www.alikhan.org/book.pdf

  1. عؔلی خان

    دَلیل - (نظم)

    *~* دَلیل *~* غزالاں! مُجھے جو عُمر نے دی ہیں تُم ان جھریوں پہ مَت جاؤ ہوا بھی تو گذرتے پانیوں پہ اِیسے جھریاں ڈال دیتی ہے غزالاں! فقط اِس دِل کو دِیکھو جو اَب بھی سانس کی خاطر دھڑکتا ہے مچلتا ہے کہ جیسے پانی ساحِل کی تمنّا میِں بھٹکتا ہے غزالاں! فقط اِس دِل کو دِیکھو تُم ان جھریوں پہ مَت...
  2. عؔلی خان

    کیا کمی تھی - (نظم)

    *~* کیا کمی تھی *~* مُجھ کو چھوڑ کے جانے والے! ٹھکرانے والے! جانا تھا تو جاتے ------ لیکن ٹھکراتے ------ لیکن بَس اِتنا بَتلاتے جاتے سمجھاتے جاتے آخِر مُجھ مِیں اِیسی اِیسی؟ کیا ------ کمی ------ تھی © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  3. عؔلی خان

    کوشِش - (نظم)

    *~* کوشِش *~* مِرے بَدن سے نِکلنے والے اِے آخری سانس! مُجھے خَبَر ہے کہ چَند لَمحوں کے بَعد تُو بھی فَضا مِیں ہوگا مَگر ذَرا سی یہ اِلتجا ہے دَرُونِ تَن سے دَرِ بَدَن تک کے فاصلے مِیں بَدَن مِیں رہنے کی ایک کوشِش ضرُور کرنا کہ صِرف کوشش کے ہی سہارے مَیں جی رہا ہوں *~* Lifeline...
  4. عؔلی خان

    آرزوہے کہ کبھی تُم کو سجاؤں جاناں! - (غزل)

    *~* غزل *~* آرزوہے کہ کبھی تُم کو سجاؤں جاناں! اَپنے ہاتھوں سے مَیں دُلہن بھی بناؤں جاناں! تِری زُلفوں کو مَیں طُولِ شَبِ فُرقَت دے دوں اور پھر اُن مِیں سِتارے بھی سجاؤں جاناں! تِری آنکھوں کو مَیں ہیرے سے چَمک بھی دے دوں اُن مِیں پھر رَات کا کاجل بھی لگاؤں جاناں! تِرے ہونٹوں کے کِناروں...
  5. عؔلی خان

    "مجھے تم سے محبّت ہے" - (نظم)

    *~* "مجھے تم سے محبّت ہے"*~* "مجھے تم سے محبّت ہے" کسی کو اتنا کہنا یا ---------- کسی سے اتنا سن لینا کبھی کافی نہیں ہوتا محبّت کے لیے اس دور میں بہت کچھ چاہیے جاناں ! اور ----------- بنگلہ، کار، اچھّی جاب ضرورت کی تو چیزیں ہیں اگر یہ پاس نہ ہوں ----------- تو "مجھے تم سے محبّت ہے" کا یہ...
  6. عؔلی خان

    تعارف عؔلی خان

    محترم خواتین و حضرات! السلام علیکم! میرا نام اور تخلّص عؔلی خان ہے- میری شاعری کی ایک چھوٹی سی کتاب، "کیا کمی تھی"، آپ کے مطالعہ کے لیے www.AliKhan.org/book.pdf کے لِنک پر حاضر ہے جو کہ ۱۹۹۸ سے آن لائن ہے۔ شکریہ۔ مُخلص عؔلی خان ای٘ میل: Ali@۔۔۔۔۔۔۔ ویب سائٹ: www.AliKhan.org کیلیفورنیا، ریاست ہائے...
Top