پسندیدہ کلام

  1. سارہ خان

    احسان دانش اگرچہ خلدِ بریں کا جواب ہے دنیا

    اگرچہ خلدِ بریں کا جواب ہے دنیا مگر خدا کی قسم ایک خواب ہے دنیا سحر پیامِ تبسم ہے ، شام اذنِ سکوت شگوفہ زار کا فانی شباب ہے دنیا لرز رہی ہے فضا میں صدائے غم پرور ترنماتِ فنا کا رباب ہے دنیا جہاں کی عشرتِ فانی پہ اعتبار نہ کر شبِ بہار کا مستانہ خواب ہے دنیا یہاں کی شام ہے اک پردۂ سیہ کاری...
  2. سارہ خان

    امجد اسلام امجد اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون - امجد اسلام امجد

    اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون! کس سے مکالمہ ہے ! پسِ گفتگو ہے کون! سایہ اگر ہے وہ تو ہے اُس کا بدن کہاں؟ مرکز اگر ہوں میں تو مرے چار سو ہے کون! ہر شے کی ماہیت پہ جو کرتا ہے تو سوال تجھ سے اگر یہ پوچھ لے کوئی کہ تو ہے کون! اشکوں میں جھلملاتا ہوا کس کا عکس ہے تاروں کی رہگزر میں یہ ماہ...
  3. سارہ خان

    امجد اسلام امجد درو دیوار میں ،مکان نہیں

    درو دیوار میں ،مکان نہیں واقعہ ہے ،یہ داستان نہیں وقت کرتا ہے ہر سوال کو حل زیست مکتب ہے امتحان نہیں ہر قدم پر اک نئی منزل راستوں کا کہیں نشان نہیں رنگ بھی زندگی کے مظہر ہیں صرف آنسو ہی ترجمان نہیں دل سے نکلی ہوئی سدا کے لیے کچھ بہت دُور آسمان نہیں کل کو ممکن ہے اک حقیقت ہو...
  4. سارہ خان

    ناصر کاظمی سازِ ہستی کی صدا غور سے سُن

    سازِ ہستی کی صدا غور سے سُن کیوں ہے یہ شور بپا غور سے سُن دن کے ہنگاموں کو بیکار نہ جان شب کے پردوں میں ہے کیا غور سے سُن چڑھتے سورج کی ادا کو پہچان ڈوبتے دن کی ندا غور سے سُن کیوں ٹھہر جاتے ہیں دریا سرِشام روح کے تار ہِلا غور سے سُن یاس کی چھاؤں میں سونے والے جاگ اور شورِ درا غور سے سُن ہر نفس...
  5. محمد وارث

    براہِ‌ کرم پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے سے پہلے اسے پڑھ لیں

    السلام علیکم، اردو محفل کی بزمِ ادب کے ذیلی فورم "پسندیدہ کلام" میں سب پڑھنے والوں کو خوش آمدید۔ "پسندیدہ کلام" کا شمار محفل کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے فورمز میں سے ہوتا ہے، یہاں آپ کو ہمارے معزز اراکین کی پسند کا کلام پڑھنے کو ملتا ہے اور میں فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہاں پوسٹ کیا ہوا...
  6. گرو جی

    تیسری سالگرہ سخن فہمِ محفل 2008 - تبصرے اور تہنیتی پیغامات

    بسم اللہ جی بسم اللہ
  7. محمد وارث

    سخن فہمِ محفل 2008- محفل کا بہترین رکن برائے پسندیدہ کلام

    سخن فہمِ محفل 2008 محفلِ ادب میں ایوارڈز 2008ء کے سلسلے کی یہ دوسری کڑی ہے۔ یہ ایوارڈ 'بہترین رکن برائے زمرہ پسندیدہ کلام' ہے، اس سے مجھے غالب کا ایک مصرع یاد آ گیا ع - ہم سخن فہم ہیں غالب کے طرف دار نہیں سو دوسرے لفظوں میں یہ ایوارڈ ہے برائے "سخن فہمِ محفل' :) محفلِ ادب کا گوشہ...
Top