عؔلی خان

  1. عؔلی خان

    مبارکباد عید مبارک - اختر مو مبارک شہ - Eid Mubarak

  2. عؔلی خان

    ماں کا تحفہ (مَیں آج بھی اُن کو اَپنی ماں تصوّر کرتا ہوں)

    ماں کا تحفہ (مَیں آج بھی اُن کو اَپنی ماں تصوّر کرتا ہوں) تاریخِ اِشاعَت: جنوری ۱۹۹۶ ء جریدہ: رابطہ "کیف" کے "واگ زال" (ریلوے اسٹیشن) پر گاڑی رُک چُکی تھی۔ مَیں اَپنا رَک سیک سنبھالتا اُتر آیا۔ یہ سابق سوویت یونین کی ایک ریاست، یوکرائن، کے دارالحکومت "کیف" کا ریلوے اسٹیشن تھا۔ اجنبی مُلک،...
  3. عؔلی خان

    منتخب اشعار - "کیا کمی تھی" - عؔلی خان

    *~* منتخب اشعار *~* جِیون مِیں جَب دُکھ سے اَپنے دِن اور رَاتیں لِکھّوں پھِر بھی کِیا مَیں خَط مِیں آپ کو پِیار کی بَاتیں لِکھّوں * * * بُلندّیوں سے گِری لاش اَور مَجمع ہے یہ زِیست کوہِ مَصائِب بَنی ہے پھر شَاید * * * چَشمِ تَر سے آنسوؤں کا فاصلہ اچھّا نہیں ہَنستے بَستے شہر میں...
  4. عؔلی خان

    مبارکباد اختر مو مبارک شہ - عید مبارک - Eid Mubarak

  5. عؔلی خان

    ہوا کُچھ جاگتی، کُچھ سو رہی ہے - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* ہوا کُچھ جاگتی، کُچھ سو رہی ہے وہ دیکھو ! دُور بارش ہو رہی ہے وہ ٹہنی جُھک کے بہتے پانیوں سے نَدی مِیں پُھول اَپنے دھو رہی ہے © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  6. عؔلی خان

    اِبتدا ہو کے اِنتہا ہونا - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* اِبتدا ہو کے اِنتہا ہونا ہَم نے سوچا نہ تھا، جُدا ہونا لوگ بَستی --- گو --- چھوڑ آئے تھے پھر بھی قِسمَت مِیں تھا فَنا ہونا © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  7. عؔلی خان

    یہ کیسی بات کا اِقرار کر دیا مَیں نے - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* یہ کیسی بات کا اِقرار کر دیا مَیں نے خُدا کی ذات سے اِنکار کر دیا مَیں نے ؟ تَمام لَفظ کہانی کے پھر سے لکھّے گئے مِٹا کے خُود کو جو کِردار کر دیا مَیں نے © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  8. عؔلی خان

    مہندی رَچا کے ہاتھ میں دُلہن نہ میں بَنی - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* مہندی رَچا کے ہاتھ میں دُلہن نہ میں بَنی کوئی تو یہ بتائے کہ مُجھ میں تھی کیا کمی جب دینے والوں نے مُجھے حَق نہ دیا کوئی پاَپوش کی طرح سے میں بازار میں بِکی © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  9. عؔلی خان

    اَب اور آپ کے احساں کا کیا صلہ دیتے - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* اَب اور آپ کے احساں کا کیا صلہ دیتے جو لفظ پاس نہیں تھے تو کیا دُعا دیتے عؔلی فضُول گذارا ہے آج کا دِن بھی چلو کسی کو سڑک پار ہی کرا دیتے © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  10. عؔلی خان

    چلے تھے گھر سے مگر راستہ سَفر مِیں نہ تھا - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* چلے تھے گھر سے مگر راستہ سَفر مِیں نہ تھا یُوں بے خَبَر ہیں جہاں سے، یہ کُچھ خَبَر مِیں نہ تھا شَجر سے گِر کے وہ پتّے کُچھ اِیسے روندے گئے وَجُود ہی کبھی اُن کسی شَجر مِیں نہ تھا © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  11. عؔلی خان

    قیامَت سی باہر یہ کیا گِری ہے - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* قیامَت سی باہر یہ کیا گِری ہے کہ بَستی اپنے اُوپر آ گِری ہے صَدا کیسے پَلٹ آئے کہ اَب --- وہ پَسِ دِیوارِ گُنبَد جا گِری ہے © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  12. عؔلی خان

    جَب اَپنا کوئی نہیں ہے تو دِید کیا ہوگی - (غزل)

    *~* غزل *~* جَب اَپنا کوئی نہیں ہے تو دِید کیا ہوگی وَطن سے دُور غَریبوں کی عِید کیا ہوگی اَبھی تو پچھلی مُحبّت کے زَخم تَازہ ہیں اَبھی کِسی سے مُحبّت شُنِید کیا ہوگی حضور! ہم تو بِنا دَام بِکنے والے ہیں حضور! آپ سے اَپنی خَرِید کیا ہوگی مِلے ہے جو بھی سَڑک پر اَب اُس سے مَانگتے...
  13. عؔلی خان

    وَقت گُذر جاتا ہے سب کا اور یادیں رِہ جاتی ہیں - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* وَقت گُذر جاتا ہے سب کا اور یادیں رِہ جاتی ہیں کام تو ہو جاتے ہیں صاحب ! بَس باتیں رِہ جاتی ہیں گھر کو چھوڑنے والو! گھر کو یاد رکھو کہ بَعض اوقات رَہ تکتی آنکھوں کے بَدلے، دِیواریں رِہ جاتی ہیں جیون کیا ہے؟ اُن لوگوں سے پُوچھو جِن کے پیاروں کی میّتیں اُٹھ...
  14. عؔلی خان

    فَرازِ اَرض بَنوں، پَستیوں مِیں کھو جَاؤں - (غزل)

    *~* غزل *~* فَرازِ اَرض بَنوں، پَستیوں مِیں کھو جَاؤں بَس اِیک روز یونہی خَامَشی سے سو جَاؤں فَضا کے گُرگ فَقط میرا نَقشِ پَا جَانیں مَیں اِسطرح کِسی صَحرا مِیں جَا کے کھو جَاؤں چَلوں، تو سَارا جَہاں مُجھ کو معتبر جَانے رُکوں، تو شَاملِ گردِ سَفَر میں ہو جَاؤں وہی رَہوں...
  15. عؔلی خان

    سَانس کی آگ مِیں ہر دَم جلنا، یہ جیون ہے - (غزل)

    *~* غزل *~* سَانس کی آگ مِیں ہر دَم جلنا*، یہ جیون ہے لیکن پھر بھی زندہ رہنا، یہ جیون ہے ہر خواہش کی خاطر مرنا، یہ جیون ہے لیکن پھر بھی زندہ رہنا، یہ جیون ہے آنکھ تو چاہے آنسو سارے غم دھو ڈالیں لیکن آنسو روکے رکھنا، یہ جیون ہے عُمر کو جاتے دیکھنا روزِ نَو کی صُورَت اور پھرکچھ...
  16. عؔلی خان

    نَہیں ہوں، مَیں کِسی کا بھی نَہیں ہوں - (غزل)

    *~* غزل *~* نَہیں ہوں، مَیں کِسی کا بھی نَہیں ہوں اگر خُود اَپنے جیسا بھی نَہیں ہوں کبھی اِیسے بھی دِن آتے ہیں مُجھ پَر کہ خُود کو مِلنے جاتا بھی نَہیں ہوں مَیں لوگوں سے بہت ڈَرتا ہوں لیکن جو رَب ہے، اُس سے ڈَرتا بھی نَہیں ہوں بہت ہی دُکھ ہوا یہ جان کر آج کہ مَیں تو اَپنے...
  17. عؔلی خان

    دَرِ سُخَن مُجھے وَقتِ قَبُول وَا نہ مِلا - (غزل)

    *~* غزل *~* دَرِ سُخَن مُجھے وَقتِ قَبُول وَا نہ مِلا اُٹھائے ہاتھ مَگر حَرفِ مُدَّعا نہ مِلا حَقیقتوں سے تعارُف کبھی نَہیں ہوگا اگر مَکالمۂِ حَرفِ آشنا نہ مِلا گیا ہے کوئی وہاں تک جہاں کے بعد کہیں لَکیرِ نَقشِ کَفِ پَا کو نَقشِ پَا نہ مِلا سَحر --- سَفید سَمندر کی اِک جھلک...
  18. عؔلی خان

    زَر کی بَجائے پِیار کی اِیسی بولی رَکھّی جَائے - (غزل)

    *~* غزل *~* زَر کی بَجائے پِیار کی اِیسی بولی رَکھّی جَائے جِس پہ خُوشی سے ہر بِیٹی کی ڈولی رَکھّی جَائے جِن کی قَبا سے ہَوس کا دَامن ڈِھیلا پڑتا ہو اُن ہاتھوں مِیں اُن کے گھر کی چولی رَکھّی جَائے تُم ہی بتاؤ! کیا قِیمت دو گے تُم اُس گھر کی؟ جِس کی بُنیادوں مِیں خُون کی ہولی...
  19. عؔلی خان

    لَفظوں کا دُکھ کیا ہوتا ہے، ہَم سے پوچھو - (غزل)

    *~* غزل *~* لَفظوں کا دُکھ کیا ہوتا ہے، ہَم سے پوچھو پیار بِنا جِیون کیسا ہے، ہَم سے پوچھو بِھیگی آنکھوں سے تو سَب روتے ہیں لیکن خُشک آنکھوں سے رونا کیا ہے، ہَم سے پوچھو شَام ڈَھلے جَب گھر واپس نہ آئے کوئی پھر اُس گھر مِیں کیا جَلتا ہے، ہم سے پوچھو رَوشنیوں مِیں آنکھیں اَندھی...
  20. عؔلی خان

    پَتہ تَبدیل ہوتا جا رہا ہے - (غزل)

    *~* غزل *~* پَتہ تَبدیل ہوتا جا رہا ہے ہر اِنچ* اِک میل* ہوتا جا رہا ہے غَرُوبِ شَمس کا مَنظر ہے ۔۔۔۔۔ جیسے سَمندر ۔۔۔۔۔ جھیل ہوتا جا رہا ہے جِسے سَمجھے تھے مُہمل پہلے پہلے وہ خار اَب ۔۔۔۔۔ کِیل ہوتا جا رہا ہے کِتابوں مِیں "الف" سے "ی" تلک سب بَرابر سِیل* ہوتا جا رہا ہے یہ دِل اَب...
Top