیں ہوتی ہے منزلِ مقصُود بہت سے، راہِ طلب میں تڑپ کے مرتے ہیں ڈریں ہم آگ کے دریا کے کیوں تلاطُم سے نہیں وہ ہم ، جو نہیں ڈوب کر اُبھرتے ہیں جنہیں نہ عشق میں حاصل ہو وصل کی راحت وہ...
  17. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: زیست مُشکل ہے بہت غم کی مِلاوٹ کے بغیر

    غزلِ شفیق خلش زیست مُشکل ہے بہت غم کی مِلاوٹ کے بغیر آ ہی جاتے ہیں کسی طور یہ آ ہٹ کے بغیر شب رہیں جن سے شبِ وصل، لگاوٹ کے بغیر چہرے دیکھیں ہیں کبھی اُن کے سجاوٹ کے بغیر بے بسی رات کی چہروں سے جھلکتی ہے صبح دن کے آلام اٹھاتے ہیں تراوٹ کے بغیر رُوح تک جسم کے دردوں کی کسک جاتی ہے کام...
  18. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: موسمِ گُل مِرا، خوشیوں کا زمانہ وہ تھا

    غزل شفیق خلش موسمِ گُل مِرا، خوشیوں کا زمانہ وہ تھا ہنس کے جینے کا اگر تھا تو بہانہ وہ تھا اک عجب دَورجوانی کا کبھی یوں بھی رہا ! میں کہانی جو زبانوں پہ فسانہ وہ تھا اپنا کر لایا، ہراِک غم میں کہ جس پر تھوڑا یہ گُماں تک بھی ہُوا، اُس کا نشانہ وہ تھا دل، عقیدت سے رہا اُس کی گلی میں، کہ...
  19. طارق شاہ

    شفیق خلش - نہ پوچھو ہم سے کہ وہ خُرد سال کیا شے ہے

    غزلِ شفیق خلش نہ پُوچھو ہم سے کہ وہ خُرد سال کیا شے ہے کمر کے سامنے جس کی ہِلال کیا شے ہے حَسِین چیزکوئی کیا، جمال کیا شے ہے خدا نے اُس کو بنایا کمال، کیا شے ہے بنایا وہ یَدِ قُدرت نے خاک سے پُتلا خجِل ہوں حُورمقابل غزال کیا شے ہے تمہارے حُسن سے، شاید مِرے تصور کو کبھی خبر ہی نہیں ہو...
  20. طارق شاہ

    شفیق خلش -- جب جب کِئے سِتم، تو رعایت کبھی نہ کی

    غزلِ شفیق خلش جب جب کِئے سِتم، تو رعایت کبھی نہ کی کیسے کہیں کہ اُس نے نہایت کبھی نہ کی کیا ہو گِلہ سِتم میں رعایت کبھی نہ کی سچ پُوچھیےتو ہم نے شکایت کبھی نہ کی چاہت ہمارے خُوں میں سدا موجْزن رہی صد شُکر نفرتوں نے سرایت کبھی نہ کی شاید ہمارے صبْر سے وہ ہار مان لیں یہ سوچ کر ہی...
Top