*~* غزل *~*
بَلا کی بھیڑ مِیں تُجھ کو پُکارَتے سَائیں
مَیں تھک چُکا، اَبھی خُود کو سَنبھالَتے سَائیں
ہَمارے پَاس کوئی سَمت ہی نہیں وَرنہ
چَمکتا آئینہ ہم بھی نِکَالَتے سَائیں
کِسی طرف سے بھی اَچھّی خَبَر نہیں آتی
تو کیوں نہ لوگ تُجھے پھر پُکارَتے سَائیں
بَجا کہ چاہا تھا مُجھ...
*~* غزل *~*
نَہیں رَہوں گا یَہاں، اَب کے مَیں نے سوچا ہے
بِکھیر دوں گا یہ جَاں، اَب کے مَیں نے سوچا ہے
تَمام عُمر اُمیدوں پہ کوئی کیسے جیے
نَہ جی سکوں گا یُوں مَاں!، اَب کے مَیں نے سوچا ہے
مَیں ہِجرَتوں کے مُسلسَل عَذاب سے تَنگ ہوں
نَہ اور بَدلوں ٹھکَاں، اَب کے مَیں نے سوچا...
*~* دَلیل *~*
غزالاں!
مُجھے جو عُمر نے دی ہیں
تُم ان جھریوں پہ مَت جاؤ
ہوا بھی تو گذرتے پانیوں پہ اِیسے جھریاں ڈال دیتی ہے
غزالاں!
فقط اِس دِل کو دِیکھو
جو اَب بھی سانس کی خاطر دھڑکتا ہے
مچلتا ہے
کہ جیسے پانی ساحِل کی تمنّا میِں بھٹکتا ہے
غزالاں!
فقط اِس دِل کو دِیکھو
تُم ان جھریوں پہ مَت...
*~* کوشِش *~*
مِرے بَدن سے نِکلنے والے اِے آخری سانس!
مُجھے خَبَر ہے
کہ چَند لَمحوں کے بَعد تُو بھی
فَضا مِیں ہوگا
مَگر
ذَرا سی یہ اِلتجا ہے
دَرُونِ تَن سے دَرِ بَدَن تک کے فاصلے مِیں
بَدَن مِیں رہنے کی ایک کوشِش ضرُور کرنا
کہ صِرف کوشش کے ہی سہارے
مَیں جی رہا ہوں
*~* Lifeline...
*~* غزل *~*
آرزوہے کہ کبھی تُم کو سجاؤں جاناں!
اَپنے ہاتھوں سے مَیں دُلہن بھی بناؤں جاناں!
تِری زُلفوں کو مَیں طُولِ شَبِ فُرقَت دے دوں
اور پھر اُن مِیں سِتارے بھی سجاؤں جاناں!
تِری آنکھوں کو مَیں ہیرے سے چَمک بھی دے دوں
اُن مِیں پھر رَات کا کاجل بھی لگاؤں جاناں!
تِرے ہونٹوں کے کِناروں...
"رائے" - ایک مشہور صنفِ موسیقی
تاریخِ اِشاعت: ۹ اپریل ۱۹۹۶ ء
اخبار: روزنامہ جَنگ، لندن
گہرے سانولے رَنگ اور سیاہ گھنگریالے بالوں والا مغنّی اسٹیج پر سے اپنی کھردری مگر پُر سوز آواز میں اور پَسِ آواز، قدم بہ قدم بجتی ہوئی سیکسو فون اور گٹاروں کی آمیزش والی پُر طرب لِے کے ساتھ ہال کے سامعین...
مَاں کا تحفہ - (آپ بیتی)
(مَیں آج بھی اُن کو اَپنی ماں تصوّر کرتا ہوں)
تاریخِ اِشاعَت: جنوری ۱۹۹۶ ء
جریدہ: رابطہ
"کیف" کے "واگ زال" (ریلوے اسٹیشن) پر گاڑی رُک چُکی تھی۔ مَیں اَپنا رَک سیک سنبھالتا اُتر آیا۔
یہ سابق سوویت یونین کی ایک ریاست، یوکرائن، کے دارالحکومت "کیف" کا ریلوے اسٹیشن...
*~* "مجھے تم سے محبّت ہے"*~*
"مجھے تم سے محبّت ہے"
کسی کو اتنا کہنا
یا ---------- کسی سے اتنا سن لینا
کبھی کافی نہیں ہوتا
محبّت کے لیے اس دور میں بہت کچھ چاہیے جاناں !
اور ----------- بنگلہ، کار، اچھّی جاب
ضرورت کی تو چیزیں ہیں
اگر یہ پاس نہ ہوں ----------- تو
"مجھے تم سے محبّت ہے"
کا یہ...
*~* غزل *~*
عَبَث یہ پَانی تَڑپتا نَہیں ہے دَھارے پَر
ضَرُور ہوگا کوئی دُوسَرے کِنَارے پَر
ٹَرین گُذری تو پَٹڑی پہ دِیر تَک وہ جِسم
تَڑپتا رِہ گیا، جِیسے ہو جَان آرے پَر
اُسی کے لَفظوں کے مَعنی بَدلتے رِہتے ہو
جو کَائنات چَلاتا ہے اِک اِشارے پَر
قَفَس کی قَید سے نِکلے تو اَب...
محترم خواتین و حضرات!
السلام علیکم!
میرا نام اور تخلّص عؔلی خان ہے- میری شاعری کی ایک چھوٹی سی کتاب، "کیا کمی تھی"، آپ کے مطالعہ کے لیے www.AliKhan.org/book.pdf کے لِنک پر حاضر ہے جو کہ ۱۹۹۸ سے آن لائن ہے۔
شکریہ۔
مُخلص
عؔلی خان
ای٘ میل: Ali@۔۔۔۔۔۔۔
ویب سائٹ: www.AliKhan.org
کیلیفورنیا، ریاست ہائے...