urdu poetry

  1. صابرہ امین

    دوستی دل کو جب دکھاتی ہے

    معزز استادِ محترم الف عین ،محترم ظہیراحمدظہیر محمد خلیل الرحمٰن ، سید عاطف علی @محمّد احسن سمیع :راحل:بھائ یاسر شاہ بھائی آداب آپ کی خدمت میں ایک غزل حاضر ہے۔ آپ سے اصلاح و راہنمائ کی درخواست ہے ۔ ۔ دوستی دل کو جب دکھاتی ہے دشمنی مجھ کو خوب بھاتی ہے یا دوستی پیٹھ جب دکھاتی ہے دشمنی خوب خوب...
  2. صابرہ امین

    یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے

    معزز استادِ محترم الف عین ،محترم ظہیراحمدظہیر محمد خلیل الرحمٰن ، سید عاطف علی @محمّد احسن سمیع :راحل:بھائ یاسر شاہ بھائی آداب آپ کی خدمت میں ایک مسلسل غزل حاضر ہے۔ آپ سے اصلاح و راہنمائ کی درخواست ہے ۔ ۔ دشمنی دل میں لائی جاتی ہے بات کھل کے بڑھائی جاتی ہے پھر تماشا بنا کے انساں کا اس...
  3. طارق شاہ

    فراق فِراق گورکھپُوری ::::: دَورِ آغازِ جفا ، دِل کا سہارا نکلا ::::: Firaq Gorakhpuri

    غزلِ فِراق گورکھپُوری دَورِ آغازِ جفا ، دِل کا سہارا نکلا حوصلہ کچھ نہ ہمارا، نہ تمھارا نکلا تیرا نام آتے ہی، سکتے کا تھا عالم مجھ پر جانے کس طرح، یہ مذکور دوبارا نکلا ہےترے کشف و کرامات کی ، دُنیا قائل تجھ سے اے دِل! نہ مگر کام ہمارا نکلا عبرت انگیزہے کیا اُس کی جواں مرگی بھی ...
  4. طارق شاہ

    عزیز حامد مدنی عزیز حامد مدنی::::: ثباتِ غم ہے محبّت کی بے رُخی آخر ::::: Aziz Hamid Madni

    غزل عزیز حامد مدنی ثباتِ غم ہے محبّت کی بے رُخی آخر کسی کے کام تو آئی، یہ زندگی آخر کوئی بتاؤ کہ، ہے بھی ، تو اس قدر کیوں ہے؟ ہوا کو میرے گریباں سے دشمنی آخر تری قبا، تری چادر کا ذکر کس نے کیا مگرفسانہ ہوئی، بات ان کہی آخر ترے خیال نے سو رُخ دیے تصوّر کو ہزار شیوہ تھی تیری سپردگی آخر...
  5. طارق شاہ

    قمر جلالوی ::::: شیخ آخر یہ صُراحی ہے، کوئی خُم تو نہیں ::::: Qamar Jalalvi

    غزل شیخ آخر یہ صُراحی ہے، کوئی خُم تو نہیں اور بھی، بیٹھے ہیں محِفل میں تمہی تم تو نہیں ناخُدا ہوش میں آ، ہوش تِرے گُم تو نہیں یہ تو ساحِل کے ہیں آثار ، تلاطُم تو نہیں ناز و انداز و ادا ، ہونٹوں پہ ہلکی سی ہنسی ! تیری تصویر میں سب کُچھ ہے تکلّم تو نہیں دیکھ، انجام محبّت کا بُرا ہوتا ہے...
  6. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::: پیشِ نظر ہوں حُسن کی رعنائیاں وہی :::::Shafiq Khalish

    غزل پیشِ نظر ہوں حُسن کی رعنائیاں وہی دِل کی طلب ہے حشر کی سامانیاں وہی اِک عمر ہوگئی ہے اگرچہ وصال کو نظروں میں ہیں رَچی تِری رعانائیاں وہی میں کب کا بجھ چُکا ہوں مجھے یاد بھی نہیں دِل میں ہے کیوں رہیں تِری تابانیاں وہی بیٹھا تِرے خیال سے ہُوں انجمن کئے اے کاش پھر...
  7. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::: گوشہ آنکھوں کے درِیچوں میں جو نم سا ہوگا ::::: Shafiq Khalish

    غزل گوشہ آنکھوں کے درِیچوں میں جو نم سا ہوگا دِل کی گہرائی میں رِستا ہوا غم سا ہوگا یاد آئیں جو کبھی ڈُھونڈنا وِیرانوں میں ہم نہ مِل پائیں گے شاید کوئی ہم سا ہوگا روئے گی صُبح ہمَیں شام بھی مُضطر ہوگی کچھ بھٹکتی ہُوئی راتوں کو بھی غم سا ہوگا وقت کی دُھوپ تو جُھلسانے پہ آمادہ رہے جاں...
  8. طارق شاہ

    عزیز حامد مدنی عزیز حامد مدنی::::: سنبھل نہ پائے تو تقصیرِ واقعی بھی نہیں ::::: Aziz Hamid Madni

    غزل عزیز حامد مدنی سنبھل نہ پائے تو تقصیرِ واقعی بھی نہیں ہر اِک پہ سہل کچھ آدابِ مے کشی بھی نہیں اِدھر اُدھر سے حدیثِ غمِ جہاں کہہ کر تِری ہی بات کی اور تیری بات کی بھی نہیں وفائے وعدہ پہ دِل نکتہ چیں ہے وہ خاموش حدیثِ مہر و وفاآج گفتنی بھی نہیں بِکھر کے حُسنِ جہاں کا نظام کیا ہوگا یہ...
  9. طارق شاہ

    افتخار عارف ::::: ایک اور تازیانۂ منظر لگا ہمَیں ::::: Iftikhar Arif

    غزل ایک اور تازیانۂ منظر لگا ہمَیں آ، اے ہَوائے تازہ! نئے پَر لگا ہمَیں ندّی چڑھی ہُوئی تھی تو، ہم بھی تھے موج میں پانی اُتر گیا تو بہت ڈر لگا ہمَیں گُڑیوں سے کھیلتی ہُوئی بچّی کی آنکھ میں آنسو بھی آگیا، تو سمندر لگا ہمَیں بیٹا گِرا جو چھت سے پتنگوں کے پَھیر میں کُل آسماں پتنگ برابر لگا...
  10. طارق شاہ

    انورشعُور ::::: نہ ہوں آنکھیں تو پیکر کچھ نہیں ہے ::::: Anwer Shaoor

    غزل نہ ہوں آنکھیں تو پیکر کچھ نہیں ہے جو ہے باہر، تو اندر کچھ نہیں ہے محبّت اور نفرت کے عِلاوہ جہاں میں خیر یا شر کچھ نہیں ہے مجھے چھوٹی بڑی لگتی ہیں چیزیں یہاں شاید برابر کچھ نہیں ہے حقِیقت تھی، سو میں نے عرض کردی شِکایت بندہ پَروَر کچھ نہیں ہے نہ ہو کوئی شریکِ حال اُس میں تو...
  11. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: منظر مِرے خیال میں کیا دِید کے رہے ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش منظر مِرے خیال میں کیا دِید کے رہے جب وہ رہے قریب تو دِن عید کے رہے مِلنے کی، تھے وہاں تو نِکلتی تھی کچھ سبِیل پردیس میں سہارے اب اُمّید کے رہے بارآور اُن سے وصل کی کوشِش بَھلا ہو کیوں لمحے نہ جب نصِیب میں تائید کے رہے اب کاٹنے کو دوڑے ہیں تنہایاں مِری کچھ روز و شب...
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: دل و نظر پہ نئے رنگ سے جو پھیلے ہیں ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ دل و نظر پہ نئے رنگ سے جو پھیلے ہیں یہ سارے ماہِ دسمبر نے کھیل کھیلے ہیں کہِیں جو برف سے ڈھک کر ہیں کانْچ کی شاخیں کہِیں اِنھیں سے بنے ڈھیر سارے ڈھیلے ہیں بِچھی ہے چادرِ برف ایسی اِس زمِیں پہ، لگے پڑی برس کی سفیدی میں ہم اکیلے ہیں کچھ آئیں دِن بھی اُجالوں میں یُوں اندھیرے لئے کہ...
  13. طارق شاہ

    پروفیسرمظفر حنفی ::::: کل جو دِیوار گِراتا ہُوا طوُفاں نِکلا ::::: Prof. Muzafar Hanfi

    غزل کل جو دِیوار گِراتا ہُوا طوُفاں نِکلا پائے وحشت کے لئے گھر میں بَیاباں نِکلا جانے کِس غم سے منوّر ہے ہر اِک لَوحِ جَبِیں درد ہی رشتۂ اوراقِ پریشاں نِکلا سر جُھکایا تو کبھی پاؤں تراشے اپنے ! پھر بھی مقتل میں مِرا قد ہی نُمایاں نِکلا جال ہر سمت رِوایَت نے بِچھا رکھّے تھے بابِ اِنکار...
  14. طارق شاہ

    ابوالاثرحفیظ جالندھری ::::: عاشِق سا بدنصیب کوئی دُوسرا نہ ہو ::::: Hafeez Jullundhri

    غزل حفیظ جالندھری عاشِق سا بدنصیب کوئی دُوسرا نہ ہو معشُوق خود بھی چاہے تو اِس کا بَھلا نہ ہو ہے مُدّعائے عِشق ہی دُنیائے مُدّعا یہ مُدّعا نہ ہو تو کوئی مُدّعا نہ ہو عِبرت کا درس ہے مجھے ہر صورتِ فقِیر ہوتا ہے یہ خیال کوئی بادشاہ نہ ہو پایانِ کارموت ہی آئی بروئے کار ہم کو تو وصل چاہیے...
  15. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: روکوں مجال، لے گیا ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ روکوں مجال، لے گیا خود کو غزال لے گیا دام و سِحر سے عِشق کی جاں کو نِکال لے گیا کرکے فقیرِ ہجر سب جاہ و جلال لے گیا راحتِ وصل کب مِلی میرا سوال لے گیا اُس سے کہا نہ حالِ دِل در پہ ملال لے گیا کھائی قسم ہے جب نئی پھر سے خیال لے گیا وہ جو نہیں غزل نہیں کشْف و کمال لے...
  16. طارق شاہ

    احمد فراز ::::: سو دُوریوں پہ بھی مِرے دِل سے جُدا نہ تھی ::::: Ahmad Faraz

    غزلِ سو دُوریوں پہ بھی مِرے دِل سے جُدا نہ تھی تُو میری زندگی تھی، مگر بے وفا نہ تھی دِل نے ذرا سے غم کو قیامت بنا دِیا ورنہ وہ آنکھ اِتنی زیادہ خفا نہ تھی یُوں دِل لرز اُٹھا ہے کسی کو پُکار کر میری صدا بھی جیسے کہ میری صدا نہ تھی برگِ خِزاں جو شاخ سے ٹوُٹا وہ خاک تھا اِس جاں سُپردگی کے تو...
  17. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: حالت سے ہُوئے اِس کی بدنام نہ وہ آئے ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ حالت سے ہُوئے اِس کی بدنام نہ وہ آئے دینے دلِ مُضطر کو آرام نہ وہ آئے جب وقت پڑا دِل پر کُچھ کام نہ وہ آئے کم کرنے کو بے بس کے آلام نہ وہ آئے لاحق رہے اِس دِل کو اوہام نہ وہ آئے بِھجوائے کئی اُن کو پیغام نہ وہ آئے افسوس تو کم ہوتا، گر ساتھ ذرا چلتے تا عُمْر کے وعدے پر دو...
  18. طارق شاہ

    احمد فراز ::::: ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﻣﺎﻧﮕﯿﮟ ﻣُﺮﺍﺩ ﮨﻮکچھ ﺗﻮ ::::: Ahmad Faraz

    ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﻣﺎﻧﮕﯿﮟ ﻣُﺮﺍﺩ ﮨﻮکچھ ﺗﻮ ﺟﺐ ﺭﮨﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﻌﺪ ﮨﻮ کچھ ﺗﻮ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﯿﻤﺎﮞ ﮐﮩﺎﮞ ﮐﮯ ﻗﻮﻝ ﻭ ﻗﺮﺍﺭ ﺍُﺱ ﺳِﺘﻤﮕﺮ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﮨﻮ کچھ ﺗﻮ ﮐﻔﺮ ﮨﮯ ، ﺑﮯ ﺟﻮﺍﺯ ﻣﮯ ﭘﯿﻨﺎ ﺗﻮُ ﮨﻮ ﯾﺎ ﺍﺑْﺮ ﻭ ﺑﺎﺩ ، ﮨﻮ کچھ ﺗﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﺍﺑﮭﯽ ﺳﮯ ﮔِﻠﮧ ﺗﻐﺎﻓﻞ ﮐﺎ ﻣِﻠﻨﺎ ﺟُﻠﻨﺎ ﺯﯾﺎﺩ ﮨﻮ کچھ ﺗﻮ ﺁﺅ ﺭﻭ ﻟﯿﮟ ﻓﺮﺍﺯ ﺩُﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﺧﻮﺵ ﺩﻝِ ﻧﺎﻣُﺮﺍﺩ ﮨﻮ کچھ ﺗﻮ احمد فراز
  19. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: ہجر میں اُن کی ہُوا ایسا میں بیمار کہ بس ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ ہجر میں اُن کی ہُوا ایسا میں بیمار کہ بس روزِ رحلت پہ کہَیں سب مِرے غمخوار کہ بس خُوگرِ غم ہُوا اِتنا، کہ بُلانے پر بھی ! خود کہَیں مجھ سے اب اِس دہر کے آزار کہ بس حالِ دِل کِس کو سُناؤں، کہ شُروعات ہی میں کہہ اُٹھیں جو بھی بظاہر ہیں مِرے یار کہ بس کیا زمانہ تھا دھڑکتے تھے بیک رنگ یہ...
  20. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: حالت سے ہُوئے اِس کی بدنام نہ تم آئے ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ حالت سے ہُوئے اِس کی بدنام نہ تم آئے دینے دلِ مضطر کو آرام نہ تم آئے جب وقت پڑا دِل پر کُچھ کام نہ تم آئے تھی چارہ گری خاطر اِک شام نہ تم آئے لاحق رہے اِس دِل کو اوہام نہ تم آئے بِھجوائے کئی تم کو پیغام نہ تم آئے افسوس تو کم ہوتا، گر ساتھ ذرا چلتے تا عُمْر کے وعدے پر دو گام نہ تم...
Top