سرسری اردو

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    مزاحیہ کہانی بنائیں

    آئیے مل کر مزاحیہ کہانی بناتے ہیں۔ اس دھاگے میں آپ جتنے مرضی الفاظ استعمال کرسکتے ہیں۔ مگر ایک ساتھ دو مراسلے نہیں لکھنے۔ پھر شروع ہوجائیے۔ ایک مسخرہ تھا، نام تو اس کا نہ جانے کیا تھا، مگر سب اسے اڑن شاہ کہہ کر بلاتے تھے۔
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    مثنوی(دل چسپ قصوں کا مجموعہ)

    تمام شعرائے کرام کی خدمت میں مؤدبانہ عرض ہے کہ کم از کم ایک ایک قصہ مثنوی کی شکل میں پیش کرکے اس دھاگے کو زینت بخشیں، اس سے ان شاء اللہ تعالیٰ اردو ادب کے ذخیرے میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس طفلِ مکتبِ اردو کی جانب سے جیسی تیسی ہوسکی ایک مثنوی حاضر ہے۔ پسند نہ آئے تو معذرت خواہ ہوں اور اگر پسند...
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    اگر بتی سے ہنر یابی تک

    آپ باتیں کریں، مگر حروف تہجی کی ترتیب کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی مد نظر رکھیں کہ پہلا لفظ الف سے شروع ہو تو دوسرا ب سے۔ اب اگلے مراسلے کے جملے کا پہلا لفظ پ سے اور دوسرا ت سے شروع ہونا چاہیے۔ تین چار مراسلے غور سے دیکھیں آپ کی سمجھ میں آجائے گا۔ براہ مہربانی سمجھے بغیر کچھ لکھ کر ترتیب...
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    شعراء کا مقام شعراء کے اشعار میں

    اس دھاگے میں شعرائے کرام کے ان اشعار اور نظموں کو پوسٹ کیا جائے گا جن میں انھوں نے کسی شاعر کی شان میں اظہارِ خیال کیا ہو۔
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    شعر،قافیہ،عروض وغیرہ سے متعلق متفرق معلومات

    اس لڑی میں شعر ، قافیہ ، عروض اور ان سے متعلقہ مختلف باتیں اور معلوماتی مواد فراہم کیے گئے ہیں ، مختلف لڑیوں کے اقتباسات میں میرے سامنے بہت سی مفید باتیں آئیں تو سوچا ان سب کو ایک لڑی میں پرو دیا جائے۔ اس لڑی میں پروئے گئے تمام موتیوں کی فہرست: مثنوی کے اوزان مثنوی کا منظوم تعارف قوافی اساتذۂ...
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں۔ (ابتدائی تین قسطیں ) ۔ قوافی کی ابتدائی پہچان

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ ”شاعری سیکھیں“ سلسلے کی ابتدائی تین قسطیں پہلی قسط محترم قارئین!آج ہم آپ کو ایک خوشی کی بات بتاتے ہیں، مگر پہلے یہ بتائیے کہ کیا آپ نے کبھی کوئی شعر یا نظم بنائی ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو سکھاتے ہیں۔ یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ حروف سے مل کر لفظ بنتا ہے اور...
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (پانچویں قسط) ۔ ہجائے بلند

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ پانچویں قسط: محترم قارئین! پچھلی قسطوں میں ہم نے ”قافیہ“ ، ”حرفِ روی“ اور ”ردیف“ سمجھنے اور ان کی مشق کرنے کے بعد مقفّٰی جملے بنانے کی بھی الحمدللہ! کافی مشق کرلی ہے… کیا کہا… آپ نے نہیں کی… ارے بھئی! تو اس میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے… پچھلی چار قسطیں پڑھیے...
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    بتائیے میں نے کونسا محاورہ یاد کیا؟

    ’’ایک ہنستی...مسکراتی...مزاحیہ...تحریر‘‘ ایک سوال اس تحریر کو غور سے پڑھیے اور بتائیے کہ میں نے کونسا محاورہ یاد کیا؟ دس محاورات یاد کرنے کے لیے میں نے بڑے پاپڑ بیلے...خوب ایڑی چوٹی کا زور لگایا... دن رات ایک کردیا...مگر شاید محاورات اور میرے دماغ کے درمیان چھتیس کا آنکڑا تھا...
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    عمومی اطلاعِ عام

    عمومی اطلاعِ عام اگر ذرا کچھ غور سے آپ میرے اس کلامِ ہذا میں غور کریں تو آپ کو لگ پتا چل جائے گا کہ اہلِ زبان والے اگر یہ کہنا چاہیں کہ بخدا کی قسم! شبِ جمعہ کی رات کو ساحلِ سمندر کے کنارے ایک صاحبِ حیثیت والا شخص آبِ زم زم کے پانی سے رو بقبلہ منہ کرکے استفادہ حاصل کررہا تھا تو اِن...
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    دو سے زیادہ زبانوں پر مشتمل مرکبات اور محاورے

    اردو زبان میں کچھ مرکبات اور محاورات ایسے ہیں جن کا ہر لفظ الگ الگ زبان سے ماخوذ ہے۔ عرصہ ہوا میں نے اس کی کچھ مثالیں جمع کی تھیں، مگر جس کاپی میں انھیں درج کیا تھا وہ کاپی گم ہوگئی۔ فی الحال تین میرے ذہن میں ہیں: ۱۔ سو فی صد (اردو+عربی+فارسی) ۲۔ دم قدم سے (فارسی+عربی+سنسکرت) ۳۔ اضافہ شدہ ایڈیشن...
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    حاضر دماغی کا ایک دل چسپ کھیل

    بات چیت کریں ، مگر اس طرح کہ آپ کے جملے کا ایک لفظ جس حرف پر ختم ہورہا ہو اگلا لفظ اسی حرف سے شروع ہورہا ہو۔ جیسے: ”آج جمعہ ہے۔“ ”آج“ کا آخری حرف ”ج“ ہے اور ”جمعہ“ کا پہلا حرف بھی ”ج“ ہے۔ ”جمعہ“ کا آخری حرف ”ہ“ ہے اور ”ہے“ کا پہلا حرف بھی ”ہ“ ہے۔
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    آؤ قافیے بنائیں

    آئیے ہم قافیہ الفاظ کا ذخیرہ جمع کرتے ہیں۔ اس دھاگے میں ناظرین شعرائے کرام اور قارئینِ کرام سے دو کام مطلوب ہیں: ۱۔ہم قافیہ الفاظ اس دھاگے میں جمع کریں۔ ۲۔ہم قافیہ الفاظ سے متعلق کتب اور لنکس کی طرف رہنمائی کریں۔
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    جو کرنی ہیں باتیں ”فعولن“ میں کرلیں
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (چوتھی قسط) ۔ مقفّٰی جملے

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ چوتھی قسط: محترم قارئین! پچھلی قسطوں میں ہم نے ’’قافیے‘‘ سے متعلق مفید معلومات حاصل کرنے کے ساتھ قافیہ سازی کی مشق بھی الحمد للہ! کسی حد تک کرلی ہے۔ ایک اہم بات یہ ذہن نشین کرلیجیے کہ قافیے کی اصطلاحات جو کتابوں میں موجود ہیں، وہ حد سے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ...
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    انتہائی دل چسپ کھیل

    یہ کھیل تمام اراکین کے لیے بہت دل چسپ اور مفید رہے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔ آپس میں دل کھول کر باتیں کریں، بس اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے ہر جملے میں کسی بھی ایک زبان کے دو لفظ جمع نہ ہوں۔ مثال کے طور: ”سو فی صد متفق ہوں جناب سے۔“ سو:اردو فی: عربی صد: فارسی متفق: عربی ہوں: اردو جناب: عربی سے: ہندی
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    چیلنج والا کھیل

    کم از کم تین الفاظ پر مشتمل ایسا مکمل جملہ بنائیں جس کے ہر حرف میں نقطہ ہو۔ جیسے: ”تین پین چُن“
  17. محمد اسامہ سَرسَری

    الف ب پ سے الف ب پ تک

    السلام علیکم ، آئیے اور اگلا جملہ ایسا پیش کیجیے جس کے شروع میں بھی با ہو اور آخر میں بھی با۔
Top