تہران اور مشرقِ وسطیٰ کی طویل ترین خیابان، 'خیابانِ ولی عصر' اپنے دونوں اطراف موجود ہزاروں چِنار کے درختوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے، لیکن اب اُن میں سے کئی چِنار خشک ہو گئے ہیں اور معرضِ نابودی میں ہیں۔
عکاس: داؤد قہردار
تاریخ: ۱۲ خُرداد ۱۳۹۵هش/۱ جون ۲۰۱۶ء
ماخذ
جاری ہے۔۔۔
تہران کے میدانِ بہارستان میں واقع 'عمارتِ مسعودیہ' ناصرالدین شاہ قاجار کے فرزند مسعود میرزا کے حکم سے ۱۲۹۵ ہجری میں تعمیر ہوئی تھی۔
عکاس: مرضیہ موسوی
تاریخ: ۳۰ مئی ۲۰۱۶ء
ماخذ
جاری ہے۔۔۔
'پلِ طبیعت' تہران کے علاقے عباس آباد میں واقع ایک سہ منزلہ پیادہ رو پل ہے جو بوستانِ طالقانی اور بوستانِ آب و آتش کو باہم متصل کرتا ہے۔
عکاس: سید بہاءالدین بنی طبا
تاریخ: ۲۳ مئی ۲۰۱۶ء
ماخذ
جاری ہے۔۔۔
ایرانی/افغان سالِ نو شروع ہونے میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں، اور اب ایران میں نوروز کی تیاریوں اور خریداریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
عکاس: احمد معینی جم
تاریخ: ۱ مارچ ۲۰۱۶ء
ماخذ
ایران کے شہر شیراز میں چند نامعلوم شہریوں نے شہر کی ایک دیوار کو 'دیوارِ مہربانی' کے نام سے معنون کر کے اسے نیازمندانِ لباس کی گمنام اعانت کے مقام میں تبدیل کر دیا ہے۔ لوگ اپنے بے مصرف ملبوسات یہاں لٹکا جاتے ہیں اور جن افراد کو ان کی حاجت ہو وہ بغیر کسی واسطے کے یہاں سے لے جاتے ہیں۔ دیوار پر...